Tag: فردوس عاشق اعوان

  • عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے: فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے اپنی منزل کی جانب توجہ مرکوز کر رکھی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مستقبل دیکھنے کے لئے سب سے پہلے اپنے پیروں کی طرف دیکھنا ہوگا.

    فردوس عاشق نے کہا کہ ماضی میں ہماری ترجیحات وہ نہیں تھیں، جو ہونی چاہیے تھی، لیڈر مستقبل کی نسل کے لئے پلان کرتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ عمران خان شارٹ ٹرم پالیسی کے لئے کام نہیں کررہے، عمران خان کی پہلی ترجیحی فارن ریزرو بڑھانا تھا. ایسی کون سی حکومت ہےجوآئی ایم ایف نہیں گئی.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک کو اس گلے سڑے نظام سے نجات دلائیں گے،30 ہزار ارب قرضے اس حکومت کے حصے میں آئے، تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالرتھا، ہم نے چیلنج قبول کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےایک اسٹریٹجی بنائی، پروفیشنل ٹیم کوساتھ لیا، 99 فیصد افراد ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، ہم جال پھینک کر پکڑنا نہیں چاہتے، ہم سب کوساتھ ملانا کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں.

    مزید پڑھیں: بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کواس وقت ضرورت قوم کی ہے، عمران خان کا کام صرف آئینہ دکھانا ہے، جس کے چہرے پر کرپشن کے داغ ہیں، اس کو یہ عمل ناگوار گزرتا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ نیب خود مختارادارہ ہے، ہم نے اسےغلامی سے آزاد کر دیا ہے، نیب کسی فرد کی خواہش کے تابع نہ ہو، بلکہ قانون کےتابع ہو.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان میں اداروں کو طاقت دی، ملک کا اصل حسن جمہور کے لئے کام کرنا ہے.

  • پنجاب حکومت مستحق افراد کو ان کا حق دلانے جا رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    پنجاب حکومت مستحق افراد کو ان کا حق دلانے جا رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مستحق افراد کو ان کا حق دلانے جا رہی ہے، بجٹ میں پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی آواز تمام صوبوں کو متحد کرتی ہے، پنجاب بڑا بھائی ہے، تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے صوبے کا بجٹ پیش کیا جا رہا ہے، احساس پروگرام کے تحت وفاق صوبے کے ساتھ مل کر کام کرے گا، پنجاب حکومت مستحق افراد کو ان کا حق دلانے جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ٹیم نے پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بجٹ میں بھی پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، پر امید ہوں بجٹ پنجاب میں بسنے والوں کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔ پنجاب میں صنعتوں کا جال بچھانا وزیر اعظم کا وژن ہے۔ کچھ لوگ صاف پانی کا نام لیتے تھےاسی پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد کو خصوصی ٹائٹل دینے جا رہے ہیں، معذور افراد کو وی آئی پی اسٹیٹس دینے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا بجٹ غریب اور کسان دوست بجٹ ہوگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں احتساب بلا تفریق اور سب کا ہوگا، ہمیں ذاتی مفاد کے بجائے قومی اداروں کو توجہ دینی چاہیئے۔ قومی اداروں میں بھی سیاست کو گھسیٹیں گے تو سب کا نقصان ہوگا۔ عدالتی اور آئینی معاملات کو سیاسی اکھاڑے میں نہیں لانا چاہیئے۔ آئینی ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

  • کاشت کاروں کے لیے سولر ٹیوب ویلز پروجیکٹ لا رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    کاشت کاروں کے لیے سولر ٹیوب ویلز پروجیکٹ لا رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کاشت کار کا بوجھ شیئر کرنے کے لیے سولر ٹیوب ویلز پروجیکٹ لا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ فردوس عاش اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں کچھ کڑوی گولیاں نگلنا ہوں گی، معیشت سے جڑی چیزوں کے لیے گولیاں الگ اور سیاست کے لیے الگ ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عوامی احساسات کی ترجمانی کی ہے، ہم ان کڑوی گولیوں کو شوگر کوٹڈ کر رہے ہیں۔ گولیاں نگلتے وقت کڑواہٹ ہوگی لیکن بعد میں تکلیف سے نجات ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، سولر ٹیوب ویلز کا اقدام سب سے اہم ہے، ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا کاشت کار پر بوجھ بڑھا ہے۔ کاشت کار کا بوجھ شیئر کرنے کے لیے سولر ٹیوب ویلز پروجیکٹ لا رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر ریفارمز کے ذریعے کسان کا بوجھ شیئر کیا جا سکتا ہے، زراعت سے متعلق پالیسیوں میں اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا گیا۔

    وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان نے کہا کہ ماضی میں ایگری کلچر سیکٹر کو مسلسل نظر انداز کیا گیا، پاکستان کھانے پینے کی اشیا میں خود کفیل ہے۔ زراعت کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

    محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں مختلف منصوبے لے کر آئے ہیں، چین کے ساتھ زراعت کے شعبے میں بھی معاہدے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے 13 منصوبے شامل ہیں، 13 منصوبوں کے لیے 296 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پہلی حکومت ہے جس نے کاشت کاروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی۔

  • حکومت نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے، فردوس عاشق اعوان

    حکومت نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدرکو لوگوں کو درپیش مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اور وہ محض اپنے ذاتی مفادات کے لیے سیاست کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور شریف خاندان نے اپنے ادوار حکومت میں 24 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے لیکن قومی معیشت میں بہتری لانے کی بجائے انہوں نے محض اپنے خاندانوں کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس میں اضافہ کیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی فلاح وبہبود اور معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مریم نواز کا جلسے سے خطاب ’’چوری اوپر سے سینہ زوری ‘‘ کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے۔

  • مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، فردوس عاشق اعوان

    مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا جلسے سے خطاب ’’چوری اوپر سے سینہ زوری ‘‘ کے مترادف ہے، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے ظفر وال میں ہونے والے جلسے سے مریم نواز کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

    ان لوگوں کو تو سپریم کورٹ نے بھی جھوٹا قرار دیا تھا، مریم نواز کا جلسے سے خطاب ’’چوری اوپر سے سینہ زوری ‘‘ کے مترادف ہے،جلسوں میں جھوٹ بولنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے، ن لیگ کی پالیسی ہے اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ نسل درنسل غلامی کا دور گزر گیا، اب عوام راج کرے گی، پاکستان کا قانون اب آزاد ہوگیا ہے، اب عوام کی حکمرانی ہے، قوم کی ہر بیٹی راج کماری ہے۔

    گزشتہ رات وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے دوران آڈیو کے مسئلہ پر معاون خصوصی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ موسم کی صورتحال کے باعث سگنل اور تکنیکی مسائل پیش آئے۔

    اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے  ایسے تیر پھینکے جو نشانے پر لگے ہیں، مسلم لیگ ن کا مطلب ہی نالائق اور نااہل لیگ ہے، ن لیگ نااہل اور نالائق نہ ہوتی تو قوم کو اس نہج پرنہ چھوڑتی۔

    مزید پڑھیں: ظفر وال ، مریم نواز کا دھواں دار خطاب، حکومت پر کڑی تنقید

    واضح رہے کہ ظفر وال میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا گیا اس دن سےترقی کا سفر رک گیا۔
    اپنے خطاب میں انہوں نے عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے وزیر اعظم کے گزشتہ روز کے خطاب پر کڑی تنقید کی۔
    انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے جو شخص کہتا تھا کہ امیر کے لئے اور غریب کے لئے ایک قانون ہوگا، آج وہ شخص قانون سے بالاتر ہے۔
    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کواقامہ جیسے مذاق پر حکومت سے ہٹا دیا گیا، نوازشریف کو جس دن حکومت سے ہٹایا اس دن سےترقی کاسفر رک گیا، نیب نوازشریف پر اب ایک اور مقدمہ بھی بنا رہا ہے۔

  • عوامی وزیر اعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لیے: فردوس عاشق اعوان

    عوامی وزیر اعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لیے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوامی وزیر اعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لیے۔ملک و قوم پر مسلط دو خاندانوں کے استحصالی راج پر کاری ضرب لگا کر حقیقی عوامی تبدیلی لانا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کا درد اور احساس وزیر اعظم کی تقریر کا بنیادی جزو تھا، عوامی وزیر اعظم نے قوم سے دل کی بات کر کے ان کے دل جیت لیے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خطاب قوم کی آواز ہے، ملک و قوم پر مسلط دو خاندانوں کے استحصالی راج پر کاری ضرب لگا کر حقیقی عوامی تبدیلی لانا ان کا عظیم کارنامہ ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت نے نہایت متوازن بجٹ پیش کیا جو معیشت کے استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ ٹیکس وصولی کی مجوزہ پالیسی مؤثر ہوگی۔ صحت و تعلیم میں بہتری کا منصوبہ لائق تحسین ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور وزرا کی تنخواہوں میں کمی تاریخی فیصلے ہیں۔

    اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ میں غریب عوام کو ترجیح دی ہے۔ بجٹ میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کا معاشی استحکام اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ افواج پاکستان نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں مانگا، وہ پیسہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے بجٹ میں مختص کیا جائے گا۔

  • آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا: فردوس عاشق اعوان

    آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 70 سال سے طاقتور شخصیات قانون کو تابع کرتی رہیں، آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکساں قانون کا اطلاق یقینی بنانے پر وزیر اعظم کو مبارکباد، 70 سال سے طاقتور شخصیات قانون کو تابع کرتی رہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری پر کہا کہ آج عدالتوں نے اپنی آزادی اور اداروں نے خود مختاری کا اعلان کردیا، طاقتور اشخاص کی گرفتاریاں آزاد عدلیہ کا ثبوت ہیں۔ خواہش پر اور مرضی کے تحت قانون کی تشریح کی جاتی رہی، آج اداروں نے خود مختاری کا اعلان کر کے دل جیت لیے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جو وعدہ کیا تھا آج اس کی تکمیل کی جانب پہلا قدم ہے، آج کا دن وہ خواب تھا جس کی تعبیر کے لیے عمران خان نکلے تھے، ہم توقع کرتے ہیں کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا سفر جاری رہے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن قانون سب کے لیے برابر ہوگا، قانون کی بالا دستی ہی عمران خان کا وژن ہے۔ آج پیش کیا جانے والا بجٹ وزیر اعظم کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے جدوجہد ہوگی، عوام کے وسائل عوام پر خرچ کرنے کے لیے تدابیر بنیں گی۔ آج کے بجٹ میں عوام کے ریلیف کے لیے بات ہوگی، طاقتور سرمایہ دار کو بھی مین اسٹریم حصہ دار بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں وسائل کی تقسیم میں توازن نہیں تھا، بجٹ امیر اور غریب کا توازن کرنے جا رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں میں غیر ضروری اخراجات کو ختم کیا جائے گا، پاکستان کی معیشت کی درست سمت کا تعین ہوگا۔ آج ایک طرف سیاسی آہ و بکا ہوگی، دوسری طرف عوام کے لیے ترجیحات۔ ہم نے مل کر پاکستان کی جنگ لڑنی ہے۔ ترجیحات میں بہتری کے لیے ہر بہتر تجویز کو خوش آمدید کہیں گے۔

  • کرپٹ ٹولہ تحریک چلا کراپنی رسوائی کا انتظام کررہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    کرپٹ ٹولہ تحریک چلا کراپنی رسوائی کا انتظام کررہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفربٹا صفر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ سچےہوتے توجمہوریت کا رونا رونے کی بجائے سچائی کا ثبوت دیتے، ان کوسزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اورچیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے، پاناما پیپرہم نے جاری نہیں کیا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفربٹا صفر ہے، ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند افراد کے باہرنکلنے سے ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ تحریک چلا کراپنی رسوائی کا انتظام کررہا ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کے احتجاج کوعوام مسترد کردیں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ن لیگ دوسروں کے کاندھے پرسوارہوکرآئی، یہ صرف سازش کرسکتے ہیں مزاحمت نہیں۔

    اپوزیشن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جعلی اکاؤنٹ کی وجہ سے آصف زرداری گرفتار ہوئے۔

  • 30جون سے پہلے اپوزیشن کی   چیخیں چور کی داڑھی میں  تنکا ہے، فردوس عاشق اعوان

    30جون سے پہلے اپوزیشن کی چیخیں چور کی داڑھی میں تنکا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کی چیخوں کو چورکی داڑھی میں تنکے کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہا ماضی گواہ ہے نوازشریف کا پارلیمنٹ میں بولاگیا، جھوٹ عدالت میں پکڑاگیا، ان کاعمران خان پرانگلی اٹھانا بے معنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کابیان جعلی اکاؤنٹس، ٹیکس چوروں اور بے نامی داروں کےنام تھا تیس جون سے پہلے ہی اپوزیشن کی چیخوں کی آوازآنا شروع ہوگئی جو چور کی داڑھی میں تنکے کے مصداق ہے، اپوزیشن کی چیخوں سےظاہرہےوزیراعظم کامؤقف درست ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ابھی تو 30 جون نہیں آیااپوزیشن کی چیخوں کی آواز آنا شروع ہو گئی ، نواز شریف اورزرداری نےبیرون ملک جائیداد بنانےکیلئےجب کہ عمران خان قرضوں کی ادائیگی کیلئے قرض لے رہےہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا اپوزیشن سےکرپشن کی بات کریں تو وہ وزیراعظم کی ذات پر حملہ کر دیتے ہیں، اپوزیشن قائدین اور ترجمان کرپشن کنگز کی قصیدہ گوئی کرنے کے بجائے عوام کی چوکیداری کریں۔

    ان کا کہنا تھا حزب اختلاف کے قائدین جیل کے ڈر سے اجتماعی بیماری اور وزیراعظم پر عوام کے اعتماد کی وجہ سے حسد کا شکار ہیں، انہیں معلوم ہے کہ معیشت ٹھیک ہو گئی تو ان کا سیاسی پتہ کٹ جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا اپوزیشن قائدین اپنے مفرور اور بیرون ملک چھپے ہوئے رہنماؤں، دامادوں اور بچوں کو پاکستان واپس لائیں اور عدالتوں میں پیش کریں، ماضی گواہ ہے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولنا شریف برادران کا شیوا ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا نواز شریف کاپارلیمنٹ میں بولاگیاچھوٹ عدالت نے پکڑا لیا ،، جن کو بڑی عدالت نےجھوٹا قرار دیا ان کاعمران خان پرانگلی اٹھانا بے معنی ہے۔

    انہوں نے عوام صنعت کاروں اور تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے پیغام کا جواب اثاثے ظاہر کر کے دیں اور ٹیکس ریفارمز ایجنڈے کا حصہ بنیں۔