Tag: فردوس عاشق اعوان

  • وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے،جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے،فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے،جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے، عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کیلئے فکر مند ہیں، وزیراعظم عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے-

    انہوں نے کہا کہ جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے لوٹا اب اگلی نسل کو قوم پر مسلط کر جائیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں-

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، نااہل سیاست دان عمران خان کی عداوت میں اکٹھے ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا مریم نواز نے ایک بیانیہ متعارف کرایا ہے کہ ووٹ کو عزت دو، ایک خاتون جو نااہل ہے اس کا کیا بیانیہ ہے، عوام یہ جاننا چاہتے ہیں آپ کی پارٹی کا بیانیہ کیا ہے۔

    اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قصیدہ گو اور دربان نے موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی، کپتان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہدکر رہے ہیں۔

  • کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، نااہل سیاست دان کل عمران خان کی عداوت میں اکٹھے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نااہل سیاست دان ملک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں، فضل الرحمان عبادت، سیاست، عداوت کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت سے نااہل خاتون نے آج پارلیمنٹ میں میٹنگ کی صدارت کی، ایسی خاتون کو پارلیمنٹ کی راہداری پر بلانا عدالت کی توہین ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے ایک بیانیہ متعارف کرایا ہے کہ ووٹ کو عزت دو، ایک خاتون جو نااہل ہے اس کا کیا بیانیہ ہے، عوام یہ جاننا چاہتے ہیں آپ کی پارٹی کا بیانیہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانےکی جدوجہد کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ ایک شخص جو لندن میں بیٹھا ہے اس کا کیا بیانیہ ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں کرپشن کو عزت دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 70 سال سے قائم اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا، پاکستان کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قصیدہ گو اور دربان نے موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی، کپتان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہدکر رہے ہیں۔

  • کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانےکی جدوجہد کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانےکی جدوجہد کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کومنتقلی کی تقریب تھی، کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانےسےبچانےکی جدوجہدکررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول افطار پارٹی کے حوالے سے کہا کل موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کومنتقلی کی تقریب تھی، کل لوٹ مارکےمال کےتحفظ کاتجدیدعہدکیاگیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قصیدہ گو اور دربان نے موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی، کپتان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہدکر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ ملکی معیشت کو ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، آج ن لیگ اور پی پی کی نورا کشتی انجام کو پہنچ گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : ملکی معیشت ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے والا ٹولہ موجودہ حالت کا ذمہ دار ہے، آج اس وفد کو مریم نواز لیڈ کرکے افطار ڈنر جارہی ہیں جبکہ حمزہ شہباز کا بیانیہ ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان کے دل میں پاکستان کی عوام کا درد ہے، عمران خان کی قیادت میں اصل منزل کی طرف گامزن ہوں گے، عمران خان امید کا واحد روشن چراغ ہے۔

  • ملکی معیشت ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ملکی معیشت ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، آج ن لیگ اور پی پی کی نورا کشتی انجام کو پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چور اکٹھے ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے ملک کا لیڈر ایماندار ہے، کرپشن بچانے کے لیے یہ لوگ گینگ کی شکل میں بیٹھ کر مشاورت کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے والا ٹولہ موجودہ حالت کا ذمہ دار ہے، آج اس وفد کو مریم نواز لیڈ کرکے افطار ڈنر جارہی ہیں جبکہ حمزہ شہباز کا بیانیہ ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں پاکستان کی عوام کا درد ہے، عمران خان کی قیادت میں اصل منزل کی طرف گامزن ہوں گے، عمران خان امید کا واحد روشن چراغ ہے۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو پکوڑوں اور پھلوں کی چاٹ سے مہمانوں کی تواضع کریں گے: ذرایع

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اسلام آباد میں آج اپوزیشن لیڈرز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جا رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ مہمانوں کی تواضح روایتی پکوانوں سے کی جائے گی۔

    بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں دیے جانے والے آج کے افطار ڈنر نے سیاسی ماحول میں خاصی ہل چل پیدا کر دی ہے، حکمران جماعت کے ارکان کی جانب سے بھی اسے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ بلاول والد کے پیسوں سے افطار ڈنر دے رہے ہیں، پی پی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ کرپشن بچانے کی نا کام کوشش ہے۔

  • کچھ لوگ ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ میں لگے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    کچھ لوگ ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ میں لگے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افطار کے نام پر حکومت کے خلاف سازش افسوس ناک ہے۔ کچھ لوگ ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ میں لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے، یہ صرف اپنی دولت کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ افطار کے نام پر حکومت کے خلاف سازش افسوس ناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے۔ اپوزیشن رہنما دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہے۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ میں لگے ہیں۔

    اس سے قبل ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہولہان کیے رکھا۔ معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 سال معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔

  • پاکستانی حکومت اور عوام  کا یو اے ای کے ولی عہد کا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا

    پاکستانی حکومت اور عوام کا یو اے ای کے ولی عہد کا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا پاکستانی حکومت اور عوام متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزاد محمد بن زید کا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یو اے ای سے 572پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت اور عوام کا یو اے ای کے ولی عہد شہزاد محمد بن زیدکا 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،یہ ہوتی ہےحقیقی قیادت جو اپنےنہیں دوسروں کےبچوں کاسوچتی ہے۔

    گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : یو اے ای سے پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، دفترخارجہ

    ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکا تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کا مؤقف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے، ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے ذمہ دار وہ ہے، جو ملک کو قرضے میں ڈبو کر چلے گئے، صرف آٹھ ماہ کی حکومت اس کی جوابدہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامقدمہ لڑرہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم سےملاقات میں انہوں نےترجیحات سےآگاہ کیا، وزیراعظم نےکہاتھاوزارت سےمتعلق محکموں میں ریفارمزکرنی ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا وزارت میراذاتی نہیں پاکستان کاادارہ ہے، دنیابھرمیں پاکستان کےخلاف منفی پروپیگنڈا کیاجارہاہے، وزارت اطلاعات پاکستان کااہم ادارہ ہے اور اس کا کام منفی پروپیگنڈے کیخلاف جنگ لڑناہے، سیاسی بھرتی پر بیٹھے افراد اداروں کی تنزلی کا باعث بنتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کےذمہ دار وہ ہےجوملک کو قرضے میں ڈبو کر چلےگئے، صرف آٹھ ماہ کی حکومت اس کی جوابدہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامقدمہ لڑرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سےعوام، معیشت کولہولہان کیے رکھا،فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا وزیراعظم پہلےبھی آتےرہے اورسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتےرہے، لیڈراپنی سیاست نہیں ادارے بچانے کیلئے پالیسیاں بناتاہے، لیڈر اپنی آنے والی نسل کی بقاکی جنگ لڑرہےہیں، ریفارمزپروگرام ہماری آنےوالی نسل کی بقاکی جنگ ہے۔

    اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کئے رکھا، معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کررہے ہیں، 30 سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔

  • شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سےعوام، معیشت کولہولہان کیے رکھا،فردوس عاشق اعوان

    شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سےعوام، معیشت کولہولہان کیے رکھا،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سےعوام، معیشت کولہولہان کیے رکھا۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں، 30سال معیشت کا جنازہ نکالنے والےعوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔

    احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ دو روز قبل فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔

  • شہباز شریف صاحب لاپتہ  ہیں،  بتائیں  کب واپس آرہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف صاحب لاپتہ ہیں، بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہا شہباز شریف دوسروں کو جھوٹا کہنے کے بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں، وہ دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟

    گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی پوتی سے ملنے اور اپنے ٹیسٹ کرانے لندن آیا ہوں، بجٹ سے پہلے پاکستان آجاﺅں گا۔

    علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی چینل کی خبر پر چیئرمین پیمرا کو خط لکھ تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور شرانگیزی پر مبنی ہے، بے بنیاد خبر سے پاکستان کی نمایاں اور مقبول ترین عوامی سیاسی جماعت، اس کے صدر اور قائد حزب اختلاف کی ساکھ، وقار اور نیک نامی کو شدید دھچکا پہنچایا گیا۔

    خط میں کہا گیا اس من گھڑت خبر سے شہباز شریف کو ناحق ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کیا گیا،اس شر انگیز خبر سے پارٹی کارکنان کے جذبات کو بھی گہری ٹھیس پہنچی ہے۔

  • احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، فردوس عاشق اعوان

    احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ‌‌‌کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان بتائیں ایئربلو منافع میں اورپی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اور پی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، زرداری کے پیسے لانے کا دعویٰ توآپ کے آقا نے بھی کیا۔