Tag: فردوس عاشق اعوان

  • صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

    صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا کی آزادی وزیراعظم کے انقلابی منشورکا حصہ ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے لیے سازگارماحول اورمشکلات کا حل منشورکا حصہ ہے، اظہار رائے کے حق پرپختہ یقین رکھتے ہیں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 17 مئی کو فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے تحت میڈیا کارکنوں کی فلاح وبہبود اور ذرائع ابلاغ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

  • وزیر اعظم کو مائنس کرنے کے خواہش مند خود مائنس ہو چکے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کو مائنس کرنے کے خواہش مند خود مائنس ہو چکے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مائنس کرنے کے خواہش مند خود مائنس ہو چکے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی تقریر  پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. فردوس عاشق نے کہا کہ حکومت غیر منتخب افراد سے چلانے والوں کو منتخب افراد کی یاد آرہی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ماؤں، بہنوں پر کیچڑ اچھالنے والے کیسے عیب پوشی کا درس دے رہے ہیں، وزیراعظم کو چیئرمین نیب معاملےمیں ملوث کرنا ایک گری حرکت ہے.

    خیال رہے کہ آج سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے بویہ واقعہ اور چیئرمین نیب اسکینڈل پر وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.


    مریم نواز صاحبہ، اگر کرپشن کی ہے تو پھرسزا بھی بھگتنا ہوگی

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے ٹویٹ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھ لیا گیا تھا.

    فردوس عاشق ایوان کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے سے کرپشن نہیں چھپ سکتی، آپ کے ابا جی نے اگر گاڑیوں کےمزے لیے تو انھیں اب جواب دینےمیں کیا مسئلہ ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر کرپشن کی ہے، تو  پھرسزا بھی بھگتنا ہوگی، مغل شہنشاہ کی زندگی گزارنےوالوں کو آج قانون کاسامنا کرنے میں دقت کیوں ہے.

  • شہباز شریف اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف صاحب چیمبر آپ کا خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف اسحاق ڈارکے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف صاحب چیمبر آپ کا خالی ہے اور آپ کی یہاں تلاش جاری ہے۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا کیا درس دے رہے ہیں؟، شہباز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

    لندن: ن لیگ کی تقریب دھڑے بندی کا شکار، شہباز شریف تنظیم سازی کا اعلان نہ کر سکے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

    قبل ازیں شہبازشریف کے دست راست افضال بھٹی نے صحافیوں سے بد تمیزی کی تھی جس کی وجہ سے صحافیوں کی طرف سے شہبازشریف کی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔

  • بلاول بدعنوانی، ناقص کارکردگی چھپانے کے لئے الزامات لگا رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    بلاول بدعنوانی، ناقص کارکردگی چھپانے کے لئے الزامات لگا رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بدعنوانی، ناقص کارکردگی چھپانے کے لئے الزامات لگا رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ لوٹ مارکاباب بند ہوچکا ہے.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے، معیشت کو استحکام کی سمت گامزن دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے.

    فردوس عاشق نے کہا کہ ہم سابق حکومت کے معیشت کو دیے زخموں پرمرہم رکھ رہے ہیں، معیشت کو گرداب سے نکالنے، ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے پرعزم ہیں.

    مزید پڑھیں: ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: بلاول بھٹو

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مارکی وجہ سے معیشت کا بیڑاغرق ہوا.

    خیال رہے کہ رتوڈیرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزرا اور حکومت کے رویہ شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات میں کہا اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھ رہاہے، سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی معاملات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل کرپشن کے داغ چھپانے کیلئے ہے۔

    اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت نےحقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ، حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنےآرہےہیں۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھ رہاہے،سابق حکمرانو ں کی لوٹ مارنے معیشت کابیڑاغرق کیا،معیشت کوگرداب سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہےہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

    یاد رہے اس سے قبل ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے کہا تھا حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا اور ہر سطح پر شفافیت کوفروغ دےکروسائل کوبچایاگیا۔کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج آئے۔

    اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی خدمت کیلئے بے مثال اقدامات کئے، حکومت کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملےگا۔

  • وقت دورنہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی، فردوس عاشق اعوان

    وقت دورنہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک دہائی بعد اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک دہائی بعد اسٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ ہے، وقت دور نہیں جب ملکی معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہوگی۔

    سعودی خام تیل کی سہولت ،اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کارجحان برقرار

    سعودی خام تیل کی سہولت، جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی اور روپے کی قدر سے پاکستان کے معاشی فرنٹ پر استحکام آگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرہیڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران نو سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 2.73 فیصد اضافے سے پینتیس ہزار تین سو چھیالیس پوائنٹس پرآگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھاردے گا، پاکستان کےعوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکرگزارہوں، اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہترہوگی۔

    مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھاردے گا۔

  • پاکستان نریندر مودی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے: فردوس عاشق اعوان

    پاکستان نریندر مودی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نریندر مودی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے بی جے پی کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مودی کی کامیابی کی خبراچھی ہے، نہ ہی بری، بس یہ ایک خبر ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں، مودی سےمذاکرات کے لئے تیار ہیں.

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے،  ہم امن کے خواہاں ہیں.

    مزید پڑھیں: کانگریس نے شکست تسلیم کر لی، راہول گاندھی کی نریندر مودی کو مبارک باد

    خیال رہے کہ بھارتی عام انتخابات میں بھارت نے واضح اکثریت حاصل ہے. آج وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر کے ذریعے نریندر مودی کو الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد دی۔

    وزیر اعظم نے لکھا نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں، خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

  • نالائق اعظم نوازشریف اورپاکستان اکٹھےنہیں چل سکتے، فردوس عاشق اعوان

    نالائق اعظم نوازشریف اورپاکستان اکٹھےنہیں چل سکتے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا نالائق اعظم نوازشریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، عمران خان نے کرپشن  کے کینسر کے علاج کافیصلہ کیا ہے، وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلےگی اور عوام خوشحال ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا نالائق اعظم نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، ایک جیل دوسرا باہر بھاگ گیا، تیسرا معیشت کو چونا لگا کر مفرور ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا جوکرپشن کاحساب مانگےوہ نالائق ہےاورنااہل بھی؟ ان کی نظرمیں لائق وہ جومنی لانڈرنگ کے طریقے بتائے، جو پیسے کھا کر پھر شوبازی کرے، ان کی نظرمیں وہ لائق ہے۔

    عمران خان نےکرپشن کےکینسرکےعلاج کافیصلہ کیا ہے

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا تکبران میں تھا ملنے کے لیے منتخب نمائندے ترستے پھرتے تھے، عمران خان نے کرپشن کے کینسر کے علاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا وہ وقت دورنہیں جب معیشت بھی چلےگی اورعوام خوشحال ہوں گے، اسٹاک مارکیٹ کاہزار پوائنٹس سے اوپر جانا مثبت ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، نااہل سیاست دان عمران خان کی عداوت میں اکٹھے ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں، وزیراعظم عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر  ہے،جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے لوٹا اب اگلی نسل کو قوم پر مسلط کر جائیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں۔

  • فضل الرحمان اسلام کونگاہ میں رکھیں اسلام آباد نہیں، فردوس عاشق اعوان

    فضل الرحمان اسلام کونگاہ میں رکھیں اسلام آباد نہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے فضل الرحمان اسلام کونگاہ میں رکھیں اسلام آباد نہیں،فضل الرحمان عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان اسلام کونگاہ میں رکھیں اسلام آباد نہیں، بچوں کوکرپٹ مافیاکےلیےسیاسی قوت بنانا اسلام ہے اور نہ جمہوریت۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا فضل الرحمان عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، عالم دین ہونے کی حیثیت سے امن کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، نااہل سیاست دان عمران خان کی عداوت میں اکٹھے ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں، وزیراعظم عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے،جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے لوٹا اب اگلی نسل کو قوم پر مسلط کر جائیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں-

  • نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے: معاون خصوصی

    نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے: معاون خصوصی

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے، آسان شرائط پر نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے، نوجوان پروگرام میں 25 فیصد قرضہ خواتین کے لیے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے 10 نکاتی ایجنڈے میں سے 9 پر بات ہوئی، عام پاکستانیوں سے جڑے 2 اہم جزو ہیں۔ ایک تعلیم اور دوسرا کامیاب نوجوان ہے۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ آج وزیر تعلیم نے مفصل جامع پالیسی کابینہ کے سامنے پیش کی، تمام صوبائی حکومتیں اہم قومی مسائل پر بات کریں۔ کابینہ میں ڈھائی گھنٹے تک صرف تعلیمی پالیسی پر بات ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ 18 سے 35 سال کے نوجوان کو با اختیار بنانے کے لیے غور کیا گیا کہ حکومت نوجوانوں کو کہاں کہاں سپورٹ دے سکتی ہے۔ نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کامیاب نوجوان پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے، آسان شرائط پر نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے، نوجوان پروگرام میں 25 فیصد قرضہ خواتین کے لیے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیمی پالیسی میں لٹریسی ریٹ اور ووکیشنل ٹریننگ کے اہداف طے کیے، نوجوانوں کو اثاثہ بنانے جا رہے ہیں۔ ایک لاکھ سے 5 لاکھ تک قرضے دیے جائیں گے اور 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک کے بھی قرضے دیے جائیں گے، نوجوان نہ صرف اپنا بوجھ اٹھائیں گے بلکہ نوکریوں کے مواقع دیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نئے لوکل بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی منظوری دی گئی، وزیر اعظم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو عالمی یونیورسٹی سے زیادہ سے زیادہ الحاق کی ہدایت بھی دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کی بے چینی پر بھی بات چیت کی گئی، آج ڈالر کی پھر اونچی اڑان سے لوگ پریشان ہیں۔ ڈالر کی اونچی اڑان پر کابینہ میں بھی بات ہوئی، مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے عوام کی طاقت پر یقین ہے۔ ہفتے کو مشیر خزانہ اکنامک میپ پر میڈیا بریفنگ دینے جا رہے ہیں۔ مشیر خزانہ ہفتے کو معیشت اور ڈالر پر ذہنوں میں موجود سوالوں کا جواب دیں گے۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ مشیر خزانہ نے ڈالر سے متعلق حقائق سے کابینہ کو آگاہ کیا، ای سی سی میں فیصلوں کی بھی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، نیب ریاست کا ایک ایسا ادارہ ہے جو آئین کے تابع ہے۔ جہاں مشکل و مسائل ہوں گے حکومت نیب کی سہولت کار ہو سکتی ہے۔ نیب نے کارروائیوں اور چھاپوں میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، چیئرمین نیب کے ترجمان کو مؤقف سامنے رکھنا چاہیئے۔ نیب کارروائیوں پر اپوزیشن کو خدشات ہیں تو عدالتیں ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ جہاں سمجھتے ہیں کہ نیب نے تجاوز کیا تو عدالت جائیں، اپوزیشن پہلے ہی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا رہی ہے۔ اپوزیشن نے اب دروازے زور زور سے بجانا شروع کر دیے۔ اپوزیشن نیب کو دھمکیوں کے بجائے سوالوں کے جواب دے۔ نیب سے چھپن چھپائی کھیلنا مسئلے کا حل نہیں۔ وزیر اعظم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔