Tag: فردوس عاشق اعوان

  • نوازشریف اگر پاکستان نہیں آتے تو اشتہاری قرار دیےجائیں گے، فردوس عاشق

    نوازشریف اگر پاکستان نہیں آتے تو اشتہاری قرار دیےجائیں گے، فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف اگر پاکستان نہیں آتے تو اشتہاری قرار دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ میڈیا کی زینت بنتا رہا، نوازشریف کی سرجری کے حوالے سے میڈیا میں کوئی خبر نہیں آ رہی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ علاج کرانے کی بجائے ہوٹلز میں دعوتیں اڑائی جا رہی ہیں، نوازشریف کی جہاں سرجری ہونی ہے وہاں میڈیا کو رسائی دے دیں۔

    کرونا وائرس سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، وزیراعظم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی۔

    رانا ثنا اللہ کا نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑا اعلان

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت میں حکومت سے توسیع کی کوئی توقع نہیں تھی، ہم حکومت کے پاس توسیع کے لیے جانا نہیں چاہتے تھے عدالتی حکم پر گئے، ہم نے صرف عدالت کی ہدایت پر عمل کیا ہے۔

    سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چاہے 16 ہفتے ہوں یا 600 ہفتے گرز جائیں، نواز شریف صحت مند ہوں گے تو ہی وطن واپس آئیں گے۔

  • ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان سے دوستی کا اظہار، پاک امریکا تعلقات میں  بڑی پیش رفت

    ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان سے دوستی کا اظہار، پاک امریکا تعلقات میں بڑی پیش رفت

    اسلام آباد :معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کابھارت میں پاکستان سےدوستی کا اظہار بڑی پیش رفت ہے ،دنیا کاامن کےلیےہماری کاوشوں کااعتراف کامیاب خارجہ پالیسی کامظہرہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کابھارت میں پاکستان سےدوستی کااظہاربڑی پیش رفت ہے اور قیام امن کےلیےہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے ، ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف ہمارے کردار کے اعتراف سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا۔

    فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ مودی نفرت اورجنگ کی آگ بھڑکانےکی بجائےدوستی کاپیغام اوراس کی طاقت سمجھے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ٹرمپ کی موجودگی میں شہریت بل پراحتجاج کرنےوالوں پر تشددکیاگیا، بہیمانہ تشدد نےپوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے، دنیانےدیکھ لیا تعصب، انتہاپسندی اورجنگی جنون کی بیماری میں کون مبتلاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کاعالمی تشخص بہترسےبہترہورہاہے، دنیا کاامن کےلیےہماری کاوشوں کااعتراف کامیاب خارجہ پالیسی کامظہرہے، مسئلہ کشمیرمسلمہ حقیقت ہےامیدہےامریکی صدرٹرمپ اس پرضروربات کریں گے۔

    گذشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب  میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردی کیخلاف کام کررہے ہیں، ان کوششوں کی بدولت پاکستان سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی اور اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں کشیدگی میں کمی،خطے کی خوشحالی اورترقی کی توقع ہے۔

  • بھارتی جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھنے والی کشمیری خواتین کو سلام: فردوس عاشق اعوان

    بھارتی جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھنے والی کشمیری خواتین کو سلام: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بہادر کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے، بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 23 فروری، یوم مزاحمت نسواں کشمیر کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ ترین دن ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے نہتی، بے گناہ اور بے یار و مدد گار خواتین کی اجتماعی بے حرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔ بہادر کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ان بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو آزادی کشمیر پر قربان کردیا، ان ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر وار دیے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے، کوئی جبر و استبداد انہیں حق خود ارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے۔ انڈیا میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جارہا ہے، بھارتی مرد و خواتین سڑکوں پر احتجاجاً موجود ہیں۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شاہین باغ کا احتجاج 60 ویں دن میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

  • افغان امن کی طرف پیشرفت وزیراعظم کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے، فردوس عاشق

    افغان امن کی طرف پیشرفت وزیراعظم کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے، فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ افغان امن کی طرف پیشرفت وزیراعظم کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغان امن کی طرف پیشرفت وزیراعظم کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے، ویژن ہے مسائل کا حل جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ امریکا، طالبان میں 29 فروری کو معاہدے پر دستخط کی اچھی خبر ہے، خطے کے امن کے اس خبر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی افغانوں کا حق ہے، افغانوں نے نسل در نسل بدامنی کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ اس جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا، افغان امن واستحکام جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےمثبت کردار کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے مزید کہا کہ فریقین تشدد میں کمی، امن معاہدے کے لیے کامیابی سے آگے بڑھیں۔

  • احساس پروگرام وزیر اعظم کی محروم طبقات سے محبت کا اظہار ہے: فردوس عاشق اعوان

    احساس پروگرام وزیر اعظم کی محروم طبقات سے محبت کا اظہار ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام وزیر اعظم عمران خان کی محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے عوامی ’احساس‘ کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ احساس پروگرام اب لیہ میں شروع کیا جا رہا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس آمدن پروگرام سے پسماندہ علاقوں کے غریب اور مستحق لوگوں کی مدد ہوگی، ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں احساس ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احساس صحت مند اور روشن معاشرے کا بنیادی عنصر ہوتا ہے۔ یہ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کی محروم اور پسے ہوئے طبقات کے ساتھ محبت، وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ غریبوں کے روزگار کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب عملی قدم ہے، 15 بلین روپے بجٹ کے اس پروگرام سے 1.45 ملین افراد مستفید ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 23 اضلاع کی 375 دیہی یونین کونسلوں میں اس پروگرام کا آغاز، گراس روٹ سطح پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور خوشحالی منتقل کرنے کے عمران خان کے وژن کا آئینہ دار ہے۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اثاثہ جات منتقلی پروگرام کے تحت زرعی آلات، مویشی چنگچی رکشہ باڈی اور چھوٹے کاروبار کرنے کے آلات شامل ہیں۔

  • حکومت کا خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے وزارت قانون کو تعیناتی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ خالد جاوید خان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان کی حیثیت سے تقرری کی سمری آج ہی وزیر اعظم آفس بھجوائے۔

    قبل ازیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے لکھا کہ حکومت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتی ہے، آئینی اداروں کی عزت و توقیرہمارے لیے انتہائی مقدم ہے، آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے اپن منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا، صدر مملکت کو ارسال کیے گئے استعفے میں انھوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان بار کونسل کے مطالبے پر خود کو عہدے سے الگ کر رہا ہوں، گزشتہ ڈیڑھ سال تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ذمہ داریوں کو نبھایا۔

    اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے استعفیٰ دے دیا

    یاد رہے کہ دو دن قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے ججز پر لگائے گئے الزام کا تحریری ثبوت دینے یا معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے بھی جواب جمع کرایا گیا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے کیس میں اٹارنی جنرل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کیا، جواب میں کہا گیا کہ انور منصور خان نے جو زبانی بیان دیا وہ حکومت کی مرضی کے خلاف تھا، وفاقی حکومت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی عزت اور احترام کرتی ہے۔

  • وزیراعظم کی پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت

    وزیراعظم کی پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں  میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن عوام کیلئےبڑاقدم ہے، ، معیشت کواربوں کانقصان پہنچانےوالےاسمگلرزکی سرکوبی کی جارہی ہے، ناجائزمنافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی  اور کریک ڈاؤن سےعوام کومناسب قیمت پراشیاکی فراہمی میں مدد ملے گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ پرکارروائی کا فیصلہ وزیراعظم کےقانون پرعملداری کےعزم کااظہارہے، یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے، کھانےپینےکی اشیاکی اسمگلنگ ،قیمتوں میں اضافہ عوامی تکالیف کاباعث بنتی ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کااستحصال ہے ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف اقدامات اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے، وزیراعظم نےصوبائی حکومتوں سےگندم کی قیمتوں پرتجاویزطلب کی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی،گیس پرماضی کے فیصلوں کے بوجھ عوام نےاٹھایا،وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

  • پاکستان سےجڑا امن پورے خطے کے امن کا ضامن ہے، فردوس عاشق اعوان

    پاکستان سےجڑا امن پورے خطے کے امن کا ضامن ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان سےجڑا امن پورے خطے کے امن کا ضامن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کرتاپور راہداری میں موجود ہیں، دوسری طرف بھارت میں اقلیتیں حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انتونیوگوتریس اقلیتوں کے لیے پاکستان کے اقدامات دیکھ رہے ہیں، حکومت نے اقلیتوں کو سینے سے لگایا اور ان کو ہر حق کی فراہمی یقینی بنائی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں یو این قراردادوں کا مذاق اڑا رہی ہے، ہماری توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے الفاظ عملی اقدامات میں تبدیل ہوں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ افغان مہاجرین کا 40 سال سے پاکستان سے رشتہ دلوں کو جوڑتا ہے، امید ہے افغان بہن بھائیوں کو کردار ملک کی خوشحالی میں نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سےجڑا امن پورے خطے کے امن کا ضامن ہے، پاکستان نے پرامن افغانستان کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی نظر میں بدل چکا ہے، افواج پاکستان اور عوام کا امن میں اہم کردار ہے، امن کی وجہ سے پی ایس ایل پاکستان آیا، ویران میدان آباد ہونے کے پیچھے شہدا کا لہو ہے۔

  • پناہ گاہوں کا مذاق اڑانے والوں کوغریبوں کےدرد کا احساس نہیں، فردوس عاشق اعوان

    پناہ گاہوں کا مذاق اڑانے والوں کوغریبوں کےدرد کا احساس نہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں کا مذاق اڑانے والوں کوغریبوں کےدرد کا احساس نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نادان سیاسی دوست پناہ گاہوں کے پروگرام کا مذاق اڑا رہے ہیں، ایسے نادان سیاسی دوستوں کو غریب کے دکھ کا احساس نہیں ہوسکتا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سونےکے چمچے منہ میں لے کر پیدا ہونے والوں کو غریب کا احساس نہیں، ووٹ کوعزت دو کے نعرے لگانے والے بیرون ملک ہوٹلوں میں نظرآ رہے ہیں، عمران خان ایسےلوگوں کے دیے زخموں پر مرہم رکھنے میں مصروف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں ریاست مدینہ کی فلاحی سوچ کی عکاس ہیں، پناہ گاہوں کا مذاق اڑانے والوں کو غریبوں کے درد کا احساس نہیں ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ کی طرف پیشقدمی جاری رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان پاکستان میں مسیحا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جاتی امرا میں محل بنا لیےتھے، ایسے ہی لوگوں نے اپنے لیے شریف میڈیکل سٹی بنا لیا تھا، حرکتیں دیکھیں اپنے ہی بنائے اسپتالوں میں علاج نہیں کرایا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وعدہ کیا تھا سول سرونٹ ایکٹ میں بھی جزا سزا کا نظام لائیں گے، سول سرونٹ ایکٹ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں وزیراعظم نے وعدہ پورا کر دیا، عوام کو ریلیف کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • ترک صدر کا دورہ پاکستان کسی حکومت نہیں عوام کی جیت ہے، فردوس عاشق اعوان

    ترک صدر کا دورہ پاکستان کسی حکومت نہیں عوام کی جیت ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کسی حکومت نہیں عوام کی جیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی لازوال بندھن میں بندھی ہے، پاکستان اور ترقی کے تعلقات دلوں کی دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ میڈیا کوآپریشن کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، پاکستان اور ترقی کے درمیان میڈیا انڈسٹری کو قریب لانے پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان میڈیا تھنک ٹینکس کا تبادلہ ہوگا، میڈیا ایکسچینج کا فائدہ اٹھایا جائے گا، میڈیا کے ذریعے عوام کو مزید قریب لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ترک صدر نے واضح طور پر آج کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کیا، شاہ محمود قریشی

    انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے ساتھ تاجروں کے وفود تھے، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے آج کے اعلان نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل جیت لیے، ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کے معاہدے پر دونوں سربراہان نے دستخط کیے، اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک پر کام ایک سال سے جاری تھا، اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کا آئیڈیا ایک سال پہلے ترکی میں پیش کیاگیا تھا۔