Tag: فرد جرم

  • اسحاق ڈارکوحاضری سےاستثنیٰ نہیں دیا گیا‘ طارق فضل چوہدری

    اسحاق ڈارکوحاضری سےاستثنیٰ نہیں دیا گیا‘ طارق فضل چوہدری

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائےکیڈ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عدالتوں کا سامنا کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائےکیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی ہے۔

    طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر فردجرم عائد کی گئی ہے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت 4 اکتوبرتک ملتوی کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی استدعا کو نہیں سنا گیا اور عدالتوں کے فیصلوں کو ریفرنس کے طور پر پیش کیا گیا۔

    وزیرمملکت برائےکیڈ کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو گواہان کو طلب کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ کل 28 گواہان ہیں اگلی پیشی پر2 گواہان کو طلب کیا گیا ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے اوردونوں بینک کے افسران ہیں۔

    طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا گیا۔


    وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد


    خیال رہے کہ آج احتساب عدالت کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد کردی گئی تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا۔


    نوازشریف پرفرد جرم 2 اکتوبرکوعائد کی جائے گی


    واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کے لیےاحتساب عدالت نے 2 اکتوبر کی تاریخ دی تھی جبکہ حسن، حسین اور مریم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے 2 اکتوبرکو پیش کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد

    اسلام آباد :احتساب عدالت نےآمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارپرفرد جرم عائد کردی تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بیشر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کرسنائے جس پراسحاق ڈار نے آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام کو غلط قرار دے دیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں جبکہ مجھ پرعائد الزامات بے بنیاد ہیں جنہیں عدالت میں ثبوتوں کے ذریعے ثابت کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا اورالزامات کا دفاع کروں گا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل پرفرد جرم عائد ہوچکی ہے اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔


    اسحاق ڈارکوحاضری سےاستثنیٰ نہیں دیا گیا‘ طارق فضل چوہدری


    نیب کے وکلا نے اسحاق ڈار کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی،عدالت نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ سناتے ہوئےسماعت 4 اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا جبکہ اسحاق ڈارکو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

    خیال رہے کہ ناجائزاثاثہ جات کیس میں پیشی کے لیے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارآج احتساب عدالت پہنچے توطارق فضل چوہدری، انوشہ رحمان، اور بیرسٹرظفراللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    اسحاق ڈار کو دروازہ بند ہونے کے باعث انہیں باہرانتظار کرنا پڑا جس کے باعث وہ واپسی اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے تاہم کچھ دیر بعد وہ عقبی دروازے سے عدالت میں داخل ہوئے۔

    اس موقع پرعدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور احاطہ عدالت کو مکمل طور پرسیل کردیاگیا ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

    عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے نیب کو الزامات ثابت کرنے کا حکم دیا جس پر نیب حکام نے 28 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرادی تاہم ان گواہان کے نام سامنے نہیں آسکے جو عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔


    وزیرخزانہ اسحاق ڈاراحتساب عدالت میں پیش


    یاد رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے سماعت پرملزم اسحاق ڈار کو 23 والیم پرمشتمل ریفرنس کی نقول فراہم کی گئی تھی۔

    اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے اسحاق ڈار اور اور ان کے اہل خانہ کے831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصرمدت میں 91 گناہ بڑھے اور ان سب کا ٹرائل کرپشن الزامات کے تحت کیا جائے گا۔


    نوازشریف پرفرد جرم 2 اکتوبرکوعائد کی جائے گی


    واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کے لیےاحتساب عدالت نے 2 اکتوبر کی تاریخ دی تھی جبکہ حسن، حسین اور مریم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں گرفتار کرکے 2 اکتوبرکو پیش کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹر عاصم پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کرنےکاامکان

    ڈاکٹر عاصم پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کرنےکاامکان

    کراچی: ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس میں آئند سماعت پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے، عدالت نے وکلاء کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں، ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    ڈاکٹر عاصم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا،انھوں نے بکتر بند گاڑی سے اترتے ہوئے قانون کے محافظ کا سہارالیا۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے وکلا کو ریفرنسز کی نقول فراہم کیں، ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کے دو ریفرنس دائر ہیں۔ ایک ریفرنس میں تیرہ ارب روپے جبکہ دوسرے میں چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

    احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت سات اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے۔ ڈاکٹر عاصم کا چشمہ عدالت سے واپسی پر بھی ماتھے پرتھامگرچہرے پر پھیکی مسکان تھی۔

    ادھرڈاکٹر عاصم کے وکلا نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے جس میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کیلئے استدعا کی گئی ہے، عدالت نے نیب حکام کو پانچ اپریل کانوٹس جا ری کردیا ہے۔

  • پرویزمشرف پر کل خصوصی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی

    پرویزمشرف پر کل خصوصی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی

    سابق صدر پرویزمشرف پر کل خصوصی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی، پرویزمشرف کا کہنا ہے کہ غداری مقدمے میں وہ آرمی چیف پر چھوڑتے ہیں کہ وہ کہاں تک جاسکتے ہیں، اندازہ نہیں تھا کہ غداری کا مقدمہ چلے گا۔

    اسلام آباد میں برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  فوج کے اندر رائے ضرور لی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ فوجی سربراہ کرتا ہے، تو میں یہ ان پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

    جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف آئین کے خلاف غداری کے الزامات سے پوری فوج ناراض ہے، انھوں نے کہا کہ انہیں فیڈ بیک ہے اور فوج کے اندر گراؤنڈ لیول تک سوچ کا پتہ ہے، صرف فوج نہیں عام آدمی بھی ان کے دور کو یاد کرتا ہے جب غربت میں کمی ہوئی تھی اور موٹر سائیکل والا گاڑی خریدنے کے لائق ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں علم نہیں کس قدر عدالت غیر جانبدار ہوگی لیکن انہیں پتہ ہے کہ انہیں پھنسایا جارہا ہے، انہیں سپریم کورٹ سے امید ہے وہ انہیں انصاف دے گی۔
       

  • ارشد پپوقتل کیس: شاہ جہان بلوچ سمیت چھ ملزمان پرفرد جرم عائد

    ارشد پپوقتل کیس: شاہ جہان بلوچ سمیت چھ ملزمان پرفرد جرم عائد

    ارشدپپوقتل کیس میں رکن اسمبلی شاہ جہان بلوچ سمیت چھ ملزمان پرفردجرم عائدجبکہ عزیربلوچ اوربابالاڈلہ سمیت سات ملزمان اشتہاری قرار دے دیئے گئے۔

    ارشد پپوقتل کیس کی سماعت کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں ہوئی، ملزم شاہ جہاں بلوچ کےوکیل عامرمنصور کی عدم حاضری پر عدالت نےاظہار برہمی کرتے ہوئے کہا دو مہینے سے چارج فریم تیار ہے، وکیل پیش نہیں ہورہے،لگتا ہے ملزمان کو جیل پسندآگئی ہے۔

    عدالت نے وکیل کو فوری طلب کیا، عدالت نے مقدمے کی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سےانکار کردیا، جس پر عدالت نے گیارہ جنوری کوگواہوں کوطلب کرلیا، جبکہ عزیربلوچ اوربابالاڈلہ سمیت سات ملزمان اشتہاری قرار دے دیئے گئے۔
     

  • پولو گراؤنڈ ریفرنس کیس:آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

    پولو گراؤنڈ ریفرنس کیس:آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

    سابق صدر آصف زرداری پرعدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے پولو گراوٴنڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ کی جاسکی،فاروق نائیک کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ملنے تک پیش نہیں ہوسکتے۔

    سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف پولو گراؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت اسلام آبادکی احتساب عدالت میں ہوئی۔ سابق صدرکےوکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ سابق صدر اس پیشی پرعدالت میں پیش ہوں گے۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سابق صدر پیش نہیں ہوسکے مزید وقت درکار ہے۔

    عدالت نے مزید سماعت نو جنوری تک ملتوی کر دی۔ سابق صدر کے خلاف اب آئندہ پیشی پرفرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے۔