Tag: فردو س عاشق اعوان

  • قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، فردو س عاشق

    قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں، فردو س عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو طاقتوروں کے چنگل سے آزاد کر کے با اختیار بنایا، ان طاقتوروں کو تکلیف یہ ہے قانون ان سے بالاتر کیسے ہوگیا؟

    انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کا کرپشن کا ڈھٹائی سے دفاع کرنا باعث شرمناک ہے، لیگی قیادت کےاعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں، قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد کاعلم بلند رکھے ہوئے ہیں، قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو قوم خوب جانتی ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کوئی جھوٹا پروپیگنڈا انہیں اب گمراہ نہیں کرسکتا، فارن فنڈنگ کا واویلا کرنے والے آل اولاد، فارن اکاؤنٹس سمیت فارن میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ احسن اقبال مراد سعید کے 5 سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں، احسن اقبال مراد سعید کو جواب نہیں دے سکے نیب کو کیا دیں گے؟

  • وزیراعظم کا نصب العین عام آدمی کا بلند معیار زندگی دیکھنا ہے، فردو س عاشق اعوان

    وزیراعظم کا نصب العین عام آدمی کا بلند معیار زندگی دیکھنا ہے، فردو س عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سےمالی مشکلات کا شکارغریب افراد کا علاج ممکن ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا نصب العین عام آدمی کا بلند معیار زندگی دیکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ، احساس پروگرام غریبوں کو خوشحالی پرگامزن کرنے کا اظہار ہے، صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ 5 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں 7لاکھ 20ہزارتک کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صحت کارڈ سے مالی مشکلات کا شکارغریب افراد کاعلاج ممکن ہو رہا ہے، احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کوغربت سے نکالنا اورعدم مساوات کا خاتمہ ہے۔

  • پاکستانی تاجرملک کےسفیربن کربیرون ملک کشمیریوں کی داستان پہنچائیں گے ،فردو س عاشق اعوان

    پاکستانی تاجرملک کےسفیربن کربیرون ملک کشمیریوں کی داستان پہنچائیں گے ،فردو س عاشق اعوان

    اسلام آباد :معاو ن خصوصی برائے اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی تاجرملک کےسفیربن کربیرون ملک کشمیریوں کی داستان پہنچائیں  گے اور غیر ملکیوں کو متحدہ کریں گے تاکہ بھارت کا سیاہ ومکروہ چہرہ دنیا کو دکھا سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کا نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان تنازعہ ہے ، نریندر مودی انتہا پسندی اور ہندوتوا کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے، کشمیر کاز کیلئے ہم سب کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    معاون خصوصی کہا کہ قائداعظم نے سامراجی نظام سے لڑتے ہوئے مسلمانوں کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، تحریک آزادی میں فاطمہ جناح قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

    مزید پڑھیں : کشمیری بھارتی مظالم سے تنگ آکر برہان وانی بن رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا کہ دو جماعتی نظام کو چیلنج کرتے ہوئے عوام نے تحریک انصاف کو منتخب کیا، حکومت نے خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں اور چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دی ہے، پروگرام میں 52فیصد نوجوان خواتین کو قرضے دیئے جائیں گے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ہر سطح پر کوشش کریں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستانی تاجرملک کےسفیربن کربیرون ملک کشمیریوں کی داستان پہنچائیں گے اور غیرملکیوں کومتحدہ کریں گے تاکہ بھارت کا سیاہ ومکروہ چہرہ دنیا کو دکھا سکیں۔

  • وزیراعظم اورخاتون اول نے القادر یونیورسٹی منصوبے کو حقیقت میں ڈھالنے میں اہم کردار ادا کیا

    وزیراعظم اورخاتون اول نے القادر یونیورسٹی منصوبے کو حقیقت میں ڈھالنے میں اہم کردار ادا کیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم اورخاتون اول نے القادر یونیورسٹی منصوبے کو حقیقت  میں ڈھالنے  میں اہم ترین کردار ادا کیا، یونیورسٹی نوجوانوں کو جدید سائنسی علم سکھانے اور نبی پاک کی زندگی کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہی  فراہم کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردو س عاشق اعوان نے انٹرویو میں کہاہے کہ القادر یونیورسٹی کو قائم کرنے کا منصوبہ خاتون اول بشریٰ بی بی اور وزیراعظم عمران خان کا ہے، اس منصوبے کو حقیقت میں ڈھالنے میں دونوں نے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

    فردو س عاشق اعوان کا کہنا تھا القادر یونیورسٹی کا قیام علاقےکےعوام کیلئے تحفہ ہے، یونیورسٹی عمران خان کے ویژن کے تحت قائم کی جارہی ہے۔ نوجوان  نسل کو یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

    یونیورسٹی میں صوفی ازم کی ترویج کی جائے گی تاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے اور نوجوانوں کو جدید سائنسی علم سکھانے اور نبی پاک کی زندگی کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرےگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا جب لوگوں کا نظریہ ہی نہیں ہوگا تو وہ لیڈر کیسے بن سکتے ہیں، دنیا کی جدید ٹیکنالوجیز کی طرف قدم بڑھائیں گے، روحانیات کو سپر سائنس بنائیں گے، عبد القادر جیلانی کے نام پر یونی ورسٹی بنا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کے سنگِ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم کا کہنا تھا القادر یونی ورسٹی تاریخ سے آگاہ کرے گی، یونی ورسٹی میں 35 فی صد بچوں کو مفت اسکالر شپ ملے گی، مستقبل کے لیڈر القادر یونی ورسٹی سے سامنے آئیں گے۔

    انھوں نے کہا تھا وہ القادر یونی ورسٹی جیسے ادارے پر 23 سال سے سوچ رہے تھے، جس طرح نمل، شوکت خانم بنایا اسی طرح القادر یونی ورسٹی بنائیں گے، ذہین اور اچھے نوجوانوں کو اکٹھا کر کے القادر یونی ورسٹی میں پڑھائیں گے۔