Tag: فردوس عاشق اعوان

  • حکومت عوام کو تکلیف میں دیکھ کر سکون سے نہیں رہ سکتی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت عوام کو تکلیف میں دیکھ کر سکون سے نہیں رہ سکتی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تکلیف میں دیکھ کر سکون سے نہیں رہ سکتی، پاکستان کے بدلنے کی وجہ سے لوگ پریشانی برداشت کررہے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم اس وقت مختلف چیلنجز سے گزر رہی ہے جبکہ اپوزیشن مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوامی ہمدردی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔

    کرپشن الیون عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتی ہے دیگر ممالک کے مقابلے میں یہاں پٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا۔

    ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ عوام کو بھڑکانے کے لئے منافقت کی سیاست کر رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے عوام کے ہمدرد ہوتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، ملکی دولت لوٹنے والوں کا بیان اور اقدام ایک ہو چکا ہے۔

    کرپشن کنگز کی وجہ سے قوم اور جمہوریت ہمیشہ خسارے میں رہے، انہوں نےمال کمایا، قوم نے صرف نقصان اٹھایا، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے’’مال بچاؤ تےجلدی جلدی نس جاؤ‘‘۔

  • لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان

    لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں، لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزا مقام سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت اب تک عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے اور ان کی زائد قیمتوں کے بوجھ کے اثرات سے بچانے کے لیے 60 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے چکی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قومی خزانہ بے رحمی سے لوٹنے والے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ لاکرز، لانچیں، گھر، پاپڑ، ریڑھی اور فالودے والوں کے اکاؤنٹس نہ بھرے جاتے تو آج ملکی معیشت مستحکم ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزا مقام سے عوام کا درد بیان کرنا مذاق سے کم نہیں۔ انہوں نے مال کمایا، قوم اور معیشت نے ان سے صرف نقصان اٹھایا۔

    اس سے قبل ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کا ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، وہ خوفزدہ ہیں کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش ہوگا۔

  • پی ٹی آئی آزادعدلیہ، قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کرتی رہی، فردوس عاشق اعوان

    پی ٹی آئی آزادعدلیہ، قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کرتی رہی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدلیہ کی تضحیک میں مجھے کیوں نکالا کی مہم ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہراول دستہ رہی اور رہے گی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے عدلیہ کی تضحیک میں مجھے کیوں نکالا کی مہم ذہنوں میں ابھی تازہ ہے، ن لیگی کسے بے وقوف بنا رہی ہے؟

    عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر احتساب کا شکنجہ کسا جائے گا۔

  • اپوزیشن سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کی ترجمانی نہ کرے، فردوس عاشق اعوان

    اپوزیشن سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کی ترجمانی نہ کرے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی اداروں کیخلاف سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کی ترجمانی نہ کرے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے لئے بولنے کاحق تو چاہتی ہے لیکن حکومتی ارکان کیلئے نہیں، جمہوریت کارونا رونے والے صرف سنانا چاہتے ہیں، ان لوگوں میں سُننے کا حوصلہ نہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس نہ ہو تو اپوزیشن شور مچاتی ہے، اگر ہو تو اس میں لڑائی کے سوا ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا، اپوزیشن اراکین قومی اداروں کیخلاف سنگین جرائم کے مرتکب ملزمان کی ترجمان نہ کریں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں اپنا حقیقی پارلیمانی کردار ادا کرے، پارلیمان کشتی کا اکھاڑہ نہیں بلکہ معزز ایوان ہے، ٹیکس کے پیسوں سے اجلاس کو خاندانی کرپشن کے دفاع کیلئے ڈھال نہ بنایا جائے، اپوزیشن احتجاج کا پُرانا وطیرہ چھوڑ کر عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرے۔

    فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ جس معاملے کا فیصلہ عدلیہ نےخود کرنا ہے وہ عدلیہ پرحملہ کیسے تصور ہوسکتا ہے؟ آئینی معاملے کوسیاست کی نذر کرنا بدقسمتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں احتساب سے کوئی بالاتر نہیں، وزیر اعظم نےعدلیہ کی آزادی کیلئےجدوجہدکی، جس کیلئے وہ پابندسلاسل بھی رہے، عمران خان عدلیہ کی آزادی، آئین وقانون کی حکمرانی اور اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔

  • وزیراعظم کےدل میں دکھی انسانیت کااحساس ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کےدل میں دکھی انسانیت کااحساس ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وزیراعظم کےدل میں دکھی انسانیت کااحساس ہے، جلد نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی کااعلان کرنے جا رہے ہیں، پالیسی میں صحافیوں کےحقوق کا تحفظ کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کےدل میں دکھی انسانیت کااحساس ہے، وزیراعظم پنجاب میں میڈیاکےواجبات کی ادائیگی کاکہہ کرگئے، وفاق میں بھی میڈیاواجبات کے19کروڑاداکرنےجارہےہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا جلد نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی کااعلان کرنےجارہےہیں ، پالیسی میں صحافیوں کےحقوق کاتحفظ کیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں : صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے چند روز قبل بھی فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ میڈیا کی آزادی وزیراعظم کے انقلابی منشورکا حصہ ہے، صحافیوں کے لیے سازگارماحول اورمشکلات کا حل منشورکا حصہ ہے، اظہار رائے کے حق پرپختہ یقین رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

  • مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا نتیجہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا نتیجہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، وہ خوف زدہ ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے وزیر اعظم سے متعلق لب و لہجہ پر تنقید کرتے ہوئے مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، مریم صفدر کو خوف ہے عمران خان کی کامیابی سےملک منافع بخش ہوگا، سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی خسارے میں ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کا حساب تو دینا ہوگا، بہترہےمیڈیاپرجواب دینےکےبجائےعدالتوں میں دیں۔

    مزید پڑھیں : ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا صبح سے دیکھ رہے ہیں قیدی کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، آج بہت اہم لطیفہ گوئی صبح سے مختلف چینلز پر چل رہی ہے اس لطیفہ گوئی کا مرکز عدلیہ کا وقار ہے، عوام اب قیدی نمبر 420 کے قریب آنے والے نہیں ہیں، توہین عدالت کا جو ریکارڈ ہے وہ کسی اور جماعت کے حصے میں نہیں آیا۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ ہے تو وہ عمران خان ہے، اس سے پہلے تو کوئی روکنے والا نہیں تھا مک مکا تھا، 5 سال تمہاری باری اور پھر 5 سال ہماری باری کا مک مکا تھا، پہلی بار حساب دینا پڑ رہا ہے، ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے۔

  • منی لانڈرنگ ختم نہ ہوئی، تو گرے سے بلیک لسٹ میں چلے جائیں گے: فردوس عاشق اعوان

    منی لانڈرنگ ختم نہ ہوئی، تو گرے سے بلیک لسٹ میں چلے جائیں گے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ ختم نہ کی گئی، تو گرے سے بلیک لسٹ میں چلے جائیں گے

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے  پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اسکیم، ایمنسٹی نہیں اثاثے ظاہرکرنےکی اسکیم ہے، ماضی میں حکومت کو فائدہ دینے کی بجائے لوگوں نے کاغذوں میں سب وائٹ کر الیا، بحیثیت قوم وملک منی لانڈرنگ کا لیبل ہٹانا ہوگا، منی لانڈرنگ ختم نہ کی گئی تو گرے سے بلیک لسٹ میں چلے جائیں گے.

    جعلی اکاؤنٹس میں پڑے پیسےاصلی اکاؤنٹس میں لےآئیں، تو مہنگائی ختم ہوجائے گی

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ اپنی حکومت کے خاتمے سے ڈیڑھ ماہ پہلےایمنسٹی اسکیم لائی، 26 ممالک میں ڈیڑھ لاکھ کےقریب اکاؤنٹس ہیں، اگربے نامی اثاثے ظاہرنہیں کئے گئے، تو قانون حرکت میں آئے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ فالودےاورریڑھی والےکےاکاؤنٹس سےاربوں نکل رہے ہیں، قوم کے جعلی اکاؤنٹس میں پڑے پیسےاصلی اکاؤنٹس میں لےآئیں، تو مہنگائی ختم ہوجائے گی.

    مزید پڑھیں: بے نامی اثاثے ظاہر کریں، نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں، عمران خان کا قوم کےنام اہم پیغام

    ان کے مطابق عمران خان ملک میں دو نہیں، ایک پاکستان لا رہے ہیں، اپوزیشن خود کو زندہ رکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہے، حکومت پر دباؤ، عوام کوڈھال بنانااپوزیشن کاکام ہے، گزشتہ حکومت کےغلط فیصلوں سےعوام کو مشکلات آئیں، مصنوعی طورپرڈالرکو مستحکم رکھنے سے پریشانی اٹھانا پڑتی ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسٹیٹس کو کے بینفشری کا ٹولہ ایک طرف ہوگیا ہے، ان بینفشریز نے ملک کے سسٹم کو 70 سال جکڑے رکھا، موجودہ حکومت انسٹیٹیوشنل ریفارمز کی طرف جارہی ہے، تمام اتحادیوں کوحکومت نے ساتھ لےکرچلناہے، بلوچستان میں اتحادی حکومت کی طاقت ہیں،فردوس عاشق

  • عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، فردوس عاشق اعوان

    عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر احتساب کا شکنجہ کسا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا شکنجہ سب کے لیے یکساں ہے، اداروں میں بیٹھے افراد کو قانون کی پاسداری کرنی ہے، ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کا حساب تو دینا ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صبح سے دیکھ رہے ہیں قیدی کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، آج بہت اہم لطیفہ گوئی صبح سے مختلف چینلز پر چل رہی ہے اس لطیفہ گوئی کا مرکز عدلیہ کا وقار ہے، عوام اب قیدی نمبر 420 کے قریب آنے والے نہیں ہیں، بھول جاتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے ہیں، توہین عدالت کا جو ریکارڈ ہے وہ کسی اور جماعت کے حصے میں نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں: ماضی کےحکمرانوں کا قوم پر لادا بوجھ اتار رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ نے توہین عدالت نوٹس کی شکل میں گولڈ میڈل جیتے ہیں، آج ہمیں بتایا جارہا ہے کہ عدالتوں کا احترام واجب ہے، وہ بتا رہے ہیں جو عدالتوں کا احترام اپنے موڈ کے مطابق کرتے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ ہے تو وہ عمران خان ہے، اس سے پہلے تو کوئی روکنے والا نہیں تھا مک مکا تھا، 5 سال تمہاری باری اور پھر 5 سال ہماری باری کا مک مکا تھا، پہلی بار حساب دینا پڑ رہا ہے، ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے۔

  • ماضی کےحکمرانوں کا قوم پر لادا  بوجھ اتار رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ماضی کےحکمرانوں کا قوم پر لادا بوجھ اتار رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ماضی کےحکمرانوں کا قوم پر لادا بوجھ اتار رہے ہیں، موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا؟

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہورہی ہے، موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا؟

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ماضی کےحکمرانوں کا قوم پر لادا بوجھ اتار رہے ہیں، مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے، ریکارڈ تعداد میں قرضوں کی ادائیگیوں اورتجارتی خسارہ 8 فیصد کم ہوا ، ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہواہے۔

    ایک اور  ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا موروثی سیاست کےعلمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اولادکی باریوں کاشیڈول طےکیا، عوام نےجعلی مینڈیٹ کےخلاف حقیقی مینڈیٹ دے کر منصوبہ ناکام کردیا۔

    گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے، معیشت کو استحکام کی سمت گامزن دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ہم سابق حکومت کے معیشت کو دیے زخموں پرمرہم رکھ رہے ہیں، معیشت کو گرداب سے نکالنے اور ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔

  • شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے قبائلی امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، کابینہ نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، وزیراعظم نے قبائلی عوام کی ترقی کے لیے 102 ارب کے فنڈز مختص کیے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر واپس آئیں ہم ویلکم کہنے کے لیے تیار ہیں، آپ نے ملک کی سرحد کو نقصان نہیں پہنچایا تو واپس تشریف لائیں، مشکل وقت میں سب نے مل کر پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا ہے، معاشی ٹیم کے باعث روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ این ایف سی سے بجٹ کا بڑا حصہ صوبوں کو چلا جاتا ہے، کابینہ کو ایکسپورٹ پالیسی سے متعلق بریف کیا گیا ہے، ایکسپورٹ پالیسی سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، اقدامات سے افواساز فیکٹری کم، اسٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کو مائنس کرنے کے خواہش مند خود مائنس ہو چکے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    انہوں نے کہا کہ مقامی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، سیگریٹ انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں زیادہ لایا جائے گا، پیسہ صحت پر خرچ کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کراؤن پرنس سے حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی، سعودی شہزادے نے وزیراعظم کی درخواست پر حج کوٹہ بڑھایا، حکومت کا حج مشن ایک عبادت ہے، پہلے حج اسکینڈل بنتے رہے جو باعث شرمندگی کا باعث ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ اگر کرپشن کی ہے، تو پھرسزا بھی بھگتنا ہوگی، مغل شہنشاہ کی زندگی گزارنےوالوں کو آج قانون کاسامنا کرنے میں دقت کیوں ہے.