Tag: فریاد

  • بیوی کھانے میں صرف لڈو دیتی ہے، شوہر کی عدالت میں فریاد

    بیوی کھانے میں صرف لڈو دیتی ہے، شوہر کی عدالت میں فریاد

    نئی دہلی : میری بیوی کھانے میں صرف لڈو دیتی ہے مجھے طلاق چاہیے، بھارتی عدالت نے شوہر کی درخواست پر اہلیہ کو عدالت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کاایک شہری فریاد لیکر عدالت پہنچ گیا ہے جہاں اس نے اپیل کی ہے کہ اسے طلاق چاہیے کیوں کہ اس کی بیوی اسے کھانے میں صرف لڈو ہی دیتی ہے۔

    شہری نے فیملی کورٹ میں روتے ہوئے بتایاکہ اس کی بیوی صبح کے ناشتے میں چار لڈو اورشام کے کھانے میں چار لڈودیتی ہے،ان دونوں اوقات کے دوران دس گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے اوراسے اورکوئی بھی کھانے کی چیز فراہم نہیں کی جاتی ۔

    شہری نے عدالت کو بتایا کہ میری خرابی صحت کے باعث میری اہلیہ ایک تانترک کے پاس چلی گئی تھی جس نے اسے کہا کہ مجھے کھانے میں صبح و شام صرف لڈو کھلاؤ۔شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو دس برس ہوچکے ہیں اور ہمارے تین بچے بھی ہیں۔

    فیملی کونسلنگ کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم جوڑے کی علیحدگی روکنے کےلیے دونوں میں صلح کروانے کی کوشش کریں گے تاہم مذکورہ خاتون کو سمجھانا بہت مشکل ہے کیونکہ اسے پختہ یقین ہے کہ اس کے شوہر کا علاج صبح و شام چار لڈو کھانے میں ہی ہے۔

    شوہر کی فریاد سن کر فیملی کورٹ کے جج بھی حیران وپریشان ہوگئے کہ آخرماجرا کیا ہے تاہم فوری علیحدگی کروانے سے پہلے جج نے شہری کی اہلیہ کو بھی جواب داخل کرانے کے لیے عدالت طلب کر لیا ہے اورمزید سماعت کے لیے کارروائی دوہفتے کے لیے روک دی گئی ہے ۔

  • یمنی عوام کی فریاد خدا تک پہنچ رہی ہے، پوپ فرانسس

    یمنی عوام کی فریاد خدا تک پہنچ رہی ہے، پوپ فرانسس

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات پہنچنے سے قبل پوپ فرانسس نے یمن جنگ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یمنی عوام کی آہیں خدا تک سن رہا ہے‘۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پاپائے اعظم ان دنوں متحدہ عرب امارات کے تاریخی دورے پر گزشتہ روز دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال شیخ محمدبن زاید النہیان اور الازہر یونیورسٹی کے امام نے کیا تھا۔

    پوپ فرانسس نے دوران پرواز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا پر پختہ ایمان ہمیں اختلافات کے باوجود منتشر ہونے سے بچاتا ہے اور کشیدگی سے دور رکھتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پاپائے اعظم دورہ امارات کے دوران نجی سطح پر یمن جنگ کے معاملے پر گفتگو کریں گے یا نہیں یہ واضح نہیں۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت متحدہ عرب امارات بھی یمن جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

    پاپائے اعظم نےمتحدہ عرب امارات کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایسی سرزمین ہے جہاں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے افراد آپس میں ملتے ہیں، یہ بھائی چارے اور مختلف لوگوں کے ایک رہنے کی بہترین مثال ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 80 فیصد آبادی مسلم ہے جبکہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے 9 فیصد (تقریباً 10 لاکھ) ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسیحی تارکین وطن یو اے ای میں بطور ورکر کام کررہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق انڈیا اور فلپائن سے ہے۔

    مزید پڑھیں : پوپ فرانسس تاریخی دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ محمد بن زاید کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کا دورہ متحدہ عرب امارات ہمارے کے لیے باعث خوشی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ اس لیے بھی اہم ہے کہ اس سے دیگر مذاہب کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی، نفرتوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا اور امن کا پیغام جائے گا۔

  • جعلی پولیس مقابلہ: ہلاک ہونے والے نوجوان کی ماں نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی

    جعلی پولیس مقابلہ: ہلاک ہونے والے نوجوان کی ماں نے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی

    لاہور: سیالکورٹ پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے بیٹے کے لیے ماں نے عدالت کے باہر احتجاج کیا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی گاڑی روک لی، چیف جسٹس نے خاتون کی فریاد سن کر اسے کل عدالت طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار لاہور رجسٹری سے گلاب دیوی ہسپتال کیلئے نکلے تو ایک خاتون نے گاڑی روک لی اور بیٹے کے لیے انصاف کی فراہمی کی فریاد کرنے لگی، جس پر چیف جسٹس گاڑی سے اتر کر خاتون کی بات سننے کے لئے رک گئے،جن کے ہمرا جسٹس اعجاز الاحسن بھی موجود تھے۔

    سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    خاتون نے چیف جسٹس کو بتایا کہ وہ صبح سے عدالت کے باہر کھڑی ہے، آپ سے ملنے نہیں دیا جاتا، اسے صرف آپ سے انصاف کی توقع ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف دینے والی صرف اللہ کی ذات ہے۔

    خاتون اپنے بیٹے کے سیالکوٹ پولیس کے ہاتھوں قتل پر فریاد کر رہی تھی اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ 2008 سے وہ اپنے بیٹے کے لیے انصاف کی منتظر ہے، جس پر چیف جسٹس نے کل صبح گیارہ بجے چھٹی کے روز خاتون کو سپریم کورٹ بلا لیا ہے۔

    سیالکوٹ : باپ کا 3سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد

    خیال رہے کہ فریاد کرنے والی صغری بی بی اور اس کے بیٹے محسن کو سیالکوٹ سے ذوالفقار نامی ایس ایچ او نے گھر سے اٹھایا تھا اور ان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، بعد ازاں خاتون کو چھوڑ کر بیٹے کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔