Tag: فردوس عاشق اعوان

  • وفاقی کابینہ کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر  رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج کابینہ میں نئے آنے والے وزرا کو وزیراعظم نے مبارک باد دی اور کابینہ کو دورہ ایران سے متعلق آگاہ کیا.

    انھوں نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ملک ہے، دونوں ملکوں میں غلط فہمیوں کا تدارک ضروری تھا، پاکستان، ایران کو مل کر تجارتی روابط مضبوط کرنا ہوگا، موجودہ حالات کے تناظر میں قومی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، وزیراعظم کاآئندہ دورہ چین کا ہے، وزیراعظم چین میں آزادتجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے.

    [bs-quote quote=”عن قریب تمام اسٹیک ہولڈرزسے مل کر دواؤں کی قیمتیں کم کریں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں غیریقینی صورتحال ہے، دوائیں مڈل کلاس کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، عن قریب تمام اسٹیک ہولڈرزسے مل کر دواؤں کی قیمتیں کم کریں گے، ایل این جی پرماضی کے معاہدوں سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا، قوم سے ایل این جی کے نام پر فراڈ ہوا، ایل این جی کے نئے معاہدے شفاف طریقے سے ہوں گے، چین سے سی پیک کے امور پر بات چیت ہوگی.

    معاون خصوصی نے کہا کہ رمضان قریب ہیں، اس دوران مصنوعی مہنگائی کی جاتی ہے، مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر پر نظر رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے، پارلیمنٹ میں وزرا کی حاضری یقینی بنانے پربات چیت ہوئی، ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزرا عوامی مفاد میں پالیسیاں بنائیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، فردوس عاشق اعوان

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو عوام کا احساس نہ ہوتا، تو قریبی ساتھی کو کیوں ہٹاتے؟ ہمیں اپنے مفادات کے بجائے پاکستان کا مفاد ہرحال میں عزیز ہے، وسیع تجربہ کار افراد کو ذمہ داریاں معاملات بہتر کرنے کے لئے دی گئیں، اقتصادی صورتحال سنبھالنے کے لئے دوست ممالک کی مدد لی گئی، 1200ارب کا خسارہ گزشتہ حکومت چھوڑ کر گئی تھی.

    انھوں نے کہا کہ عمر ایوب کو وزارت پیٹرولیم کا چارج دیا گیا ہے، گیس بلز اضافی چارجز سے متعلق جلد آگاہ کریں گے، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کےاعتراضات کو دور کیا جا رہا ہے، گزشتہ اسکیم میں بلیک منی وائٹ کی گئی، مگرپیسہ واپس نہیں آیا.

  • بلاول نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، فردوس عاشق اعوان

    بلاول نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جب کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی،بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی نے کرپشن کے پیسے پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے کہ ابو، پھوپھو، انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے ممالک میں معاشی واقتصادی تعاون کی بات کی، اصل موضوع کو سیاسی نمبرسکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کے غریبوں کے بچوں کی فیسوں کے پیسے پر تعلیم حاصل کی،بلاول کی سیاسی فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سندھ سے بھی ختم ہو رہی ہے،چیخ و پکار اور آہو بکاہ سے دم توڑتی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے ایران میں بزنس فورم سے خطاب میں جاپان اور جرمنی کے درمیان تجارتی تعلقات کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔

    بعد ازاں بلاول بھٹو نے ٹوئٹ پر طنزیہ کرتے ہوئے کہا ہمارے وزیراعظم کے خیال میں جرمنی،جاپان کی سرحدملتی ہے، یہ بڑی شرمندگی کی بات ہے، یہی ہوتا ہےجب آکسفورڈیونیورسٹی صرف کرکٹ کھیلنے کی بنیاد پر لوگوں داخلہ دیتی ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے کرپشن نہ چھوڑی تو سندھ سے بھی صاف ہوجائے گی، فردوس عاشق اعوان

    پیپلزپارٹی نے کرپشن نہ چھوڑی تو سندھ سے بھی صاف ہوجائے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب وفاق سے نکل کر علاقائی جماعت بن گئی اگر انہوں نے کرپشن نہ چھوڑی تو سندھ سے بھی اُن کی جماعت کا صفایا ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے بیان دیا کہ ملک بھر کے عوام نے تحریک کو مینڈیٹ دیا جبکہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےکرپشن نہ چھوڑی تو انہیں سندھ سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے، پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے اور ماضی میں وفاق کی علامت سمجھی جانے والی پی پی اب علاقائی جماعت بن کر رہ گئی۔

    مزید پڑھیں: ڈرائینگ روم سیاست سے نہیں آئی، عوام نے 75 ہزار ووٹ دیے تھے، فردوس عاشق اعوان

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےآئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے وزرا کے قلم دانوں میں تبدیلی اور ردوبدل کیا، حکومت اپوزیشن کے ڈکٹیشن پر نہیں بلکہ عوام کے دیے گئے مینڈیٹ پر ہی چلے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن کے خلاف بولنے والے لوگ اپنی ہی جماعت سے علیحدہ ہوئے، چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے، عمران خان عوام کی امید ہیں، سازشی عناصر کو پھر مایوسی ہوگی۔

  • ڈرائینگ روم سیاست سے نہیں آئی، عوام نے 75 ہزار ووٹ دیے تھے، فردوس عاشق اعوان

    ڈرائینگ روم سیاست سے نہیں آئی، عوام نے 75 ہزار ووٹ دیے تھے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں بھی ٹیکنو کریٹس شامل تھے، تنقید کرنے والی جماعتیں زرا اپنے ادوار دیکھیں، میں ڈرائینگ روم کی سیاست سے نہیں آئی بلکہ عوام نے 75 ہزار ووٹ دیے تھے ۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی حکمت عملی کےتحت اپنےپلان پیش کرتی ہے، عمران خان نے نئی کابینہ میں اپنے کسی رشتے دار کو شامل نہیں کیا بلکہ پروفیشنل لوگوں کا انتخاب کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ماضی کی حکومتوں نے بڑی بڑی وزارتوں پر اپنے رشتے دار وں کو بٹھایا، ماضی میں پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا تصور تھا،  مگر اب صورتحال مختلف ہے، عمران خان کا ایک ہی وژن ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے، اُن کا ایجنڈا کارکردگی پر منحصر ہے، جو کام نہیں کرے گا اُسے گھر جانا ہوگا‘‘۔

    مزید پڑھیں: پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے کابینہ میں تبدیلی کی، فردوس عاشق اعوان

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں ڈرائینگ روم سیاست سے نہیں آئی، انتخابات میں عوام نے مجھے 75 ہزار ووٹ دیے تھے، ہارجیت الیکشن کاحصہ ہے ، کابینہ میں شمولیت پر ایسے تنقید کی جارہی ہے کہ جیسے ہم لوگ پاکستانی نہیں ہیں، یاد رکھیں کہ عمران خان کےایجنڈےکی راہ میں جو رکاوٹ بنےگا اُسے گھر جانا ہوگا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونےکی طرف جارہاتھا، حکومت 5سال کامینڈیٹ لے کر آئی ہے،ہمیں اتناوقت تودیں، چیلنجزبہت زیادہ ہیں اور  وقت بہت کم ہے، عمران خان نے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ملک کی ترقی کے لیے وزیراعظم جسے بھی آگے لائیں یہ اُن کا آئینی حق ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سولو فلائٹ کا دور ختم، سب کو مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےمجھےوزیربناکراحسان نہیں کیا تھا بلکہ میں سیالکوٹ سے45 ہزار ووٹوں کی برتری سےجیت کرآئی تھی۔

  • وزیر اعظم نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم کو ٹارگٹس دے دیے

    وزیر اعظم نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم کو ٹارگٹس دے دیے

    اسلام آباد: مشیر  اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے معاشی ٹیم کی ملاقات ہوئی، جسے نئی ذمے داریاں دی گئی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو  اہم ٹارگٹس دیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”اپوزیشن پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرے گی، تو مسائل جنم لیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ایران اورچین کا دورے کرنے جارہے ہیں، عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نکالنا ٹارگٹ ہے، عمر ایوب کو وزارت پٹرولیم کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے، مختلف وزارتوں کو ٹارگٹ دیے گئے ہیں، رمضان میں عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، اپوزیشن کواپنا کردار ذمہ داری سے اداکرنا ہے، اپوزیشن مفاہمت کو کمزور سمجھے گی، تو مسائل ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا ایک بار پھر اپنے دونوں وزرائے اعلیٰ پراعتماد کا اظہار

    انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےاپوزیشن کو مکمل سپورٹ کریں گے، یقینی بنارہے ہیں کہ آئندہ کے بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا، اپوزیشن کے بغیر  پارلیمنٹ اور جمہوریت نہیں چل سکتی، اپوزیشن عوام کے مسائل کے حل میں مدد کرے گی، تو تعاون کریں گے، اپوزیشن پارلیمنٹ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرے گی، تو مسائل جنم لیں گے۔

    جب فردوس عاشق ایوان سے سوال کیا گیا کہ اسدعمر کو کون منانے جائے گا؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ منایا اسے جاتا ہے، جو روٹھے۔

  • پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے کابینہ میں تبدیلی کی، فردوس عاشق اعوان

    پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے کابینہ میں تبدیلی کی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی، تبدیلی اچھی ہوتی ہے ہچکچانا نہیں چاہیے، کچھ وزیراعظم چور دروازے سے تبدیل ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کے ساتھ پارٹنر شپ کی طرز پر کام کروں گی، فواد چوہدری نے مشکل حالات میں وزارت چلانے کی بھرپور کوشش کی، ایم ڈی پی ٹی وی ٹیم کا حصہ اور اہم کردار ہوتا ہے، پہلے کہیں نہ کہیں ٹیم ورک کا فقدان رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی بار کسی وزیراعظم نے عوامی مفاد کیلئے کابینہ بدلی، کچھ فیصلے ملک اور عوام کے مفاد میں کرنا پڑتے ہیں، تبدیلی ہمیشہ اچھی ہوتی ہے ہچکچانا نہیں چاہیے، کچھ وزیراعظم چور دروازے سے تبدیل ہوئے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات نے بتایا کہ اسد عمر کو نکالا نہیں ہے وہ آج بھی پارٹی کا اثاثہ ہیں، حکومت کو ایسے معاشی ماہر کی ضرورت تھی جو عالمی مالیاتی اداروں سے پارٹنرشپ کرے، ہمیں پاکستان80ارب روپے کے خسارے میں ملا۔

    ماضی میں پنجاب کو دیوالیہ کیا گیا بینک ڈیفالٹ کردیا گیا، وزیراعظم عوامی مشکلات کم کرنے اور انہیں معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے ہرقدم اٹھانے کو تیار ہیں، حکومتی ٹیم کا کوئی بھی رکن کارکردگی دکھا کر ہی اپنے عہدے پر رہ سکے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان وزارت داخلہ سے منسلک ہے، وزارت داخلہ میں وہی کام کرسکتا ہےجو نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کاحصہ رہا ہو، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کا واحد آپشن ہیں، وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ جس وزارت کو چاہیں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا مرتضیٰ وہاب کو نہیں معلوم کہ ان کی جماعت نے کتنی تبدیلیاں کی تھیں؟ پی پی دور میں بھی تین بار وزیرخزانہ کو تبدیل کیا گیا تھا، سندھ کے وزیراعلیٰ نے بھی محکمہ داخلہ اپنے پاس رکھی ہے، پہلے سندھ کے وزیراعلیٰ بھی محکمہ داخلہ کسی اور کو دیں

  • سولو فلائٹ کا دور ختم، سب کو مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    سولو فلائٹ کا دور ختم، سب کو مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: نومنتخب وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عہدہ ملنے پر بہت خوش ہوں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو حکمتِ عملی تبدیل کرنا پڑی، سولو فلائٹ والا دور گیا اب سب کو مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہوگا۔

    اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’زرداری صاحب کےدور میں وزارت اطلاعات کو4 جگہ سے چلایاجارہاتھا اسی لیے مفادات کا ٹکراؤ تھا اور میرے استعفے کی اہم وجہ بھی یہی تھی’۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے مجھے مشیر اطلاعات کا عہدہ دیے جانے کی کال موصول ہوئی، عمران خان کو مجھ پر اعتماد ہے اس لیے نہ صرف وہ بات سنتے بلکہ عمل درآمد بھی کراتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکال کرکے کہا کہ آپ کو وزارت اطلاعات دے رہا ہوں، فوادچوہدری نے مشکل حالات میں وزارت اطلاعات میں اچھی کارکردگی دکھائی۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’موجودہ حالات میں ہمیں اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرنا پڑی، کوئی اکیلے کام نہیں کرسکتا اس لیے سب کو ٹیم ورک کی طرح چلنا ہوگا‘۔

    یاد رہے کہ اسد عمر کی جانب سے مستعفیٰ ہونے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کے قلم دان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق فوادچوہدری سے اطلاعات کی وزارت واپس لے کر فردوس عاشق اعوان کو مشیراطلاعات کا قلم دان سونپ دیا گیا جبکہ فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دے دی گئی۔

    اسی طرح غلام سرور پیٹرولیم ڈویژن کی وزارت سے ہٹا کر انہیں  ایوی ایشن (ہوا بازی) کی وزارت دے دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا اسد عمر کے بعد وزیر پیٹرولیم بھی استعفے کا اعلان کر دیں گے؟

    اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت ہوں گے، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دےدیا گیا، جب کہ اسد عمر کی جگہ فی الحال عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی مقرر کی گئی ہیں، ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا ہے.

  • پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان، شہریارآفریدی ودیگر کو ٹکٹس جاری کردیئے

    پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان، شہریارآفریدی ودیگر کو ٹکٹس جاری کردیئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے فردوس عاشق اعوان، شہریارآفریدی، شوکت یوسفزئی اورحمیدہ شاہد کو ٹکٹس دینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو مزید ٹکٹ جاری کردیئے۔

    پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے مطابق این اے72سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہریار آفریدی کوہاٹ سے قومی اسمبلی کاانتخاب لڑیں گے۔

    شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی نشست کیلئے میدان میں اتریں گے، اس کے علاوہ حمیدہ شاہد دیر سے صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے مذکورہ رہنماؤں کیلئے ٹکٹس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔

    علاوہ ازیں عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، فیصل جاوید، علی محمدخان، شہریار آفریدی اور دیگر موجود تھے۔

    اس موقع پر عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پیداہونے والی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، انتخابات کیلئے تحریک انصاف کی حکمت عملی او رمیڈیا پالیسی پر غوروخوص کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیا جائے، فردوس عاشق اعوان

    ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیا جائے، فردوس عاشق اعوان

    لاہور : تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کرے، وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ٹاؤن شہداء کے ورثاء کو تسکین نہیں ملے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے استنبول چوک لاہور میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے حصول کیلئے سڑکوں پر دھکے کھارہے ہیں، لیکن انہہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتی ہوں، حکومت شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے۔

    انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کو انصاف دلانے کیلئے شانہ بشانہ رہیں گے، نااہل وزیر اعظم پوچھ رہے ہیں کہ مجھےکیوں نکالا گیا تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی فریاد پر نکالا گیا، نواز شریف تمہیں ان کی بد دعائیں لے ڈوبیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک قاتل اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے تب تک شہداء کی روحوں کے لواحقین کو سکون نہیں ملے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پولیس ذاتی ملازم نہیں پبلک سرونٹ ہے، پاکستان کوسب سےپہلےبوسیدہ نظام سےنجات چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فردوس عاشق اعوان پی پی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    فردوس عاشق اعوان پی پی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

    کراچی : فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،ان کا کہنا کہ  پیپلزپارٹی کوہومیوپیتھک گولیوں کی نہیں،سرجری کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر کے عہدے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ہیں اور جانتی ہیں کہ کونسی بیماری کا علاج سرجری سےہوتا ہے، پیپلزپارٹی کو ہومیوپیتھک گولیوں کی نہیں،سرجری کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے بانی چھوڑ کرجا رہے ہیں تو کہیں نہ کہیں مسائل ضرور ہیں، اپنے تحفظات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا ہے، امید ہے بلاول بھٹو پارٹی کارکنوں کو مطمئن کرنے کے لئے اہم فیصلے کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی کوتاہیوں کی سزا پوری پیپلز پارٹی کو کیوں دی جا رہی ہے، کیا ہم صرف سندھ حکومت بچانے کی سیاست کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دہرے معیار نے ہمیں تباہ کیا، اپوزیشن اگرحکومت کو کندھا دے تو وہ خود اپنی قبر کھودتی ہے۔