Tag: فروخت کرنے کا فیصلہ

  • مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کے 6 ملین ٹن لیتھیئم ذخائر کو جلد فروخت کرنے کا فیصلہ

    مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کے 6 ملین ٹن لیتھیئم ذخائر کو جلد فروخت کرنے کا فیصلہ

    سری نگر: مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے 6ملین ٹن لیتھیئم ذخائر کو جلد فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، بی جے پی اگلے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ ترمعدنی ذخائر بیچنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے 6ملین ٹن لیتھیئم ذخائر کو جلد فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں جنوری میں بڑے پیمانے پر لیتھیئم ذخائر دریافت ہوئے تھے، بی جے پی اگلے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ ترمعدنی ذخائر بیچنا چاہتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابی فوائد کیلئے جلد بازی میں کی گئی فروخت کی شفافیت پرشدید خدشات ہوں گے۔

    نکی ایشیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں دریافت لیتھیئم کے ذخائر دنیا میں ساتویں بڑے ذخائر ہیں، مقامی آبادی کو لیتھیئم ذخائرکی وجہ سےممکنہ جبری دربدری پرشدید تشویش ہے، لیتھیئم کی کان کنی سے مقبوضہ کشمیر کو سنگین ماحولیاتی خطرات کا سامنا ہوگا۔

    ڈپلومیٹ نے بتایا کہ دریافت کیے گئے لیتھیئم ذخائر سیزمک زون فور میں واقع ہیں، جسے ماحولیاتی خطرے کے اعتبار سے ہائی رسک زون شمار کیا جاتا ہے، عالمی ماہرین کا مسئلہ کشمیر کے تصفیے تک بھارت کی جانب سے قدرتی وسائل کا استعمال غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

    ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکےپرامن حل تک وادی کےوسائل کی فروخت چوری میں شمار ہوگی۔

  • لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ

    لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ

    لاہور: سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فروخت کیے جانے والے شیروں میں 2 نر اور 10مادہ شیر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت میں لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فروخت کیے جانے والے افریقی شیروں کی عمریں ایک سے 2سال کے درمیان ہیں، جس میں 2 نر اور 10مادہ شیر شامل ہیں۔

    صوبائی محکمہ جنگلی حیات نے شیروں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں تاہم ابھی تک شیروں کی قیمتوں کا تعین نہ کیا جا سکا۔

    وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ شیروں کو فروخت کے لیے رکھنے کا فیصلہ ان کی تعداد میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

    یاد رہے  وائلڈ لائف پنجاب نے  نے ناکافی وسائل کی وجہ سے افریقی شیروں کے سات جوڑے سستے داموں فروخت کر دیے تھے۔

    انتظامیہ نے بتایا تھا کہ لاہور کے سفاری زو میں 14شیر21لاکھ میں فروخت کردئیے گئے، ایک شیرکی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سفاری پارک میں4شیروں کو ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک شیر کی قیمت35سے40لاکھ روپے ہے۔

    اس سے قبل لاہور سفاری زو میں شیروں کا جوڑا تین لاکھ میں فروخت کیا گیا تھا۔