Tag: فردوس عاشق اعوان

  • ‘وزیراعظم عمران خان جلد عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنیوالے ہیں’

    ‘وزیراعظم عمران خان جلد عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنیوالے ہیں’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوام کے درد کا مداوا کرنےکیلئےپہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دے چکے ہیں ، عمران خان جلد عوام کیلئےبڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنیوالے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز  صاحب قومی یکجہتی اور اتحاد سے کوئی انکاری نہیں، حکومت کو طویل لیکچر دیتے ہوئے کچھ اپنی ذمہ داری کااحساس بھی کرتے،ٹوئٹ

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ کے خاندان نے جو کمایا اسی ملک سےکمایا اور باہر لے گئے، اچھا ہوتا اپنی بےپناہ دولت سے عوام کیلئے آج کچھ مختص کرنےکا اعلان کرتے؟ آج آپ کو اعلان کرنا تھاشریف خاندان سرمایہ پاکستان واپس لا رہا ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عوام کے درد کا مداوا کرنےکیلئےپہلے ہی لائحہ عمل ترتیب دےچکے، وزیراعظم عوام کیلئےبڑے ریلیف پیکج کا جلد اعلان کرنیوالے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کورونا وائرس ، حکومت کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے حکومت نے کوروناوائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ، مشیر خزانہ کاکورونا کے خلاف درکار فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فنڈز سے دوائیں اور مشینری خریدی جائے گی۔

    عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ فنڈکے استعمال پراین ڈی ایم اے اور وزارت منصوبہ بندی میں رابطےکیےجائیں، فنڈکے حصول میں کوئی تاخیر براداشت نہیں کی جائے گی۔

  • لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے،فردوس عاشق اعوان

    لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے، لاک ڈاؤن کی طرف گئے تو اس کا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم واضح کہہ چکےہیں ہماری معاشی صورت حال مختلف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی صورت حال یورپ یا چین جیسی نہیں ہے، ہماری ذمہ داری ہے عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں، لاک ڈاؤن ہوگا تو عوام کو فوڈ اور جاب سیکیورٹی جیسے ایشو ہوسکتے ہیں، لاک ڈاؤن کو ڈیلی ویجز ملازمین برداشت نہیں کرسکتے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کانفرنس میں لاک ڈاؤن سے متعلق گفتگو ہوئی تھی، ویڈیو کانفرنس میں لاک ڈاؤن سے متعلق اختلاف کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ طے ہوا تھا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ملک بھر میں ہوگا، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کرونا کے خلاف ہم نے مل کر لڑنا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عوام کو صورت حال سے آگاہ کیا جائےگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے ایک مکمل اسٹریٹیجی بنائی گئی ہے، اس وقت لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے،لاک ڈاؤن کی طرف گئے تو اس کا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان منگل کو معاشی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، معاشی صورت حال کو بھی دیکھنا ہے۔

  • ‘قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے’

    ‘قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے ، اجلاس کامقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے، آج وزیر اعظم کی زیر قیادت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا، وزرائےاعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اورعسکری قیادت شریک ہوگی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس کامقصد کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا ہے، مقصدوائرس پرقابو پانے کی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ بھی ہے، عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے، کرونا وائرس کےعالمی چیلنج کے اثرات سےقوم کو محفوظ بنانے پر ترجیحات طے ہوں گی۔

    خیال رہے کرونا وائرس کیخلاف لائحہ عمل کی تیاری کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    مزید پڑھیں : قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس، کرونا وائرس پر ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع

    اجلاس میں شرکت کے لئے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر قانون فروغ نسیم ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کروناوائرس سےمتعلق قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور کرونا سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اور بارڈرز مینجمنٹ سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

  • وزیراعظم کا’’ڈیٹافار پاکستان کااجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کا’’ڈیٹافار پاکستان کااجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا’’ڈیٹا فار پاکستان کا اجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، غریبوں کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات عمران خان کی وابستگی کا ثبوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب وزیراعظم نے مسلسل جدوجہد سے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کیا، عمران خان فرسودہ ،گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، کٹھن وقت سے ہم گزر آئےہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں ، ایسی فلاحی ریاست جہاں وسائل امرا کے بجائے محروموں پرخرچ ہوں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کو مہمند تک پہنچاناعمران خان کے عزم کاواضح اظہار ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار  مستحق طلباکو 50 ہزار اسکالر شپ ملیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ’’ڈیٹافارپاکستان کااجرا‘‘ غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، پورٹل کے ذریعے غربت کی شرح کا درست  تجزیہ ممکن ہو سکے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات عمران خان کی وابستگی  کا ثبوت ہیں۔

  • ریاست ماں بن کر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے گی،فردوس عاشق اعوان

    ریاست ماں بن کر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے گی،فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ریاست ماں بن کر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب سیاحت سے پہچاناجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دل بارڈر پر بسنے والوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا حقیقی چہرہ متعارف کروایا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، وزیراعظم نے 192ارب روپے خواتین کو تحفظ، روزگار کے لیے مختص کیے، حکومت کفالت کارڈ کے ذریعے پسے ہوئے طبقے کی کفالت کر رہی ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ایسے نعروں کے ساتھ مارچ کر رہا ہے جس کی مذہب اجازت نہیں دیتا، ایسے نعروں سے معاشرے کو بے راہ روی کا شکار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین مارچ پر پتھراؤ کرنے والے انتہاپسندانہ ذہن کے مالک ہیں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست ماں بن کر خواتین کے حقوق کی پاسداری کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سیرت فاطمہ کو رول ماڈل بنانا ہے مغربی پیروی نہیں کرنی۔

  • ہمیں ریاست کو مضبوط بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا،فردوس عاشق

    ہمیں ریاست کو مضبوط بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا،فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں ریاست مضبوط بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے معاشرے تباہی کا شکار ہوتے ہیں، موجودہ دور ابلاغ کا ہے جنگیں میڈیا پر لڑی جاری ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا صنعت میں تیزی سے اضافہ ہوا، کسی بھی صنعت میں منافع کمانا بری بات نہیں ہے، بدقسمتی سے جھوٹی خبروں کے ذریعےسنسنی پھیلائی جاتی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ریاست کا مفاد ریاست سے کئی زیادہ عزیز ہے، ریاست کے مفادات قومی بیانیے کے ساتھ جڑے ہیں،قومی بیانیے میں جھوٹی خبریں ریاستی مفاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمیں ریاست مضبوط بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا، علما عوام کی فکری تربیت کے لیے بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    میڈیا مسائل، مشکلات کا حل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ 29 جنوری کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میڈیا مسائل، مشکلات کا حل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    فردوس عاشق اعوان نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےعملی اقدامات کےثمرات عوام تک پہنچناشروع چکے ہیں ، کھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں فروری میں کم ہوکر15.2 فیصدہوگئیں ، مارچ کے مہینے میں قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سی پی آئی کےمطابق خوراک کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنےمیں آئی، اشیائےخوردونوش کی قیمتیں فروری میں 12.4 فیصدکم ہوئیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی،عوام کو ریلیف دینے کیلئےپرعزم ہیں، شہری علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 13.4 فیصد (جنوری) سے کم ہوکر 11.2 فیصد (فروری) ہوگئیں۔دیہی علاقوں میں 16.3فیصد سے کم ہو کر 14.2 فیصد پر آچکی ہیں، وزیراعظم کےعملی اقدامات کےثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں جنوری میں19.5 فیصدتھیں ، کھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں فروری میں کم ہوکر15.2 فیصدہوگئیں، دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ڈبل سےسنگل ڈیجٹ میں آچکی ہیں، مارچ کے مہینے میں قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے افراط زرکی حالیہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ، رپورٹ میں بتایا گیا فروری میں افراط زرکی شرح کم ہوکر12اعشاریہ4فیصدپرآ گئی جبکہ جنوری میں افراط زرکی شرح 14اعشاریہ6فیصد تک پہنچ چکی تھی۔

    اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی13.4فیصدسےکم ہوکر11.2فیصداور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 14.2فیصدتک آگئی، رپورٹ میں کہا گیا اشیائےخورونوش میں افراط زرکی شرح 19.5 سےکم ہوکر15.2فیصد ہوگئی ، مہنگائی میں کمی کےلیےمزید اقدامات جاری ہے ،آئندہ ماہ مزید کمی متوقع ہے۔

    وزیراعظم نے معاشی ٹیم کومہنگائی میں ہرممکن حدتک مزیدکمی لانےکی ہدایت کردی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا مذاکرات امن کا واحد راستہ ہیں: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا مذاکرات امن کا واحد راستہ ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا مذاکرات امن کا واحد راستہ ہیں، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سونے کے حرف سے لکھا جانا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغان امن معاہدہ وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کی توثیق ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا مذاکرات امن کا واحد راستہ ہیں، افغان شہری جنگ سے متاثر ہوئے ہیں، اب وہ استحکام چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں استحکام کا باعث بنے گا، افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سونے کے حرف سے لکھا جانا چاہیئے۔

    گزشتہ روز افغان امن معاہدے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکا طالبان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان میں طویل جنگ کے بعد معاہدہ امن و استحکام کا آغاز ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی پیچیدہ مسئلے کا آخری حل مذاکرات ہیں، ہمیشہ کہا امن کا راستہ مذاکرات میں پنہاں ہے، دعائیں افغان عوام کے ساتھ ہیں جو 4 دہائیوں سے خونریزی کا شکار ہیں۔

  • ‘کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ‘، وزیراعظم عمران خان کا عزم

    ‘کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ‘، وزیراعظم عمران خان کا عزم

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کاعزم ہے "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، کرونا لاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم کاعزم ہے "کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے” ، صوبائی حکومتوں سےاقدامات وانتظامات پررپورٹ طلب کر لی گئی ہے، عوام میں آگاہی اورشعور بیدار کرکے ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، باقی امراض کی طرح اسے بھی شکست دیں گے۔
    .

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، لاہور،اسلام آباداورکراچی میں تشخیص کی سہولتیں فراہم کردی گئی ہے ، کروناسےمتاثرہ 98 فیصدسے زائد صحت مند ہوجاتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کروناسےنبردآزماہونےکےتمام ضروری اقدامات کویقینی بنایاجارہاہے، کورونالاعلاج نہیں قابلِ علاج مرض ہے، کروناسے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، حفاظتی تدابیر اختیار کرناخصوصا صفائی کا اہتمام لازم ہے، مسلمانوں کیلئے تو صفائی نصف ایمان ہے۔

  • پاکستانی قوم27 فروری کا دن فتح کے طور پر منائے، فردوس عاشق اعوان

    پاکستانی قوم27 فروری کا دن فتح کے طور پر منائے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 27 فروری ہم سب کیلئے فتح  کا دن ہے ، قوم اس دن کو فتح کے طور پر منائیں، اس دن پاکستان نے پیغام دیا، دشمن سن لیں وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ 27فروری کوپاک فضائیہ کے سپوت نے 2بھارتی طیارےمارگرائے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سامنے اپنے ناقابل تسخیر ہونےکا لوہا منوایا اور پاکستان نے پیغام دیا،خطےمیں دشمن سن لیں وقت آنے پر سرپرائز دیتے رہیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےبھارتی پائلٹ کورہاکرکےاسلام کی درخشاں تصویر سامنے رکھی، دنیا دیکھ رہی ہےدلی کی سڑکوں پر مسلمانوں کی لاشیں بچھائی جارہی ہیں ، دنیا بھارت کا سیکولرازم کا دعویٰ زمیں بوس ہوتا اور ہندوستان کو ہندوتوا میں بدلتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم قوم کی طاقت سےدنیا کوروشن چہرہ متعارف کراتےرہیں گے، ٹرمپ نےمودی کے سامنے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کوسراہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  بھارت نے ہمیشہ پاکستان کودہشت گردی سے جوڑ کر امن کا دشمن ہونے کا ثبوت دیا، ٹرمپ کی پاکستان کی کوششوں کی حمایت سے بھارت کا بیانیہ شکست کھاگیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان  نے مزید کہا 27 فروری ہم سب کیلئے وکٹری کا دن ہے ، قوم اس دن کو وکٹری کے طور پر منائیں۔