Tag: فروغِ تعلیم

  • فروغِ تعلیم کے لیے شاندار اور منفرد منصوبہ

    فروغِ تعلیم کے لیے شاندار اور منفرد منصوبہ

    لاہور(20 جولائی 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فروغِ تعلیم کے لیے شاندار اور منفرد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیم کے فروغ کے لیے ایک منفرد اور شاندار منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کے تحت، چھت پر سولر پینلز سے لیس موبائل الیکٹرک رکشے دور دراز علاقوں کے بچوں کے لیے کلاس روم کے طور پر کام کریں گے۔

    منصوبے کے تحت، چھت پر سولر پینلز سے لیس دور دراز علاقوں میں “اسکول آن ویل”، “موبائل لائبریری آن ویل” اور “موبائل لائبریری” بچوں کے لیے کلاس روم کے طور پر کام کریں گے۔

    اسکول آن ویل ایک الیکٹرک رکشے میں تشکیل دیا جائے گا، جس کی چھت پر سولر پینلز بھی نصب ہوں گے، اس میں موجود استاد مخصوص علاقوں میں جا کر فولڈنگ کرسیاں بچھائیں گے تاکہ بچے وہاں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر سکیں، نصابی کتب کے علاوہ پینٹنگ کا سامان اور ایجوکیشنل ٹوائز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسکول آن ویل منصوبے کی اصولی منظوری دے دی  ہے، یہ منصوبہ بچوں کو کتاب بینی کی طرف راغب کرے گی، لائبریری آن ویل کارٹون سے مزین منی وین میں کتابیں لینے والے رکھی جائیں گی، یہ وین کسی بھی کھلے میدان یا محلے میں رک کر میگزین، اردو، انگریزی اور سائنس کی کتابیں بچوں کو فراہم کرے گی۔

    اس کے علاوہ موبائل لائبریری میں اردو، انگلش، سائنس کی کتب اور میگزین دستیاب ہوں گے، بچوں کے بیٹھنے کے لیے بس میں چیئرز اور ٹیبلز کی سہولت بھی موجود ہوگی۔