Tag: فروغ نسیم

  • جسٹس(ر) ناصرالملک پر سب کو بھروسہ ہے: فروغ نسیم

    جسٹس(ر) ناصرالملک پر سب کو بھروسہ ہے: فروغ نسیم

    اسلام آباد: معروف ماہرین قانون اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جسٹس(ر) ناصرالملک پر سب کو بھروسہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ناصرالملک انصاف پسند آدمی ہیں.

    [bs-quote quote=”الیکشن میں دو سے چار ماہ تاخیرمعنی نہیں رکھتی، الیکشن شفاف ہونے چاہییں، یہ اصل ٹارگیٹ ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فروغ نسیم”][/bs-quote]

    ایک سوال کے جواب میں فروغ نسیم نے کہا کہ الیکشن میں دو سے چار ماہ تاخیرمعنی نہیں رکھتی، الیکشن شفاف ہونے چاہییں، یہ اصل ٹارگیٹ ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ 20 سال تاخیر سے مردم شماری کرائی گئی، افسوس وہ بھی درست طریقے سے نہیں کرائی گئی.

    حلقہ بندیوں کامعاملہ حل کرنے کے لئے الیکشن میں تاخیر پر کوئی مضائقہ نہیں، مردم شماری شفاف نہیں ہوگی تو الیکشن بھی شفاف نہیں کہلائیں گے.

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد الیکشن کمیشن بااختیار ہوجاتا ہے، شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت ،اداروں کی اولین ترجیح ہوگی.

    یاد رہے کہ 28 مئی کو مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا اعلان کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس جسٹس(ر) ناصرالملک نگراں وزیراعظم ہوں گے۔


    سابق چیف جسٹس(ر)ناصرالملک نگراں وزیراعظم ہوں گے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتشار اور فساد کے ذمے دار فاروق ستار خود ہیں: فروغ نسیم

    انتشار اور فساد کے ذمے دار فاروق ستار خود ہیں: فروغ نسیم

    لاہور: سینیٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے انتشار اور فساد کے ذمے دار فاروق ستار خود ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ میرے نشانے پر کوئی بھی نہیں، البتہ ڈاکٹر فاروق ستار کی باتیں‌ غلط ہیں. فساد کے ذمہ دار وہ خود ہیں.

    [bs-quote quote=”فاروق ستار نے اعلان کیا تھا کہ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہیں کروں گا، امید ہے وہ اپنے اعلان پر قائم رہیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سینیٹر فروغ نسیم” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Farough60x60.jpg”][/bs-quote]

    ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے رہنما کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینرکو ہٹا سکتی ہے، فاروق ستارنے خود بہادر آباد کو چھوڑا، پارٹی کے لوگ بھی یہی کہتے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا مینڈیٹ پتنگ کے ساتھ ہے، ابہام ختم ہوگیا، جو معاملے نہیں پڑے وہ بھی بہادرآباد آرہے ہیں، فاروق ستار نے ازخود الیکشن کرایا اورخود کو منتخب بھی کرادیا.

    انھوں نے کسی کے اشارہ پر صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنا ووٹ خود دیا ہے، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی، فاروق ستارکا بیانیہ رانا ثنااللہ کے بیان کی طرف جارہا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی کنوینرسے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا ہے. فاروق ستارنے اعلان کیا تھا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہیں کروں گا، امید ہے فاروق ستار اپنے اعلان پر قائم رہیں گے.

    یاد رہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ کے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینرشپ سے ہٹا دیا تھا.

    فاروق ستار نے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے سیاہ فیصلہ قرار دیا. ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ بانی ایم کیوایم کے مائنس کا نہیں، بلکہ اصل سازش ایم کیوایم کو ختم کرنا ہے، جس پر آج بھی کام ہو رہا ہے۔


    فاروق ستار کا آئندہ ہفتے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان


    فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آبادآئیں ،رابطہ کمیٹی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اپوزیشن جماعتوں نے وعدہ کرکے بھی ایم کیو ایم کوووٹ نہیں دیا، فیصل سبزواری

    اپوزیشن جماعتوں نے وعدہ کرکے بھی ایم کیو ایم کوووٹ نہیں دیا، فیصل سبزواری

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ متحدہ کی5 خواتین ارکان نے فروغ نسیم کو ووٹ نہیں دیا، اپوزیشن جماعتوں نے بھی زبان دینے کے باوجود ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے۔

    یہ بات انہوں نے سینیٹ انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ 20 ارکان اسمبلی نے کامران ٹیسوری اور 18نےفروغ نسیم کو ووٹ ڈالنے تھے، ایم کیوایم کی5خواتین ارکان نے فروغ نسیم کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا، قوی امکان ہے کہ پانچوں ارکان نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیئے۔

    اس طرح فروغ نسیم کو ووٹ دینے والوں کی تعداد13رہ گئی تھی، فیصل سبزواری نے کہا کہ بیرسٹر فروغ نسیم کیلئے ن لیگ، فنکشنل لیگ کے دوستوں سے درخواست کی تھی لیکن زبان دینے کے باوجود انہوں نے ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ کامران ٹیسوری کو ووٹ دینے والے ایم پی ایز کی تعداد 20 تھی، ان کی فہرست کے ایک ساتھی نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا، فیصل سبزواری نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو، تنظیم متحد اور مضبوط رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فاروق ستار پارٹی کا نام اور انتخابی نشان استعمال نہیں کرسکتے، فروغ نسیم

    فاروق ستار پارٹی کا نام اور انتخابی نشان استعمال نہیں کرسکتے، فروغ نسیم

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کا نام اور انتخابی نشان اب استعمال نہیں کرسکتے، ایم کیوایم صرف وہ ہے جو بہادرآباد میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ فاروق ستار اب ایم کیوایم پاکستان کا نام اور انتخابی نشان پتنگ استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ رابطہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹایا ہے۔

    ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم صرف وہ ہے جو بہادرآباد میں ہے۔ فاروق ستار انتخابی نشان چرخی رکھنا چاہتے ہیں، اگر الیکشن کمیشن اجازت دے تو ضرور رکھ لیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا مرکزی دفتر صرف بہادرآباد میں ہے، رہنما ایم کیوایم فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ فاروق ستار سے پارٹی سنبھالی نہیں جارہی تھی، ایم کیو ایم پاکستان کے دو دھڑےنہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین کےتحت رابطہ کمیٹی جسے چاہےٹکٹ دے سکتی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے سارے فیصلے کئے ہیں، ایم کیوایم کا جو آئین ہے اسی پرسب کو عمل کرناچاہیے۔

  • رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینرتبدیل کرسکتی ہے: فروغ نسیم

    رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینرتبدیل کرسکتی ہے: فروغ نسیم

    کراچی: معروف قانون داں اور سینیٹ میں‌ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے امیدوار بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کہتا ہے کہ پارٹی ہی امیدوار کو ٹکٹ دینے کی مجاز ہے.

    تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم نے اے آر وائی کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا پارٹی آئین کہتا ہے کہ الیکشن میں ٹکٹ صرف رابطہ کمیٹی فائنل کرے گی.

    انھوں نے واضح کیا کہ ٹکٹ پردستخط کی اتھارٹی اب خالد مقبول صدیقی ہیں، ان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینر بھی تبدیل کرسکتا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بحران کے بعد رابطہ کمیٹی نے مشاورت سے چند نام فائنل کیے ہیں. فاروق ستارسےاختیار لے کر خالد مقبول کودے دیا گیا ہے.

    فاروق ستارکے دستخط کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے‘ الیکشن کمیشن

    فروغ نسیم نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ 26 ارکان رابطہ کمیٹی کے دستخط کردہ قرارداد الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی ہے. انھوں‌ نے انکشاف کیا کہ حیدرعباس رضوی نے اسکائپ کے ذریعے ہامی بھری ہے.

    انھوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم آئین میں‌کہیں نہیں لکھا کہ ٹکٹ پارٹی سربراہ دے گا، پارٹی آئین کہتاہےالیکشنزمیں ٹکٹ صرف رابطہ کمیٹی فائنل کرے گی.

    کارکن کامران ٹیسوری کی اہمیت سمجھنےسے قاصرہیں: فیصل سبزواری

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ کنوینر کو تبدیل کرنے کا اختیار ہونے کے باوجود رابطہ کمیٹی نے ایسا نہیں‌ کیا، اس کا سبب یہ ہے کہ رابطہ کمیٹی فاروق ستار کی عزت کرتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریرعدلیہ پر حملہ ہیں: جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن کا ردعمل

    نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریرعدلیہ پر حملہ ہیں: جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن کا ردعمل

    لاہور: میاں نوازشریف کے جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن پارٹیوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، مختلف سیاسی شخصیات اور ماہرین قانون کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر کو عدلیہ پر حملہ قرار دیا جارہا ہے.

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں‌ نوازشریف اورمریم نواز نے توہین عدالت کی، نوازشریف اورمریم نواز نے براہ راست عدلیہ کوٹارگٹ کیا، ججز پر تنقید کی  اور عدلیہ پر حملے کیے.

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ن لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انھیں سزا ہونے والی ہے، اسی لیے وہ عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنارہے ہیں.انھوں‌ نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے، تاکہ سزا سے بچ سکے.

    توہین عدالت کی سزا ہے، مگر ووٹ کی توہین کی کوئی سزا نہیں؟ مریم نواز

    پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی اس جلسے پر سخت موقف سامنے آیا ہے. پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نوزشریف اپنے سیاسی انجام کا بندوبست خود کر رہے ہیں۔ عدلیہ اور اداروں سے تصادم نوازشریف کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف کھل کر سامنے آچکا ہے، نوازشریف جلسوں میں خود کو وزیراعظم کہتے ہیں۔

    جڑانوالہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے: نوازشریف

    ماہرین قانون نے بھی اس ضمن میں‌ دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے. بیرسٹر فروغ نسیم نے نواز شریف اور مریم نواز کے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب توپانی سر سے اوپرہوگیا ہے، ججز پراب براہ راست تنقید کی گئی ہے، عدلیہ نے بہت صبراورتحمل کامظاہرہ کیا، لیکن اب حد ہوگئی ہے، اگر قانون میں ترمیم کرکے بحال کردیا گیا، تب نواز شریف توہین عدالت پردوبارہ نااہل ہوسکتے ہیں.


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اویس شاہ کا اغوا: پاکستان بار کونسل کا عدالتیں بند رکھنے کا اعلان

    اویس شاہ کا اغوا: پاکستان بار کونسل کا عدالتیں بند رکھنے کا اعلان

    کراچی: پاکستان بار کونسل نے اویس شاہ کے اغوا کے خلاف کل ملک بھر میں عدالتی کارروائیاں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے خلاف کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اویس شاہ کی محفوظ بازیابی جلد از جلد یقینی بنائے۔

    وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے اس لیے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغوا انتہائی تشویش ناک ہے اور کئی دن گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ پولیس چیف جسٹس کے بیٹے کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود، رینجرز، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر خفیہ ادارے مل کر اور علیحدہ علیحدہ اویس شاہ کی بازیابی کےلیے چھاپے مار رہے ہیں، گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن تاحال اویس شاہ کا کوئی پتا نہ مل سکا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اویس شاہ کی بازیابی پر انعامی رقم بڑھا کر 25سے ایک کروڑ روپے کردی ہے۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی رپورٹ ایک پولیس رپورٹ ہے، فروغ نسیم

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی رپورٹ ایک پولیس رپورٹ ہے، فروغ نسیم

    کراچی: ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کا کہناہے سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی دوسال بعد عدالت میں پیش کی گئی وہ اسی بنیاد پر ہی خارج ہو جائیگی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ الطا ف حسین نے شیریں مزاری سے معافی مانگی ، بڑے لوگ معافی مانگتے ہیں، الطا ف حسین ایک بڑے لیڈرہیں ، نیلسن منڈیلا کے بعدریجن میں اگر کوئی بڑا لیڈر ہے تووہ صرف الطاف حسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جسٹس (ر) زاہد قربان علوی کاجوڈیشل کمیشن بیٹھ چکا ہے اوراس جوڈیشل کمیشن میں باقاعدہ یہ رپورٹس اور شواہد موجود ہیں کہ کس طرح سے فیکٹری میں شارٹ سرکٹ ہوا ہے جنھیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے کہ ”فلاں فلاں “ نے یہ کہا تھا۔

     سینیٹر بیر سٹر فروغ نسیم نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی رپورٹ ایک پولیس رپورٹ ہے ، پولیس رپورٹ کیلئے اور جے آئی ٹیز کیلئے پاکستان کا قانون یہ ہے کہ اس کی کوئی قابل قدر استدلالی حیثیت نہیں ہے ،لائق سماعت ہے، وہ پیش ہوگی اور اس کواس کی اہمیت کے تناظر میں دیکھاجائے گا کہ یہ رپورٹ اگر دو ڈھائی سال کے بعد پیش کی گئی ہے تو یہ خود بخود جے آئی ٹی رپورٹ کے لیے نقصان دہ ہے اور یہ اسی بنیاد پر ہی نکل جائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسد عمر صاحب کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی کریں گے یا نہیں کریں گے یہ پارٹی کا فیصلہ ہے ،انہوں نے کہا کہ میں نے تو عمران خان یا کسی اور لیڈر کو معافی مانگتے نہیں دیکھا جبکہ ان سے بھی غلطی ہوسکتی ہے ۔

  • مشرف کیس میں معاونین کو شامل کیا جانا کامیابی ہے، فروغ نسیم

    مشرف کیس میں معاونین کو شامل کیا جانا کامیابی ہے، فروغ نسیم

    اسلام آباد: ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انیس سو چھپن سے ابتک مارشل لاء لانے میں معاون افراد کو کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ  آرٹیکل سکس کے مقدمے میں معاونین کو شامل کئے جانے کی منظوری بڑی کامیابی ہے، ان کی رائے تھی کہ انیس سو چھپن سے مارشل لاء میں مدد گارافراد کو بھی کٹھرے میں لایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے شوکت عزیز کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ سابق صدر نے کوئی غیرآئینی کام نہیں کیا، کیس کے ابتداء میں اتنی کامیابی نہیں ملی لیکن اب انصاف کا بول بالا ہوتا نظر آرہا ہے۔

  • فروغ نسیم کی مشرف کیس کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا

    فروغ نسیم کی مشرف کیس کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا

    اسلام آباد: فروغ نسیم نے مشرف کیس کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا کر دی، عدالت نے درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا۔

    آرٹیکل چھ کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے کی، پرویزمشرف کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس مقدمے کی دستاویزات میں ردوبدل کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ایف آئی اے حکام سے جو جرح کی اُس کے مطابق دستاویزات میں ردوبدل کی گئی، عدالت سے استدعا ہے دستاویزات اپنی تحویل میں لے۔

    تین رکنی بینچ نے اِس درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر دیئے، دوران سماعت ایف آئی اے ٹیم کے رکن مقصود الحسن نے تین نومبرکی ایمرجنسی کے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔ جن میں ججز کو کام سے روکنے اور ججز کے حلف کا نوٹی فکیشن، مشرف کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور شریف الدین پیرزادہ کے بطورمشیر تقررکا نوٹی فکیشن شامل ہے۔

    مقصود الحسن پر جرح کے بعد عدالت نے یہ کہتے ہوئے سماعت ملتوی کردی کہ کل پرویز مشرف کی تین نومبرکی تقرریر پروجیکٹر پر دیکھی اور سُنی جائےگی۔