Tag: فرنس آئل

  • پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر آگئی

    پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر آگئی

    کراچی: پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر ہے کہ فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فرنس آئل کی ایکسپورٹ جنوری میں 189 ہزار ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جنوری 2025 میں ماہانہ تیل کی ایکسپورٹ جنوری 24 کے مقابلے میں 113 فیصد اور گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 47 فیصد بڑھی ہے۔

    فرنس آئل ایکسپورٹ 89 ہزار ٹن سے بڑھ کر 189 ہزار ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    نیپتھا کی برآمدات میں بھی 189 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2025 کے سات ماہ میں ایکسپورٹ میں سالانہ 63 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی ایکسپورٹ 895 ہزار ٹن ہوگئی۔

    واضح رہے کہ ایشیائی مارکیٹ میں جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جو تین ہفتوں کی مسلسل گراوٹ کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اس کی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب اور اس توقع کو قرار دیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے عالمی جوابی ٹیرف اپریل تک نافذ نہیں ہوں گے جس سے تجارتی جنگ سے بچنے کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔

    برینٹ فیوچر 23 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے سے 75.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 16 سینٹ یا 0.2 فیصد بڑھ کر 71.45 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا۔

    ہفتے کے دوران، برینٹ میں تقریباً 0.6 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • فرنس آئل کی درآمدات فوری بند کرنے کا حکم

    فرنس آئل کی درآمدات فوری بند کرنے کا حکم

    اسلام آباد: حکومت نے فرنس آئل کی درآمدات فوری بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں تاہم کے الیکٹرک اس پابندی سے مستثنیٰ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے فرنس آئل کی درآمدات فوری بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ریفائنریز کو صلاحیت اور معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فرنس آئل کی پیداوار کم کر کے نہ ہونے کے برابر کر دی جائے۔

    ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ فرنس آئل کی اسٹوریج کے لیے بجلی بنانے والوں سے معاہدے کریں۔ ریفائنریز خام تیل کی ضمنی پیداوار میں فرنس آئل کی پیداوار انتہائی کم کریں گی۔ ریفائنریز صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیم ڈیوٹی کا استعمال کریں۔

    دوسری جانب درآمدات بند کرنے کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے، کے الیکٹرک اس پابندی سے مستثنیٰ ہے۔

  • ایل این جی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ

    ایل این جی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان میں فرنس آئل سے بجلی کی پیدوار میں انحصار کم ہونے لگا ہے کیوں کہ ایل این جی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداور کے لیے فرنس آئل کا بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن فرنس آئل سے ماضی میں تیار کی جانے والی بجلی کی مقدار کوئلے اور ایل این جی سے پیدا کی جانے والی بجلی کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

    کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے تحت مالی سال 2018 کے 9 ماہ میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار 9 ہزار 412 میگاواٹ رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں صرف 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی تھی۔

    بجلی کی پیداوار میں کمی، لوڈشیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ

    علاوہ ازیں گذشتہ سال جولائی سے مارچ کے دوران ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 300 فیصد اضافے سے 14 ہزار 948 میگاواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 5 ہزار میگاواٹ تک محدود تھی۔

    مظفرگڑھ : تھرمل پاور پلانٹ میں آتشزدگی،بجلی کی پیداوار بند

    خیال رہے کہ پاکستان کا فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار سے انحصار اب کم ہونے لگا، کیوں کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 21 فیصد گھٹ گئی جبکہ جولائی سے مارچ کے دوران فرنس آئل سے 24 ہزار 422 میگاواٹ بجلی تیار کی گئی علاوہ ازیں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 30 ہزار 930 میگاواٹ بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: فرنس آئل اور پیٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی: فرنس آئل اور پیٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی : پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کی رفتار 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،رواں سال جولائی کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں22فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 22 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کی بڑی وجہ بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافہ ہے.

    عالمی سطح پر فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے ملک میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے.

    جولائی 2016 میں پیٹرول کی کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے،جولائی 2015سے31فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 40ہزار ٹن تک پہنچ گئی،پٹرول کی طلب میں اضافہ قیمت میں ہونے والی کمی کا نتیجہ ہے.

    واضح رہے کہ دوسری جانب کاروں کی فروخت بڑھنے سے بھی پٹرول کی کھپت بڑھ رہی ہے،جولائی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 6 فیصد کے اضافے سے 5لاکھ 55ہزار ٹن رہی.

  • پی ایس او نے حکومت سے پچاس ارب روپے مانگ لئے

    پی ایس او نے حکومت سے پچاس ارب روپے مانگ لئے

    کراچی :پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی مشکلات کے باعث حکومت سےفوری طور پر پچاس ارب روپےفراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

    کمپنی کے پاس صرف بیس دن کا فرنس آئل رہ گیا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے مطابق کمپنی کے پاس فرنس آئل کا ذخیرہ صرف بیس جنوری تک کا رہ گیا ہے ۔

    حکومت کو لکھے گئے خط کے مطابق مالی مشکلات کے باعث پی ایس او دسمبر سے فرنس آئل درآمد نہ کرسکی۔ بیرون ممالک ادائیگیوں کیلئے فوری طور پرحکومت سے پچاس ارب روپے طلب کر لئے ہیں۔

    انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی عدم فراہمی کے باعث ملک بھر میں لوڈشیڈنگ بڑھ جانے کا خدشہ ہے،واضح رہے کہ مختلف اداروں کی جانب سے پی ایس او کے واجب الادابقایا جات کی عدم ادئیگی کے باعث ادارہ شدید مالی مشکلات سے دو چار ہے.

    جس کی وجہ سے بیشترمعاملات ومسائل کے حل کیلئے پی ایس او کو حکومت سے مالی معونت درکار ہوتی ہے