Tag: فریئر ہال

  • امریکی حکومت کے تعاون سے تاریخی فریئر ہال بحال

    امریکی حکومت کے تعاون سے تاریخی فریئر ہال بحال

    کراچی : امریکی حکومت کے تعاون سےفریئر ہال کی بحالی کا منصوبہ مکمل ہوگیا، تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے منصوبے پر ساڑھے تین لاکھ ڈالر لاگت آئی۔

    تفصیلات کے مطابق تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے منصوبہ مکمل ہونے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم فریئر ہال پہنچے، جہاں انھوں نے وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار شاہ کے ہمراہ منصوبے کا افتتاح کیا۔

    امریکی سفیر نے لائبریری کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے شلیف میں رکھی کتاب کا مطالعہ بھی کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ "یہ نادر منصوبہ، جو امریکی قونصل خانے اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی کی شراکت داری سے آج پایہء تکمیل کو پہنچا ہے،۔”

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ فریئر ہال 2002 کے دھماکے میں متاثر ہوا تھا اوراسکی بحالی دونوں ممالک کے تعلقات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان کی عظیم تاریخ و ثقافت کو محفوظ کر رہے ہیں۔”

    فریئر ہال کی تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے 350,000 ڈالر کے امریکی سفیرکے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (AFCP) منصوبے کے تحت مکمل ہوا، تقریب میں امریکی قونصل جنرل سکاٹ اربام بھی موجود تھے۔

  • کراچی میں پہلی بار خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کا آغازآج سے ہوگا

    کراچی میں پہلی بار خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنک پیپلز بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کریں گے، تقریب کا انعقاد فریئر ہال میں کیا جائے گا، جہاں سے ابتدائی طور پر 6 بسیں چلائی جائیں گیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنک بس سروس سے خواتین کو بہترین سفری سہولیات ملیں گی۔

    شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ پنک بس سروس دفتری اوقات میں ہر 20 منٹ کے بعد چلیں گی، دفتری اوقات کے بعد ہر ایک گھنٹے بعد پنک بس سروس چلائی جائے گی۔

    شرجیل  میمن نے بتایا کہ پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہ فیصل  تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیاگیا، پنک پیپلز بس سروس کا آغاز خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کیلئےکیا جارہا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کی طرف تیزی  گامزن ہیں۔

  • کراچی: تاریخی ورثے کو تباہ کرنے کی سازش

    کراچی: تاریخی ورثے کو تباہ کرنے کی سازش

    کراچی: انتظامیہ کی ہدایت پر کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال میں بغیر کسی پلاننگ کے کام شروع کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کی ہدایت پر فریئر ہال کراچی میں کسی منصوبہ بندی کے بغیر اچانک کام شروع کر دیا گیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت کے مرمتی کام کے لیے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ سے لازمی درکار این او سی بھی نہیں لی گئی۔

    تاریخی عمارت فریئر ہال میں لگی صادقین کی مشہور پینٹنگ

    ذرایع نے بتایا کہ تاریخی عمارت میں بنی صادقین کی پینٹنگ کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے، تاریخی عمارت کے دروازے اور کھڑکیاں بھی کھول دی گئی ہیں، کھڑکیوں پر لگی جالیاں بھی ہٹا دی گئیں۔

    انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاریخی عمارت میں صادقین کی پینٹنگ والے ہال میں کبوتروں نے ڈیرے جما لیے ہیں، ٹھیکے دار کے کارندوں نے فرش بھی اکھاڑنا شروع کر دیا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ مٹی اور دھول سے پینٹنگ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ قوانین کے تحت تاریخی ورثہ قرار دی گئی عمارت میں کام سے قبل ہیری ٹیج ڈپارٹمنٹ سے اجازت لازمی درکار ہے۔

    کراچی کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،افتخار شالوانی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے ترک قونصل جنرل تولگا یوک سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ کراچی کو استنبول کی طرح سیاحتی شہر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔