Tag: فردِ جرم

  • جی ایچ کیو حملہ کیس : شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس : شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد

    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں شریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے مزید نو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں شیریں مزاری، راشد حفیظ،منیر، خادم حسین کھوکھر،ذاکراللہ ،عظیم اللہ خان، طاہر صادق، مہر محمد جاوید اور چوہدری آصف شامل ہیں۔

    عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، دوران سماعت اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اور شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت سے اڈیالہ جیل پیشی کیلئے لایا گیا۔

    راسیکیوشن کی جانب سے غیر حاضر ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ غیر حاضر ملزمان جان بوجھ کر ٹرائل میں تاخیر کررہے ہیں۔

    یاد رہے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور پر اٹھانوے ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، کیس میں ملزمان کی تعداد ایک سو انیس ہے۔

    بعد ازاں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ آج فردِ جرم کا سامنا کریں گے، فلوریڈا پہنچ گئے

    ڈونلڈ ٹرمپ آج فردِ جرم کا سامنا کریں گے، فلوریڈا پہنچ گئے

    فلوریڈا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فردِ جرم کا سامنا کریں گے، اس سلسلے میں وہ فلوریڈا پہنچ گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پیر کو نیو جرسی سے فلوریڈا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ میامی میں امریکی ڈسٹرکٹ جج آئلین کینن کی عدالت میں پیش ہوں گے، اور آج فوجداری الزامات میں فردِ جرم کا سامنا کریں گے۔

    ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اس کے خلاف فردِ جرم عائد ہو، لیکن محکمہ انصاف ذہنی مریضوں کا گڑھ ہے جسے فوری طور پر صاف کیا جانا چاہیے۔

    ٹرمپ جو 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن نامزدگی کے لیے سب سے آگے ہیں، آج منگل کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ پر ملکی سیکیورٹی سے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات غیر قانونی طور پروائٹ ہاؤس سے ساتھ لے جانے کا الزام ہے، اگر وہ اس جرم میں مجرم پائے گئے تو ان کو کئی سالوں کی سزا ہو سکتی ہے۔

    دوسری طرف بدھ کو 77 سال کی عمر کو پہنچنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بے گناہی کا اعلان کیا ہے اور نومبر 2024 کے انتخابات میں دوبارہ صدارت حاصل کرنے کے لیے اپنی مہم جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔