Tag: فروخت

  • شیر خوار بچی کو ماں باپ نے 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا

    شیر خوار بچی کو ماں باپ نے 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا

    بچے ماں باپ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن شقی القلب والدین نے اپنی شیر خوار بیٹی کو صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اڈیشہ میں پیش آیا، جہاں نیلا رانا اور کنک نامی میاں بیوی نے 28 دن کی شیر خوار بچی کو صرف 20 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کر کے اس کو بچا لیا۔

    رپورٹ کے مطابق 28 دن کی شیر خوار بچی کو اس کے والدین نے مبینہ طور پر غربت کی وجہ سے صرف 20 ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔ پولیس نے بچ کو قریبی بارگڑھ ضلع میں ایک گھر سے بازیاب کرا کے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

    تاہم مذکورہ جوڑے نے بچی کو خریدنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچی کے والدین کے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے بچی کو پرورش کے لیے اپنے ساتھ لے آئے تھے۔

    بچی کے حقیقی والدین نے بھی بچی کو فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹی کو یسے کے لیے نہیں بلکہ اچھی پرورش کے لیے دوسرے خاندان کو دیا تھا۔

    سب ڈویژنل پولیس افسر کلیان بہیرا نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اس معاملے میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

    بالانگیر ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی انچارج چیئرپرسن لینا بابو نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحقیقات کے بعد پولیس میں شکایات درج کرائیں گے۔

    کھیل ہی کھیل میں بچے کا سر برتن میں پھنس گیا (خوفناک ویڈیو)

  • امیتابھ بچن نے اپنا ممبئی والا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا

    امیتابھ بچن نے اپنا ممبئی والا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی کے اوشیوارا میں اپنا پرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جنوری 2025 میں رجسٹرڈ ہونے والی فروخت کی تصدیق انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کی دستاویزات سے اس کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ اوشیوارا میں واقع ہے، جسے ممبئی کا زندہ دل علاقہ بھی کہا جاتا ہے، یہ علاقہ مقبول لوکھنڈ والا کمپلیکس کے قریب ہے جہاں ہر طرح کی سہولت موجود ہے۔

    امیتابھ بچن کے ساتھ فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی پھر اداکارہ نے کیریئر کے عروج پر انڈسٹری چھوڑی اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا، اس اپارٹمنٹ میں اداکارہ کریتی سینن بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر رہ چکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی، 2020 سے 2024 تک اداکار کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟

    کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر اضافے کے بعد 2343 ڈالر ہوگئی، واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • آریان خان کے برانڈ کی مہنگی ترین نئی کلیکشن چند گھنٹوں میں فروخت

    آریان خان کے برانڈ کی مہنگی ترین نئی کلیکشن چند گھنٹوں میں فروخت

    ممبئی: ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے برانڈ کی مہنگی ترین نئی کلیکشن صرف چند گھنٹو میں ہی فروخت ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے نے حال ہی میں اپنے برانڈ کی دوسری کلیکشن لانچ کی ہے جو کہ مہنگی ترین ہے اور اتنے مہنگے کپڑے عموماً جلدی فروخت نہیں ہوتے لیکن پھر بھی ان کی کلیکشن میں 99 ہزار بھارتی روپے کی ساری ڈینم جیکٹس صرف 24 گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by D’YAVOL X (@dyavol.x)

    گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا خان کے ساتھ آریان خان کے برانڈ کی اس نئی کلیکشن کی تشہیر کی تھی جبکہ آریان خان کے برانڈ نے ڈینم جیکٹس کو مہنگے ترین داموں میں لانچ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ آریان خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن بھی بہت مہنگی تھی اور اس کلیکشن میں موجود 2 لاکھ بھارتی روپے کی قیمت پر دستیاب تمام جیکٹس بھی بہت جلد فروخت ہوگئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by D’YAVOL X (@dyavol.x)

  • بورنگ پانی کی آڑ میں پینے کے صاف پانی کو فروخت کرنے کا انکشاف

    بورنگ پانی کی آڑ میں پینے کے صاف پانی کو فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی: بورنگ پانی کی آڑ میں پینے کے صاف پانی کو کمرشل استعمال کیلئے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس، میٹھے پانی کی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشنز جاری ہے، رینجرز  اور واٹربورڈ کارپوریشن کا مشترکہ آپریشن دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا۔

    دوسرے مرحلے میں سب سوائل بور کی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا اس دوران یہ انکشاف ہوا کہ سب سوائل واٹر ( بورنگ پانی) کی آڑ میں پینے کے صاف پانی کو کمرشل استعمال کیلئے فروخت کیا جارہا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ  2 بڑے پیمانے پر پانی کی چوری میں ملوث کنکشن ختم کردیے گئے، پانی چوری میں استعمال ہونے والی ہیوی ڈیوٹی موٹریں اور پمپ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن جمشید ٹاؤن میں گارڈن تھانے کی حدود میں کیا گیا، یومیہ 40لاکھ گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی، پانی چوری سے تقریباً 30 کروڑ ماہانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر سالانہ تقریباً 2 ارب روپے کا پانی چوری کیا جا رہا تھا، آپریشن کے بعد میراں ناکہ میں پانی کی سپلائی لائن کی سطح 2 فٹ سے بڑھ کر 6 تک پہنچ گئی۔

  • ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت کا انکشاف

    ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت کا انکشاف

    ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر میں غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز سے متعلق ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔

    ڈریپ نے چھ مقامی اور عالمی کمپنیز کی تیارکردہ میڈیکل ڈیوائسز کو غیر رجسٹرڈ قرار دیدیا، ڈریپ نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ ڈرپ سیٹ، سرنج، کینولہ فروخت ہو رہی ہیں۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ برطانوی، بھارتی، اماراتی میڈیکل ڈیوائسز غیر قانونی فروخت ہو رہی ہیں، برطانوی، اماراتی کمپنی کا تیار کردہ آئی وی کینولہ غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے۔

    ڈریپ نے جاری الرٹ میں کہا کہ بھارتی کمپنی کا تیار کردہ ڈرپ سیٹ غیر قانونی فروخت ہو رہا ہے، چھ ملکی، غیر ملکی سرنج، کینولہ، ڈرپ کٹ رجسٹرڈ نہیں ہیں، غیر قانونی میڈیکل ڈیوائسز کی فروخت کے بارے شکایات ملی ہیں۔

     ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز مریض کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز انفیکشن کے پھیلاو کا سبب بن سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری، کوالٹی، سیفٹی غیر یقینی ہے۔

    ڈریپ نے کاری کردہ الرٹ میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز غیر محفوظ ہو سکتی ہیں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی شپنگ، اسٹوریج غیر محفوظ ہو سکتی ہے۔

    ڈریپ نے کہا کہ فیلڈ فورس غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز ضبطی کیلئے سرویلنس بڑھائیں اور غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کا اسٹاک ضبط کریں ساتھ ہی کیمسٹ غیر رجسٹرڈ میڈیکل ڈیوائسز کی سیل روکنے کیلئے سٹاک چیک کریں۔

  • با اثر افراد نے طالبہ کو اغوا کر کے 6 لاکھ میں فروخت کر دیا

    با اثر افراد نے طالبہ کو اغوا کر کے 6 لاکھ میں فروخت کر دیا

    حافظ آباد: نواحی علاقے میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر طالبہ کو اغوا کے بعد 6 لاکھ میں فروخت کر دیا گیا۔

     اے آر وائی نیوز کے مطابق حافظ آباد کے نواحی علاقے میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر طالبہ کو اکیڈمی سے واپسی پر اغوا کر کے لے گئے ساتھ ہی زیادتی کا نشانہ بتایا۔

    حافظ آبد کی متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان اکیڈمی سے واپسی پر گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے اور مجھے 6 لاکھ میں بیچ دیا، اغوا کے دوران ملزمان نے تشدد کیا سر کے بال کاٹ دیے اور زیادتی بھی کرتے رہے۔

    متاثرہ خاندان نے بتایا کہ پولیس نے بیان لینے کے بعد بھی ملزمان کو اب تک نہیں پکڑے نہ ہی بیٹی کا میڈیکل کروایا، پولیس ملزمان سے صلح نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملزمان با اثر ہیں پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔

  • آب زم زم کی فروخت: سعودی حکام کی اہم ہدایت

    آب زم زم کی فروخت: سعودی حکام کی اہم ہدایت

    ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے آب زم زم فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، عام افراد مستند مقامات سے ہی آب زم زم خریدیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان ہانی حیدر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ انجانے ذرائع سے زم زم کی بوتلیں نہ خریدیں۔

    ہانی حیدر کا کہنا ہے کہ آب زم زم کی بوتلیں کنگ عبداللہ سقیا زم زم سے حاصل کریں یا پھر ان تجارتی مراکز سے خریدی جائیں جہاں باقاعدہ طور پر آب زم زم مہیا کیا جارہا ہے۔

    کنگ عبد اللہ سقیا زم زم کا ادارہ مکہ مکرمہ کے کدی محلے میں واقع ہے، جہاں عام افراد کو بھی زم زم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ مملکت کے بڑے تجارتی مراکز میں بھی زم زم سپلائی کیا جا رہا ہے۔

    انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے آب زم زم کی بوتلیں فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور انہیں غیر قانونی عمل سے روکا جائے گا۔

    ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ غیر قانونی ذرائع سے آب زم زم کی بوتلیں حاصل کریں گے، وہ اس کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ ایسے مقامات سے فراہم کی جانے والی آب زم زم کی بوتلوں کے بارے میں کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اصلی بوتلیں ہیں یا جعلی ہیں۔

  • اسکاٹ لینڈ: ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

    اسکاٹ لینڈ: ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

    ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر موجود ایک نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

    اسکاٹ لینڈ کے قصبے گیٹ آف فلِیٹ سے تقریباً 10 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود 25 ایکڑ کے غیر آباد ’بارلوکو جزیرے‘ کو گیلبریتھ گروپ نے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا اس جزیرے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

    لِسٹنگ ایجنسی نے اس حوالے سے بتایا کہ اس جزیرے میں موسم سرما میں جنگلی حیات کے پانی پینے کے لیے صرف ایک تالاب ہے اس کے علاوہ کوئی عمارت یا سروس موجود نہیں ہے۔

    لِسٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ بارلوکو جزیرہ اسپیشل سائنٹیفک انٹرسٹ کے بورگ کوسٹ سائٹ کا حصہ ہے جس کا مطلب ہے کہ برطانوی حکومت اس کے قدرتی علاقوں کی حفاظت کرتی ہے۔

    لِسٹنگ ایجنٹ ڈیوڈ کوری کے مطابق خریدار کو جزیرے پر توانائی کے لیے سولر پینل یا گرڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی ذریعہ اپنانا پڑے گا۔

  • ماں نے جنم دیتے ہی اپنا لخت جگر فروخت کردیا

    ماں نے جنم دیتے ہی اپنا لخت جگر فروخت کردیا

    بھارت میں ایک ماں نے بچے کو جنم دیتے ہی اسے ساڑھے 4 لاکھ روپے میں فروخت کردیا، پولیس نے فوری کارروائی کر کے مذموم کوشش ناکام بنا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست جھاڑ کھنڈ میں پیش آیا جہاں آشا دیوی نامی خاتون نے جنم دیتے ہی اپنا لخت جگر فروخت کردیا۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور 24 گھنٹے کے اندر بچے کو دوسرے ضلعے سے بازیاب کرنے کے ساتھ ساتھ 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    نومولود کو ایک نواحی گاؤں کے رہائشی جوڑے نے خریدا تھا جس نے 1 لاکھ روپے آشا دیوی اور بقیہ ساڑھے 3 لاکھ روپے پروکرز کو ادا کیے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔