Tag: فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

  • ایان علی منی لانڈرنگ کیس،حساس ادارے کا وزارت داخلہ کوخط

    ایان علی منی لانڈرنگ کیس،حساس ادارے کا وزارت داخلہ کوخط

    اسلام آباد: ایک حساس ادارے نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں دہشتگرد مافیا سے ممکنہ تعلق پر اعلیٰ سطح تحقیقات کی ضرورت ہے ۔تحقیقات میں حساس ادارے کو بھی حصہ بنایا جائے۔

    ایان علی کیس سنگین صورتحال اختیار کر گیا، ملکی سلامتی سے متعلق حساس ادارے نے سیکریٹری وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رقم دہشت گردوں کی مالی امداد کے لئے استعمال ہورہی ہے۔

    حساس ادارے کے مطابق اس رقم سے ضرب عضب کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کیا جاسکتا ہے، خط میں اس خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہےکہ کراچی میں فعال دہشتگرد گروپ بھی کرپشن کے ذریعے اکٹھی کی جانی والی رقوم سےفائدہ اٹھا رہےہیں۔

  • ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل سے آج رہائی متوقع

    ماڈل ایان علی کی اڈیالہ جیل سے آج رہائی متوقع

    راولپنڈی: سپر ماڈل ایان علی کےوکلا ضمانتی مچلکےجمع کرانے کسٹم عدالت پہنچ گئے۔

    ضمانتی مچلکوں کیلئے دو مقامی شہری جائیداد کے ملکیتی ثبوت عدالت میں پیش کریں گے،اڈیالہ جیل میں چار ماہ سے قید ماڈل ایان علی نے قیدیوں اور حوالاتی خواتین سے الوداعی ملاقاتیں شروع کردیں۔

    سپر ماڈل نے اپنامیک اپ کا تمام سامان پرفیوم اورنئے کپڑے تحفتاًخواتین قیدیوں میں تقسیم کردیئے،اس موقع پر ایان علی نےجیل انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

    سپر ماڈل کی جیل سے رہائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے، تاہم ذرائع کے مطابق ایان کی جان کو خطرے کے پیش نظر رہائی کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • ماڈل ایان کی درخواست ضمانت، حکومت اور کسٹمز سے جواب طلب

    ماڈل ایان کی درخواست ضمانت، حکومت اور کسٹمز سے جواب طلب

    لاہور: ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور کسٹمز سے آئندہ ہفتہ تک جواب طلب کر لیا۔

    ملزمہ ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کسٹمز حکام نے ملزمہ کو راولپنڈی ائیرپورٹ کے جس مقام سے گرفتار کیا وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتا اور نہ ہی ملزمہ نےدبئی جانے کیلئے اپنا بورڈنگ کارڈ بنوایا تھا۔

    کسٹم ایکٹ کے مطابق جب ملزم خاتون ہو اور اس سے کوئی مزید تفتیش نہ کرنی ہو تو اس کی ضمانت منظور کی جا سکتی ہے لہذا ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کی جائے۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس: ماڈل ایان علی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    کرنسی اسمگلنگ کیس: ماڈل ایان علی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی : سپر ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی، سپرماڈل کے عدالت پہنچتے ہی رونق لگ گئی۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی بارہویں پیشی پر کالا ہڈ والا اپر، کالا چشمہ اور سی گرین شرٹ پہنی ہوئی تھی، گزشتہ پیشیوں کی طرح اس بار بھی سپر ماڈل کی انٹری نرالی تھی۔

    کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کی، ماڈل ایان علی کوکسٹم عدالت لایا گیا تو بکتر بند گاڑی کو تالا لگا ہوا تھا، سپرماڈل کے عدالت پہنچتے ہی رونق لگ گئی، دھکم پیل میں ایان علی کو کچہری پہنچایا گیا۔

    منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کیخلاف سردار لطیف کھوسہ نے اعتراض کیا، جیسے کسٹم کی جانب سے مسترد کردیا گیا، سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کرنسی اسمگلنگ کے بارے ميں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ‏ایان علی کے خلاف میڈیا میں پروپیگنڈا ہو رہا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایان کیس کے علاوہ ملک میں کوئی دوسرا کیس نہیں۔

    ایان علی نے عدالت میں پہلی بار بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 16 کروڑ روپے اسمگل کرنے والے ملزمان کی ضمانت ہوگئی لیکن میری ضمانت نہیں ہورہی، پاکستان میرا ملک ہے اور یہیں جینا مرنا ہے، اس لئے ضمانت کے بعد ملک سے فرار نہیں ہوں گی۔

    ایان علی کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ اتنی رقم لے جانا غیر قانونی ہے اور وہ ‏رقم لے جانے پر معافی مانگتی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف الیکٹرونک میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جب کہ سوشل میڈیا پرکردار کشی کی جارہی ہے اس لئے حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ الیکٹرونک میڈیا پر پراپیگنڈا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور کسی سیاسی شخصیت سے ان کا نام نہ جوڑا جائے۔

    جس پرعدالت نے ماڈل ايان علی کے جوڈيشل ريمانڈ ميں 13 جولائی تک توسيع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    دوسری جانب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا نیا مقدمہ درج کرنے سے متعلق سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی۔