Tag: فرسٹ ویمن بینک

  • پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی

    پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : متحدہ عرب امارات نے فرسٹ ویمن بینک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی ، فروری 2024 سے بینک کی نجکاری پر غور کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی ، ایس آئی ایف سی پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے لگا۔

    ذرائع نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کیا تو حکومت  بینک کی نجکاری کے لیے متحرک ہوگئی۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ویمن بینک کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کردی، متحدہ عرب امارات نے حکومت پاکستان کو سرمایہ کاری کی پیش کردی تھی۔

    بینک کے لیے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نجکاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہے، پاکستان حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نج کاری کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے۔

    فروری 2024 سے  بینک کی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ نج کاری پر غور کیا جا رہا ہے، نجکاری بینک کی کارکردگی بہتر بنائے گی۔

  • فرسٹ ویمن بینک متحدہ عرب امارت کی حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ

    فرسٹ ویمن بینک متحدہ عرب امارت کی حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : فرسٹ ویمن بینک متحدہ عرب امارت کی حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، متحدہ عرب امارات کو فرسٹ ویمن بینک بین الحکومتی بنیادپر براہ راست فروخت کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فرسٹ ویمن بینک متحدہ عرب امارت کی حکومت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    یواےای کی رضامندی ملنے پر فرسٹ ویمن بینک کے 82 فیصدشیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، متحدہ عرب امارات کوفرسٹ ویمن بینک بین الحکومتی بنیادپر براہ راست فروخت کیا جائے گا۔

    فروخت کے بعد اسٹیٹ بینک فرسٹ ویمن بینک کو نیا لائسنس جاری کرے گا۔

    فرسٹ ویمن بینک کی قیمت طے کرنےاور معاہدے کو حتمی شکل دینےکیلئے 8 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    .
    کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی، نجکاری کےبعد خواتین کو مالی سپورٹ فراہم کرنا بینک کی اولین ذمہ داری ہوگی، 2015 سےفرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کی کوششیں جاری تھیں۔