Tag: فرضی مشقیں

  • چیمپئنز ٹرافی: سیکیورٹی فورسز کی قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں

    چیمپئنز ٹرافی: سیکیورٹی فورسز کی قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں

     چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں فرضی مشقیں کی۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو گیا ہے لاہور میں ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہفتہ 22 فروری کو گروپ بی کی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی میچز کے حوالے سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فرضی مشقیں کی۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن محفوظ انخلا کے نام سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔

    ایس پی سیکیورٹی عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے ان مشقوں کو لیڈ کیا۔ ان فرضی مشقوں میں فوج، رینجرز، پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ فرضی مشقوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122 نے بھی حصہ لیا اور فوری ریسپانس کا ڈیمو پیش کیا گیا۔

    فیصل کامران نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورسز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جدید سامان فراہم کیا گیا اور فرضی مشقوں کی مدد سے سیکیورٹی پلان کو عملاً چیک کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 10 ہزار افسران و جوان چیمپینز ٹرافی سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ چار درجاتی سیکیورٹی حصار کے باوجود ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے بھی ہم مکمل تیار ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-pakistan-opening-pair-vs-india/