Tag: فروٹ چاٹ

  • افطار کے فروٹ چاٹ میں ’’خربوزہ‘‘ لازمی کیوں ہے؟

    افطار کے فروٹ چاٹ میں ’’خربوزہ‘‘ لازمی کیوں ہے؟

    ماہ مقدس کے ساتھ ہی خربوزے نے بھی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے یہ میٹھا اور فرحت بخش پھل افطار میں روزہ داروں کیلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔

    کیا آپ قدرت کے اس شیریں اور فرحت بخش پھل کی افادیت سے واقف ہیں کہ انسانی جسم کیلیے خربوزہ کتنا مفید اور صحت بخش ہے؟

    جاتی ہوئی سردی اور گرمی کی آمد کے ان دنوں میں طبی ماہرین کی جانب سے خربوزے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

    دنیا بھر میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جس کی ہر قسم مفید ہے، اس خوش ذائقہ پھل سے بچے بڑے اور بوڑھے افراد سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔

  • فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے کیسے بچائیں؟ آسان طریقہ

    فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے کیسے بچائیں؟ آسان طریقہ

    ماہ رمضان کی آمد آمد ہے اور ان مبارک ایام میں سحری و افطاری کا اہتمام پورے جوش وخروش اور لوازمات کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

    ان لوازمات میں فروٹ چاٹ افطار کے وقت دسترخوان پر رکھی جانے والی سب سے اہم ڈش ہے، روزہ داروں کو  فروٹ چاٹ نظر آجائے تو کھانے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

    فروٹ چاٹ ایک صحت مند اور ذائقہ دار افطاری ہے، اس کو کھانے سے جسم کو طاقت بھی ملتی ہے اور دن بھر کی تھکان دور بھی ہوتی ہے۔

    لیکن اگر فروٹ چاٹ کو جلدی تیار کرلیا جائے تو اس کے کالے پڑجانے کا خدشہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کی بنائی ہوئی فروٹ چاٹ بھی ایسی ہی کالی ہو جاتی ہے تو یہ نسخہ اپنائیں اور فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے بچائیں۔

    اکثر خواتین افطار سے بہت پہلے فروٹ چاٹ بنا کر رکھ لیتی ہیں اور افطار کے وقت جب اس کو دسترخوان پر رکھا جاتا ہے تو یہ کالا نظر آتا ہے اور بعض اوقات اس کا ذائقہ بھی عجیب سا ہوجاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے بچانے کیلئے ایک خاص ترکیب بتائیں گے جس پر عمل کرنے سے نہ تو فروٹ چاٹ کالا ہوگا اور نہ ہی اس کا ذائقہ خراب ہوگا۔

      ترکیب

    فروٹ چاٹ بناتے وقت جب سارے پھل کاٹ لیں تو انہیں ایک پیالے میں جمع کریں تو ساتھ ہی اس میں ایک عدد لیموں، تھوڑا سا نمک اور دو چمچ دودھ ڈال کر مکس کردیں۔

    اس طرح فروٹ چاٹ کالا نہیں ہوگا اور اگر آپ کسی پھل کا رس بھی اس میں شامل کردیں تو یہ ذائقے میں بھی مزید اچھا ہوجائے گا۔

    علاوہ ازیں فروٹ چاٹ کو کالا ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے اگر اس میں ایک چمچ سرکہ شامل کردیا جائے تو بھی وہ کالا نہیں پڑتا۔

  • رمضان المبارک میں افطار، فروٹ چاٹ کے بغیرادھوری

    رمضان المبارک میں افطار، فروٹ چاٹ کے بغیرادھوری

    یوں تو پورا سال ہی پھل سستے نہیں ہوتے لیکن ان کے مہنگے ہونے کا زیادہ احساس رمضان میں ہوتا ہے، ، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث افطار کا یہ لازمی جز ہے ۔

    فروٹ چاٹ ہرایک کی دلعزیز اوررمضان میں تو دسترخوان کی زینت ہوتی ہے، فروٹ چاٹ میں شامل ہونے والے پھلوں میں پائے جانے والے غذائیت کا بات کی جائے تو فروٹ چاٹ ایک مکمل صحت سے بھرپورغذا ہے۔

    کریمی فروٹ چاٹ

    اجزاء

    انگور- ایک کپ

    آڑو – دو عدد کٹے ہوئے

    کیلے – چار عدد

    امرود – چار عدد کٹے ہوئے

    اُبلے ہوئے چنے – ایک کپ

    فروٹ کوکٹیل – ایک کین

    آلو – ایک عدد اُبلا اور کُٹا ہوا

    کریم – دو پیکٹ ٹھنڈی

    نمک – آدھا چائے کا چمچ

    کالی مرچ – ایک چوتھائی چائے کا چمچ

    کاسٹر شوگر – چار کھانے کے چمچ

    چاٹ مصالحہ – ڈیڑھ چائے کا چمچ

    ترکیب
    ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے پھل سیب، کیلے، انگور، امرود، آم، آڑو، فروٹ کوکٹیل ڈالیں، اس میں ابلے ہوئے چنے اور الو مکس کریں، پھر ٹھنڈی کریم ، کاسٹر شوگر، کالی مرچ، نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔

    اب فروٹ چارٹ کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔

  • گرمیوں کے روزوں میں ٹھنڈی مزیدار فروٹ چاٹ تیار کریں

    گرمیوں کے روزوں میں ٹھنڈی مزیدار فروٹ چاٹ تیار کریں

    رواں برس سخت گرمیوں میں آنے والے روزوں کے دوران سحر و افطار میں مائع اور ٹھنڈی چیزوں کا استعمال ضرورت بن چکا ہے تاکہ روزے کے دوران جسمانی توانائی بحال رکھی جاسکے۔

    جسم میں پانی کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے پھلوں کا استعمال بھی از حد ضروری ہے ایسے میں افطار میں تازہ پھلوں کی ٹھنڈی ٹھار چاٹ سے بہتر کوئی اور شے نہیں ہوسکتی۔

    فروٹ چاٹ کو مندرجہ ذیل دو مختلف انداز سے بنایا جاسکتا ہے۔


    قلفہ کریم فروٹ چاٹ

     

    اجزا

    قلفہ آئس کریم: نصف لیٹر

    فروٹ کاک ٹیل: 1 عدد

    کریم: 1 پیکٹ

    سرخ جیلی: 1 پیکٹ

    چینی پسی ہوئی: 4 کھانے کے چمچ

    بادام، پستے: 1 کپ باریک کٹے ہوئے

    ترکیب

    سب سے پہلے سرخ جیلی میں 2 کپ پانی ڈال کر پکالیں، اب اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے ٹکڑے کرلیں۔

    ایک برتن میں قلفہ آئس کریم، پسی چینی اور کریم مکس کرلیں۔

    اب اس میں فروٹ کاک ٹیل اور جیلی شامل کریں۔ اوپر بادام، پستے ڈال کر 2 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    قلفہ کریم فروٹ چاٹ تیار ہے۔


    کریم فروٹ چاٹ

    اجزا

    انگور: 1 کپ

    آڑو: 2 عدد کٹے ہوئے

    کیلے: 4 عدد

    امرود: 4 عدد کٹے ہوئے

    ابلے ہوئے چنے: 1 کپ

    فروٹ کاک ٹیل: 1 کین

    آلو: 1 عدد ابلا اور کٹا ہوا

    کریم: 2 پیکٹ

    نمک: آدھا چائے کا چمچ

    کالی مرچ: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    کاسٹر شوگر: 4 کھانے کے چمچ

    چاٹ مصالحہ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    ترکیب

    ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے پھل اور فروٹ کاک ٹیل ڈالیں۔ اس میں ابلے ہوئے چنے اور آلو مکس کریں۔

    اب ٹھنڈی کریم، کاسٹر شوگر، کالی مرچ، نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

    اب فروٹ چاٹ کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔