Tag: فردوس عاشق اعوان

  • ترک صدر کا دورہ پاکستان ، تجارتی وکاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی

    ترک صدر کا دورہ پاکستان ، تجارتی وکاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان سے تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، طیب اردوان اور عمران خان کی قیادت میں تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان اور ترکی بےمثال دوستی کےبندھن میں بندھے ہیں، مذہب اورثقافت پرمبنی یہ رشتےدونوں ممالک کےعوام کےدل سےجڑےہیں، طیب اردوان اور عمران خان کی قیادت میں تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ترک صدرکاپاکستان کےپارلیمان سےخطاب لازوال دوستی کامظہرہے، اسٹریٹجک شراکت داری  سےمتعلق مشاورت کاچھٹااجلاس مزیدقربت کاباعث ہے، ترک صدرکادورہ تعلقات نئی بلندی پرلےجانےکاباعث بنےگا اور  تجارتی وکاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ترک قیادت کی جانب سے مسئلہ کشمیرپربھرپورحمایت حاصل ہے، پاکستان کےعوام کےدل میں ترک  قیادت وعوام کےلئےخصوصی احترام ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی مؤقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • سوشل میڈیا سے متعلق قواعد وضوابط بنائے گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سوشل میڈیا سے متعلق قواعد وضوابط بنائے گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے پاکستان میں سوشل میڈیا ریگولیٹ کا کوئی قانون ہی نہیں تھا، ہم نے قواعد بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی میں آٹے کی قیمت پر وزیراعظم نے تحفظات کا اظہار کیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان میں فوڈٹیسٹنگ لیبارٹری کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فوڈ پرائز مانیٹرنگ اور نیشنل ڈیمانڈ سیل کے قیام کی ہدایت کی، صوبائی حکومتوں کو ملاوٹ کی روک تھام کے لیے ایک ہفتے میں حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستان میں سوشل میڈیا ریگولیٹ کا کوئی قانون ہی نہیں تھا، ہم نے قواعد بنائے، سوشل میڈیا کمپنیاں متنازع مواد 6گھنٹے میں ہٹانے کی پابند ہوں گی۔

    فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو اپنا ڈیٹا بیس پاکستان سے شیئر کرنا لازم ہوگا، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنا دفتر کھولنا لازم ہوگا۔

  • ‘بلاول! ابواور پھوپھو سے کہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی’

    ‘بلاول! ابواور پھوپھو سے کہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی’

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول !آپ کے دور کی کرپشن کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، ابواورپھوپھو سےکہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا عوام کاخون چوس کرپلنے والے آج حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں، مافیا کےسرغنہ لندن میں ہیں، خواجہ آصف وہاں رابطہ کریں۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کےباہراحتجاج سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں،فردوس عاشقاپوزیشن جماعتیں عوام نہیں سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں، ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی نہیں بلکہ کرپشن اوراقتدار کادردہورہاہے،فردوس عاشق

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والوں نےقوم کوغربت، قرض اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا، یہ ان کےنمائندے ہیں جنہوں نےہوائی اڈے تک گروی رکھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کااحتجاج تھاجو جو عوام کے خرچے پر اب بھی مزے اڑا رہے ہیں، اقتدار میں رہ کرانہوں نے قوم سے اس کی زندگی اور مستقبل چھین لیا، بلاول !آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے، ابواورپھوپھو سےکہیں لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، مہنگائی ختم ہوجائےگی۔

  • آپا کہنے پر فردوس عاشق اعوان کا دلچسپ جواب

    آپا کہنے پر فردوس عاشق اعوان کا دلچسپ جواب

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لوگوں کی جانب سے انہیں آپا کے لقب سے پکارنے کی وجہ بتا دی۔

    یوٹیوب کے معروف چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ان سے پہلا سوال ہی یہ پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو آپا کیوں کہتے ہیں؟ جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لفظ ہمارے معاشرے میں ادب و احترام کے طور پر لیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپا کا مطلب عزت و احترام ہے، جو لوگ یہ لفظ استعمال کرتے ہیں وہ عزت و تکریم دیتے ہیں، یہ ایک اوونرشپ ہے جو بڑے کو اس کے مقام کے طور پر کہا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں، فردوس عاشق اعوان

    جس پر انٹرویو لینے والی خاتون نے انہیں آپا کہنے کی اجازت مانگی تو معاون خصوصی نے فوراً کہا ، کیوں نہیں!

    جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ صبح کس وقت جاگتی ہیں تو فردوس عاشق اعوان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جاگنے کے لیے سونا ضروری ہے، جس طرح کی مصروفیات چل رہی ہوتیں میں سونا چاہوں بھی تو سو نہیں پاتی۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ جاگنے کے بعد سب سے پہلے موبائل فون دیکھتی ہوں کہ وزیراعظم کے کون کون سے پیغامات آئے ہیں اور کیا ترجیحات ہیں، یا کوئی ایسی کالز تو نہیں آئیں جو مس کر دی ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ جو میری قومی ذمہ داری ہے وہ چند گھنٹوں کی نیند میں تو نہیں سو گئی۔

  • حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی، فردوس عاشق

    حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی، فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ذریعے 10 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 2 ہزار یوتھ اسٹورز بھی یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ذریعے کھولیں گے، یوتھ اسٹورز سے نوجوانوں کو روزگار کےمواقع ملیں گے، یوتھ اسٹورز کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعےسرمایہ دیاجائے گا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورملک بھر میں چھوٹے ہوٹلز کو کنٹرول ریٹ پر اشیا دیں گے، راشن کارڈ کا اجرا رمضان سے پہلے کر دیا جائےگا، راشن کارڈ سے مستحق افراد کو 25 سے 30 فیصد رعایت دی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نے چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے چینی کی درآمد پر پابندی اٹھالی، چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، دالوں کی درآمد پر ٹیکس ختم کرنے کاجائزہ لیاجا رہا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کے معاہدے عوام کو سانپ کی طرح ڈس رہے ہیں، حکومت نے ان معاہدوں کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے پبلک کر کےعوام کوحقائق سےآگاہ کیا جاسکےگا۔

  • وزیر اعظم قوم سے کیے وعدوں پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم قوم سے کیے وعدوں پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے: فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم قوم سے کیے وعدے پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 72 سال سے اسٹیٹس کو کا مخصوص نظام چل رہا تھا، ماضی میں طاقتور نے قانون کو اپنے مفاد سے جوڑا ہوا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے والوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا، ذاتی بیانیے سے جڑے افراد عدالت سے ضمانتوں پر باہر آرہے ہیں۔ وزیر اعظم قوم سے کیے وعدے پر ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ وزیر اعظم نے کہا تھا چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے گٹھ جوڑ کے خلاف عمران خان کی جدوجہد آخری مراحل میں ہے، گلے سڑے نظام میں اصلاحات کے لیے چیلنجز درپیش ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مفاہمت اور این آر او کی سیاست عوام کی نظروں سے اوجھل نہیں رہی، عوام ماضی کے سسٹم کو بدلتے دیکھنا چاہتے تھے۔ عوام سمجھتے ہیں نظام بدلنے کی استعداد رکھتا ہے تو وہ عمران خان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، چینی کے مصنوعی بحران پر ایک نیٹ ورک کے گٹھ جوڑ سے واقف ہیں۔ آٹے کے مصنوعی بحران پر صوبائی حکومت کو چھاپوں کے لیے متحرک کیا گیا۔ مافیا جانتا ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ان کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی۔

  • ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں حکمرانوں نےاپنی جیبیں بھریں،فردوس عاشق

    ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں حکمرانوں نےاپنی جیبیں بھریں،فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں حکمرانوں نےاپنی جیبیں بھریں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی ایک ایک پائی کی محافظ اور جوابدہ ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے سرمائے کے تحفظ کے لیے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت دیں گے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھریں، ماضی میں لوگ لوٹ کھسوٹ کر کے راتوں رات ارب پتی بنے۔ انہوں نے کہا کہ نئےپاکستان ہاؤسنگ کے نام پر کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا، ہماری کوشش ہے کنسٹریکشن انڈسٹری کو فعال کیا جائے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کنسٹریکشن انڈسٹری کو فعال کیا جائے، اپوزیشن کو سمجھ نہیں نئے پاکستان میں قانون آزاد ہے، مخالفین کا پروپگنڈا اپنے درد سے نڈھال ہونے کا ہے۔

  • میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں، فردوس عاشق اعوان

    میں خود بھی ایک کرکٹر ہوں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میں خودبھی ایک کرکٹرہوں اور وزیراعظم کو ہر حال میں کرکٹ کی بہتری عزیزہے، پاکستان سےکرکٹ ختم کرنےکی دشمنوں نےسازش کی لیکن ناکام ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ سےپاکستان کامثبت تشخص اجاگرہواہے، جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں ، وہاں مثبت رجحان پروان چڑھتے ہیں، کھیل سے ایک دوسرے سے رابطے بڑھتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کھیل کےمیدان میں اپنی صلاحیتوں کومنواناہے، دنیاکوپیغام دیناہےکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، کچھ لوگوں کے ارمان برباد اور کرکٹ کے میدان آباد ہوئے، منفی پروپیگنڈے کے باوجودٹیم بھیجنے پر بنگلادیش کی شگرگزار ہوں، بنگلادیش ٹیم کی آمدسے پیغام گیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ  کرکٹ سمیت دیگرکھیلوں کےمیدان بھی آباد کرناچاہتے ہیں، وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ کھیل انسان کی شخصیت اور اعصاب مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے، کھیل کی مدد سے انسان چیلنج کومواقع میں بدلتا ہے، پاکستان میں ہرکھیل میں ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں کبڈی کا ورلڈکپ بھی ہونے جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  سیاحت کے حوالے سے پاکستان کو محفوظ ترین قرار دیاگیا، دنیا بھر کے ممالک پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری نرم کر رہے ہیں، عمران خان کے بیانیے کو دنیا بھرمیں تسلیم کیا جارہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  کرکٹ سےہم پاکستان کااصل چہرہ متعارف کرائیں گے، وزیراعظم کو ہر حال میں کرکٹ کی بہتری عزیز ہے، پاکستان سےکرکٹ ختم کرنےکی دشمنوں نےسازش کی لیکن ناکام ہوئے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نےکھیلوں میں بہتری کےاقدامات کیے ہیں، جب قوم کے سامنے چیلنج آئے تو وہ قربانیاں دیتی ہے، میں خود بھی ایک کرکٹرہوں، ہمسایہ ملک نے پاکستان میں کرکٹ کا قتل عام کرنےکی کوشش کی، عالمی طور پر انہوں نے ہمارے لیے مختلف رکاوٹیں کھڑی کیں اور آج ان کے بیانے کی نفی ہورہی ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان نے  بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت  کی حمایت کردی

    فردوس عاشق اعوان نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت کی حمایت کردی

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت کی قرارداد کی حمایت کردی اور کہا پارلیمنٹ سے قرارداد منظور ہونا خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت کی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نشاندہی کرتےرہےکہ ہماری بیٹیاں اور بچیاں مستقبل ہیں، زیادتی کےملزمان کوسرعام سزائیں ملنی چاہئیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بڑھتے جرائم کی حوصلہ شکنی کی اشدضرورت تھی، پارلیمنٹ سے سپریم ادارہ کوئی نہیں ہے ، پارلیمنٹ سے قرارداد منظور ہونا خوش آئند ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہا سخت سے سخت سزائیں پارلیمنٹ سےتجویزہونی چاہئیں، اس اہم ایشو پرہم سب یکجا ہیں ، اس طرح کے مجرموں کوکوئی سیاسی جماعت یامعاشرہ تحفظ نہیں دےگا۔

    یاد رہے قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سر عام سزائے موت دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی تھی،یہ قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی تھی ، تاہم پیپلز پارٹی نے قرارداد کی مخالفت کی۔

    مزید پڑھیں :  قومی اسمبلی: بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام سزائے موت دینے کی قرارداد منظور

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مجرموں کے لیے وزیر اعظم سزائے موت چاہتے ہیں، جب کہ قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کا مطالبہ آیا تو مخالفت کی گئی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام سزائے موت کی قرارداد کی مخالفت کی گئی تھی۔

  • نوازشریف کا خاندان اور تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں،فردوس عاشق اعوان

    نوازشریف کا خاندان اور تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا خاندان اور تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال کہتے ہیں ہربیٹی چاہتی ہے والد کی سرجری پر ان کے ہوں، جیل میں باقی بیٹیوں کو تو والد کے جنازے پر جانے کی اجازت نہیں ملی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سب ماؤں، بیٹیوں کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے، یہ چاہتے ہیں قانون کے تقاضوں کو بلڈوز کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قانون کو ضدی مریض کے تابع کریں، ضدی مریض دوائی لینے گئے تھے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتنے ماہ گزرنے کے باوجود نوازشریف لندن میں اسپتال نہیں گئے، پلیٹ اور چمچ کی کھنک سنائی دے رہی ہے ،پلیٹ لیٹس نظر نہیں آ رہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا خاندان اور تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں، شریف خاندان کا ایک فرد مسنگ ہے یہ چاہتے ہیں ان کو بھی باہر بھیجیں، یہ کوئی آپریشن ہے یا بارات ،جو سب پورے ہوں تو بارات نکلے گی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب میڈیکل رپورٹ مانگتے ہیں تو وہاں سے چٹھی آتی ہے، اب جو مضحکہ خیزچٹھی آئی اس میں میڈیکل رپورٹ موجود نہیں، چٹھی سے نکل کرحقیقت کی طرف آئیں ،ہم بہتری سننا چاہتے ہیں۔