Tag: فردوس عاشق اعوان

  • فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی  عدالت میں  چیلنج

    فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی عدالت میں چیلنج

    لاہور : فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست ظفر اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں میں وفاقی و پنجاب حکومت اور فردوس عاشق اعوان کو فریق بنایا گیا ہے ۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ فیصلے میں فردوس عاشق اعوان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا لہذا انہیں کسی عوامی عہدے پر تعینات نہیں کیا سکتا ۔

    درخواست میں استدعا کی گٸی ہے کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر تعیناتی کو کالعدم قرار دیکر کام کرنے سے روکا جائے۔

  • حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر بھی سراہ رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر بھی سراہ رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    لاہور: صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعریف وہ ہے جو غیر بھی کریں۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو غیر جانبدار حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    مشیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب ہماری بہن بیٹیاں کسی بھی وقت پولیس سے مدد اور تحفظ لے سکیں گی۔

  • پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے سیفٹی ایپ تیار

    پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے سیفٹی ایپ تیار

    لاہور: صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے، پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ بنا دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب ہماری بہن بیٹیاں کسی بھی وقت پولیس سے مدد اور تحفظ لے سکیں گی۔

  • فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے حکومتی اشتہاری بجٹ سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت دو سیکیورٹی گارڈز سمیت 9 ملازم رکھے ہوئے تھے۔

    فردوس عاشق عوان نے تین گاڑیاں لے رکھی تھیں جس کی ان کو اجازت نہیں تھی، انہوں نے صفائی کرنے والے اور گارڈنر بھی پی ٹی وی کے کوٹے سے لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی جگہ شبلی فراز وفاقی وزیراطلاعات تعینات

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی گئی تو فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل حکومت نے فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کیا جبکہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیے گئے ہیں۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔

  • ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید، ضبط مال پر 50 فیصد جرمانہ ہوگا

    ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید، ضبط مال پر 50 فیصد جرمانہ ہوگا

    اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید ار ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فی صد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی نے آج صبح ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے نفع کمانے والوں کو اب سزا دی جائے گی، عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشان دہی کریں اور ضبط مال کا 10 فی صد انعام پائیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کرونا وبا کی صورت حال کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمے داری ہے، ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، نشان دہی کر کے انعام اورغریبوں کی دعائیں لیں۔

    خیبرپختونخوا: ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مجوزہ آرڈیننس تیار

    انھوں نے مزید کہا کہ کرونا سے متاثرہ افراد کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح اور ذمے داری ہے، یہ آرڈیننس عوام کو مہنگائی سے بچانے کے وزیر اعظم کے عزم کا اظہار ہے، عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کے پی حکومت نے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مجوزہ آرڈیننس تیار کیا ہے، جس کے تحت 3 سال قید، اور برآمد شدہ مال کا 50 فی صد جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اسپیشل مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزی کے کیسز کی سماعت کریں گے، مجسٹریٹ ایک ماہ کے اندر کیسز کا فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا، یہ آرڈیننس ادویات، سرجیکل گلوز، ماسک، سینی ٹائزر، آٹا، سبزی، چینی، چاول، دالوں سمیت 32 اشیائے خورد و نوش کی ذخیرہ اندوزی پر لاگو ہوگا۔

  • احساس ایمرجنسی پروگرام ، 9 اپریل سے لیکر اب تک 49 ارب سے زائد رقم خاندانوں میں تقسیم

    احساس ایمرجنسی پروگرام ، 9 اپریل سے لیکر اب تک 49 ارب سے زائد رقم خاندانوں میں تقسیم

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام میں 9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، عمران خان کورونااوربھوک دونوں کےخلاف جنگ لڑرہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بلاجواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پرافسوس ہی کیاجاسکتاہے، وزیراعظم نے مستحق افراد، مزدورں، محنت کشوں کیلئے بڑا پیکج دیا، پنجاب نے ڈاکٹرز،نرسوں ، طبی عملے کواضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے1کروڑ 20 لاکھ غریبوں کو 12000روپے فی کس امداد دی ، 144 ارب روپےغریبوں میں تقسیم کئےجارہے ہیں،9 اپریل سے لیکر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، تنقید کرنے والے پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کیخلاف سرکاری ملازم، ڈاکٹرکی موت پرپنجاب نے شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا، گریڈ1سے16 تک کے خاندانوں کیلئے 40 لاکھ روپے اور گریڈ 17 سے اوپر کے خاندانوں کیلئے 80 لاکھ کی امداد شامل ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ سیاست کےبجائے صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے، عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کےخلاف جنگ لڑرہےہیں، اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کانہیں۔

  • لاک ڈاؤن :وزیراعظم  کل متاثرہ افراد کو کھانے کی فراہمی کیلئے روڈ میپ کا اعلان کریں گے

    لاک ڈاؤن :وزیراعظم کل متاثرہ افراد کو کھانے کی فراہمی کیلئے روڈ میپ کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کیلیے وزیراعظم عمران خان کل کھانے کی فراہمی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بہت لوگ بیروزگارہوئے، وزیراعظم عمران خان کل کھانے کی فراہمی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کریں گے، احساس پروگرام میں مزید پانچ لاکھ خاندانوں کا اضافہ ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں وہاں بھی کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس دے رہے ہیں، گلگت، آزادکشمیراوراسلام آباد کے ڈاکٹروں کوبھی ضروری سامان پہنچادیا۔۔

    اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ راشن غریب افراد کےگھرپہنچانےکیلئےوزیراعظم نےنوجوانوں کاانتخاب کیا ، مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اقدام جذبوں اور وسائل کاحسین امتزاج ہوگا،فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے تو مخیر حضرات نے دل کھول دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانےکافیصلہ ہوا ، ایپ میں مخیرحضرات اورخیراتی ادارے رجسٹر ہوں گے۔

  • عوامی ریلیف کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    عوامی ریلیف کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی گیس قیمتوں کابوجھ صارفین پرنہ ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے اور گیس کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گیس کےشعبے میں ضروری ادارہ جاتی اصلاحات کی جائیں گی، گیس صارفین کے مسائل کو کم سے کم کیاجائےگا اور عوام کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ صنعتی شعبے کو ایل این جی سمیت دیگر ذرائع سے گیس فراہم کی جائے گی ، گیس کمپنیاں عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے مراکز قائم کریں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی گیس قیمتوں کابوجھ صارفین پرنہ ڈالا جائے۔

    ،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا موقف واضح ہے کہ عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، انھوں نے گیس کمپنیوں کے سربراہان کو اخراجات  میں کمی ، گیس چوری کےخاتمے ،لائن لاسز میں کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • کورونا کیخلاف جنگ، پاکستان کا طبی سہولتیں، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا

    کورونا کیخلاف جنگ، پاکستان کا طبی سہولتیں، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی سہولتیں، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا چین وباپرقابو پانے میں دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی سہولتیں، سامان اور ڈاکٹرز بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ، چین نےجس بہترین نظم و ضبط سے وبا پر قابو پایا، چین وباپرقابو پانے میں دنیا کیلئے ایک مثال ہے، پاکستان چینی ڈاکٹرزکےتجربے،مہارت سےاستفادہ کرےگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہرمشکل وقت میں ساتھ نبھاناآئرن برادرزکی شاندارروایت ہے، پاکستان اور چین عوام کو مخلصانہ دوستی پر فخرہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیرچین نےہمیشہ ساتھ دیا، چین ہمیشہ پاکستان اوراس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

    یاد رہے کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا تھا، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی تیاری کر رہے ہیں، چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

  • ‘وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے’

    ‘وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکج عمران خان کے قوم اور غریبوں کے لیےاحساس کی جھلک ہے، وزیراعظم نے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کیا،پیکج سےملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشی حقائق اور درپیش مسائل کےمدنظر انتہائی بہترین پیکج دیاگیا، مزدور طبقے کے لیے200اور غریب افراد کے لیے150 ارب رکھےگئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان کی 100 ارب کا فوری ریفنڈ دینے سے مدد ہوگی ، پیکج سےملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، چھوٹی بڑی صنعتوں اورزراعت کے لیے 100 ارب سےپیداواری صلاحیت بڑھےگی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب سےسستی اور معیاری اشیاکی فراہمی یقینی ہو گی، لاک ڈاؤن صورتحال میں100 ارب اورگندم خریداری کے لیے 280 ارب رکھے ، پٹرولیم مصنوعات پر 15روپے کم کر دیے گئےہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اقدامات سےواضح ہے حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے، ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نےکوروناکےچیلنج سےنمٹنے پرجامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا، پیکج عمران خان کے قوم اور غریبوں کے لیےاحساس کی جھلک ہے، وزیراعظم نے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کیا۔