Tag: فرد جرم عائد

  • گجرات کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

    گجرات کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

    لاہور: احتساب عدالت نے گجرات کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔،پرویز الہی پر 7 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس لینے کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

    احتساب عدالت نے کک بیکس کے ریفرنس میں پرویز الٰہی کے علاوہ عدالت میں موجود دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، انہوں نے عدالت میں حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے پرویز الٰہی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

    عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی، آصف محمود راٹھور، محمد اصغر، نعیم اقبال، خالد محمد چھٹہ اور اسد علی پر فرد جرم عائد کی گئی۔

  • سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم عائد کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

    سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم عائد کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفرکیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سائفرکیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل حامد خان کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سیاسی انتقام کا دائرہ درخواست گزارکی سیاسی جماعت ،اتحادیوں تک پھیلا دیا گیا۔

    درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کےخلاف لگ بھگ 200 مقدمات بنائے گئے ہیں،درخواست گزار کیخلاف دہشتگردی، بغاوت ،غداری، توشہ خانہ سمیت سنگین مقدمات بنائےگئے، مقدمات کا مقصد درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا اور سیاسی طور پرتنہا کرنا ہے۔

    دائر درخواست میں کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ضمانت کے بعد ایف آئی اے کا سارا فوکس سائفرکیس پر مرکوزہو چکا، سائفر کیس کےلئےایف آئی اے کی ساکھ ،غیر جانبداری سےمتعلق شکوک پیدا ہوتے ہیں، ہائیکورٹ فیصلے میں خصوصی عدالت کے عبوری حکم کوچیلنج کرنےمیں ناکامی پر زور دیا گیا ،اور ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کر درخواست گزار کے ساتھ تعصب کامظاہرہ کیا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نےعجلت کا مظاہرہ کرکےفرد جرم عائد ،ٹرائل مکمل کرنےکی کوشش کی، کیس میں عجلت کی وجہ سے شفاف ٹرائل کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہوئی، عقلمندی کا تقاضا ہے الزامات سمجھ کر جواب جمع کرانےکامناسب موقع ملنا چاہیے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ چارج فریم کرنے کی کارروائی نے سنگین سوالات کو جنم دیا جائے، خصوصی کورٹ نے درخواست گزار ،وکلاکی عدم موجودگی میں نامعلوم وقت پرنوٹ لکھا، درخواست گزار کے خلاف پورا ٹرائل غیر قانونی اور دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 26 اکتوبر کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ خصوصی عدالت کا فردجرم کا 23 اکتوبر کا حکم نامہ آئین وقانون کیخلاف قراردے۔

  • بائیڈن کی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا، بیٹے پرفرد جرم عائد

    بائیڈن کی انتخابی مہم کو بڑا دھچکا، بیٹے پرفرد جرم عائد

    واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے بیٹے ہنٹر پرفرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے امریکی صدر بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں اسلحہ خریدتے وقت غلط بیانی کی تھی۔

    انہوں نے اسلحہ خریدتے وقت منشیات کے استعمال سے متعلق غلط بیانی کی تھی، امریکی صدر کے بیٹے کے کاروباری معاملات کی بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر امریکی صدر بائیڈن کے مواخذے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کے لیے منظوری دی تھی۔

    ری پبلکن ہاؤس کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے تحقیقات کا اعلان کیا تھا، اسپیکر نے کہا تھا کہ ایوان کی کمیٹی کو مواخذے کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کر رہا ہوں۔

    اسپیکر نے کہا کہ صدر بائیڈن نے بیٹے ہنٹر کے غیر ملکی کاروبار سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا، ریپبلکنز نے ہنٹربائیڈن پر یوکرین سے کاروبار میں کرپشن کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز اورسینیٹ میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے۔

    میک کارتھی کا کہنا تھا کہ ہاؤس ری پبلکنز نے صدر بائیڈن کے طرز عمل کے بارے میں سنگین اور قابل اعتماد الزامات کا پردہ فاش کیا ہے، یہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر کشی کرتے ہیں۔

  • سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد

    واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کردی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم خفیہ دستاویزات سے متعلق لاپروائی پر عائد کی گئی، وہ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بے قصور اور مقدمے کو جھوٹا قرار دیدیا، انہوں نے کہا کہ مجھے فرد جرم سے آگاہ کیا گیا، مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے دوسری جانب انہیں نیویارک میں بھی فوجداری مقدمے کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں اور تمام ری پبلکن امیدواروں میں اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

  • امریکا میں کیپٹل ہل حملہ کیس، 2 ملزمان بغاوت کی سازش کے مجرم قرار

    امریکا میں کیپٹل ہل حملہ کیس، 2 ملزمان بغاوت کی سازش کے مجرم قرار

    واشنگٹن: کیپٹل ہل حملہ کیس میں 2 ملزمان بغاوت کی سازش کے مجرم قرار دے دیے گئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کیپٹل ہل حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

    فرد جرم اوتھ کیپر ملیشیا گروپ کے بانی اسٹیورٹ رھوڈز اور کیلی مگس پر عائد کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فرد جرم عائد ہونا محکمہ انصاف کے لیے اہم کامیابی ہے، استغاثہ نے 8 ہفتے کی ٹرائل سماعت کے دوران الزام عائد کیا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ حملہ صدر جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی تصدیق روکنے کی ایک کوشش تھی، واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے خلاف بھی کیپٹل حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    موساد سے تعاون، ایران میں 4 افراد کو سزائے موت

    ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے اس کیس کو بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دے دیا، جب کہ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں کہ عدالتی فیصلے سے جمہوریت کا تحفظ ہوا۔

    یاد رہے کہ 6 جنوری 2022 کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں امریکی کیپیٹل پر حملہ کیا تھا۔

    منگل کو آنے والے فیصلے کے ساتھ رھوڈز اور اس کا ساتھی کیلی مگس تقریباً تین دہائیوں میں پہلے لوگ بن گئے ہیں، جن پر خانہ جنگی کے دور کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو کہ شاذ و نادر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیس میں تین دیگر اوتھ کیپر ممبران نے بغاوت کی سازش کا اعتراف کیا ہے۔

    آخری بار امریکی محکمہ انصاف نے 1995 میں نیو یارک شہر میں تاریخی مقامات کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرنے پر مسلم عسکریت پسندوں پر فرد جرم عائد کی تھی۔

  • آصف زرداری پر فرد جرم عائد ، پیپلز پارٹی نے خدشات کا اظہار کردیا

    آصف زرداری پر فرد جرم عائد ، پیپلز پارٹی نے خدشات کا اظہار کردیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری پرفرد جرم عائد ہونے پر خدشات کا اظہار کردیا اور اقدام قانونی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پرفرد جرم عائد ہونے پر پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار کردیا ہے، پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ وکلا کی غیر موجودگی میں آصف زرداری پرفردِجرم عائد کی گئی ، وکلاکی عدم موجودگی میں فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔

    شیری رحمان  کا کہنا تھا اقدام قانونی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، وکیل کی عدم موجودگی میں فرد جرم بنیادی حقوق کےخلاف ہے، زرداری 11 سال جیل کاٹ چکے، عدالت کا رویہ ان کے لیے نیا نہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں اور طریقہ کارپرہرطرف سےسوال اٹھ رہےہیں، احتساب میں اتنی عجلت کی وجہ کیا ہے؟ پیپلز پارٹی نیب قوانین میں ترمیم سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری، انور مجید سمیت 13 ملزمان پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کر دی تھی تاہم آصف زرداری نے صحت جرم سے انکار کیا تھا، 17 ملزمان میں سے 3 یونس قدوائی، عزیر نعیم اور اقبال میمن کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جب کہ ایک ملزم اسلم مسعود وعدہ معاف گواہ بن گیا تھا۔

    دوران سماعت آصف علی زرداری ویڈیو لنک پر خود بول اٹھے، انھوں نے اپنے مؤقف میں کہا کہ میرے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، مجھ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، جج نے کہا ملزم کا چارج فریم ہوتا ہے، آپ سن لیں، آپ کو پڑھ کر سناؤں گا، آپ سے 2 سوال پوچھوں گا کہ آپ تسلیم کرتے ہیں یا انکار، فرد جرم انگریزی میں ہو گی امید ہے آپ سمجھیں گے۔

  • پارک لین ریفرنس، آصف زرداری اور فریال تالپور پر 22 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    پارک لین ریفرنس، آصف زرداری اور فریال تالپور پر 22 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر 22 جنوری کو فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں پارک لین اور منی لانڈرنگ ریفرنسز پر سماعت ہوئی ، :احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔

    سابق صدر آصف زرداری عدالت میں پیش نہ ہو سکے، آصف زردادی کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا آصف زرداری کا علاج کراچی میں جاری ہے، ان کو متعدد امراض لاحق ہیں۔

    فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس میں شامل ملزمان کو نوٹس جاری کردیا ، ملزمان میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید،عبدالغنی مجید،حسین لوائی ، نمر مجید، یونس قدوائی سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

    تفتیشی افسر نے کہا ضمنی ریفرنس میں 9نئےملزمان بھی شامل کئے گئے ہیں، 5ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آٹھواں ریفرنس دائر کر دیا

    احتساب عدالت نےکہا  پارک لین ریفرنس میں ،آصف زرداری، فریال تالپور سمیت تمام ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور تمام ملزمان کوآئندہ حاضری یقینی بنانےکاحکم دیتے ہوئےسماعت22 جنوری تک  ملتوی کردی۔

    یاد رہے گزشتہ سماعت پر نیب کی جانب سے تمام ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے 4 اپریل 2019 کو مقرر کیا گیا تھا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، عدالت نے جن افراد کو طلب کیا تھا ان میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی، کے ایم سی کے چار سابق اور چار اس وقت کے موجودہ افسران شامل تھے۔

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین بھی کی ہے، ملزمان نے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں خرد برد کی تھی۔

    خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لارنڈرنگ اور پارک لین کے مقدمات میں 11 دسمبر کو آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی تھی، آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے ۔

  • فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد نثار پر فرد جرم عائد

    فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد نثار پر فرد جرم عائد

    اسلام آباد : اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فرشتہ قتل کیس کےمرکزی ملزم محمد نثار پر فرد جرم عائد کر دی، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فرشتہ قتل کیس کی سماعت ماڈل کورٹس ایسٹ کے جج راجہ محمد آصف محمود نے کی۔

    عدالت نے مرکزی ملزم محمد نثار پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    عدالت نے ملزم کیخلاف مقدمے کا باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کردیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    یاد رہے 22 جون کو ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقار الدین سید نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم نثار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : فرشتہ قتل کیس: پولیس نے بلائنڈ کیس حل کر لیا، مرکزی ملزم نثار گرفتار

    واضح رہے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی فرشتہ نامی 10 سالہ بچی کو پچھلے ماہ اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ والدین نے درج کروانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بد ترین غفلت کا مظاہرہ کیا، بعد ازاں ملزمان نے فرشتہ کی لاش قریبی جنگل میں پھینک دی تھی۔

    اس کیس میں اسپتال انتظامیہ نے بھی پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ساڑھے 6 بجے کے بعد وقت ختم ہو جاتا ہے۔ کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    آئی جی نے غفلت برتنے پر تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او کو معطل کیا، وزیر اعظم نے نوٹس لیا، ڈی ایس پی عابد کو معطل کیا گیا، جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن قائم کیا گیا، وزیر اعظم کو پیش کردہ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرشتہ کے والدین سے پولیس افسران نے تھانے کی صفائی کروائی۔

    رپورٹ کے مطابق فرشتہ کے والد نے پہلی بار 15 مئی کو گم شدگی کی رپورٹ دی، کیس کی باضابطہ ایف آئی آر 19 مئی کو درج کی گئی، بچی کی میت 20 مئی کو برآمد ہوئی

  • غیرقانونی ٹھیکوں کا ریفرنس، یوسف رضا گیلانی پر 6 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    غیرقانونی ٹھیکوں کا ریفرنس، یوسف رضا گیلانی پر 6 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی

    اسلام آباد : اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر 6اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، یوسف رضا گیلانی سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے درخواست کی کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہیں ہوسکتا۔

    جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور 6اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ مقرر کردی۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تمام ملزمان طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

    گذشتہ سماعت میں عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 2جولائی کو طلب کر لیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کیا تھا۔

    نیب حکام کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہری مہم چلائی، ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق اعوان، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

  • دوران پرواز 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، امریکی تاجر پر فرد جرم عائد

    دوران پرواز 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، امریکی تاجر پر فرد جرم عائد

    واشنگٹن: جہاز اُڑانے کی تربیت دینے کے دوران 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے امریکی تاجر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ارب پتی 53 سالہ تاجر اسٹیفن بریڈلی پر 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے اور اس جرم پر انہیں 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    اسٹیفن بریڈلی کو اس مقدمے کے علاوہ گزشتہ برس جولائی میں بھی بچوں سے زیادتی کے مقدمے کا سامنا تھا، ارب پتی اسٹیفن بریڈلی ایئرلائن لائف کے بھی مالک ہیں جو مریض بچوں کو امریکا کے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے مفت سہولت فراہم کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی پادری کو امریکی لڑکی سے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر چھ سال قید

    اسٹیفن بریڈلی کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل 2012 میں دوستوں کے ساتھ طے شدہ دورے سے آخری لمحے میں علیحدہ ہوگئے تھے جبکہ ان کے دوست اسی طیارہ حادثے میں مر گئے تھے جس کے باعث وہ دماغی بیماری میں مبتلا ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں ماں نے اپنی بیٹی کو طیارہ اُڑانے کی تربیت دینے کے لیے اسٹیفن بریڈلی کے پاس بھیجا تھا تاہم دوران پرواز طیارے کو آٹو پر کرکے ارب پتی تاجر نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔