Tag: فرنٹیئر کور

  • فرنٹیئر کور پبلک اسکول اینڈ کالج کو دوبارہ فعال کر دیا گیا

    فرنٹیئر کور پبلک اسکول اینڈ کالج کو دوبارہ فعال کر دیا گیا

    تیمرگرہ میں 9 مئی کو شرپسندوں کی جانب سے جلائے گئے فرنٹیئر کور پبلک اسکول اینڈ کالج کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور نارتھ نے اسکول اور کالج کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور قلیل مدت میں تعمیر مکمل کرکے اصل شکل میں بحال کر دیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شرپسندوں نے ایف سی پبلک اسکول اینڈ کالج کو مکمل جلانے کے ساتھ ساتھ ضروری سامان بھی لوٹا، فرنٹیئر کور نارتھ نے اسکول اور کالج کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور قلیل مدت میں تعمیر مکمل کرکے اصل شکل میں بحال کر دیا۔

    ایف سی پبلک اسکول اینڈ کالج کی بحالی پر طلباء اور طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے تاکہ وہ بچوں کے مستقبل کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

  • ایک سال میں فرنٹیئر کور بلوچستان پر ساڑھے چارسو حملے ہوئے

    ایک سال میں فرنٹیئر کور بلوچستان پر ساڑھے چارسو حملے ہوئے

    کوئٹہ : فرنٹیئر کور بلوچستان نے دوہزار چودہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ،جس کے مطابق سال بھرکے دوران ایف سی پر صوبے کے مختلف علاقوں میں چار سو پچاس حملے ہوئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق رپورٹ جنوری سے دسمبر دوہزار چودہ تک پیش آنے والے واقعات اور ایف سی کارکردگی پر مبنی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد،اڑھائی ہزار کلوگرام سے زائد منشیات،بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد راؤنڈز برآمد کئے اور ڈیڑھ سو خطرناک ملزمان کے علاوہ چار ہزار آٹھ سو چونتیس غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو بھی گرفتارکیا۔

  • ژوب: فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام 334 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

    ژوب: فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام 334 ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

    ژوب: ژوب میں فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام 334 ریکروٹس کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آوٹ پریڈ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ریکروٹس نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔

    اس موقع پر ریکروٹس نے تربیت کا عملی مظاہرہ کیا اور دفاع وطن کیلئے دشمن کے مقابلے اور حکومت کے وفادار رہنے کا حلف بھی لیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل سید طارق رسول نے کہا کہ ریکروٹس کو دی ہوئی تربیت رہنمائی کے ساتھ بہادر سپاہی بننے میں معاون ثابت ہو گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم بنیادی طور پر اسلام کے اور پاکستان کے سپاہی ہے اور ہمارے دل اور دماغ اسلام کی تعلیم سے منور ہے، ہمیں ہر موڑ پر اللہ تعالیٰ سے مدد اورنصرت مانگنی چائیے۔

    شہادت کے جذبے سے سرشار تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔ ان کا مزید کہا کہ جو بھی ملک کے اندر مسئلے و مسائل یا کوئی ایسی قسم کے حالات آ جائیگے تو انکو ختم اور قابو کرنے کیلئے ہم سارے چیزوں ساری قربانیوں کیلئے تیا ر ہے۔

    مہمان خصوصی نے ریکروٹس سے سلامی لی اور دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں ریکروٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔