Tag: فریال مخدوم

  • عمرے کی ادائیگی کے بعد لباس کے انتخاب پر تنقید، فریال مخدوم نے کیا کہا؟

    عمرے کی ادائیگی کے بعد لباس کے انتخاب پر تنقید، فریال مخدوم نے کیا کہا؟

    باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو جدہ میں حالیہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنے لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انھوں نے ردعمل دیا ہے۔

    فریال نے سعودیہ پہنچنے پر عمرے کی ادائیگی کے بعد ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کرتے ہوئے مغربی طرز کا لباس منتخب کیا تھا۔ پاکستانی نژاد باکسر کی بیونی نے اپنا نقطہ نظر شیئر کرنے اور غلط فہمیوں کو واضح کرنے کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیا اور ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے۔

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘میں دنیا بھر سے کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ شرکت کی تھی۔

    اس فیسٹیول میں فریال مخدوم نے سلور ریشمی گاؤن پہنا تھا جو کہ مغربی طرز کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کو یہ بات بھی اچھی نہیں لگی کہ عمرے کی ادائیگی کے فوراً بعد فریال نے ایسا لباس پہنا۔

    انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ مجھے کسی کو کچھ سمجھانے کی ضرورت نہیں تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پہلے بھی کئی بار عمرہ ادا کرچکی ہوں لیکن اس بار میں نے عمرہ کرنے کا پہلے سے ارادہ نہیں کیا ہوا تھا۔

    ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ کے لیے میں سعودیہ گئی تھی تو تو مکہ مکرمہ بھی چلی گئی جو وہاں سے محض ایک گھنٹے کے فاصلے پر تھا جبکہ فلم فیسٹیول کے لیے میں نے اپنا لباس پہلے سے چنا ہوا تھا۔

    فریال نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ آپ سب میری رہنمائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر میں بھی ایک انسان ہوں۔ ہم سب ہی گناہ گار ہیں اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔

  • بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتا رہوں گا، عامر خان

    لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ بھاشا ڈیم کے لیے چیریٹی کے مختلف پروگرامز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر  سلمان اقبال کے ساتھ مل کر ملک میں باکسنگ لیگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے: فریال مخدوم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عامر خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپر باکسنگ لیگ میں عالمی طرز کے مقابلے ہوں گے، لیگ سے ملک میں باکسنگ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹرز بھی باکسنگ لیگ میں دل چسپی لے رہے ہیں، عمران خان کو کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں، وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔

    باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کا ٹیلنٹ پلیٹ فارم نہ ہونے سے ضائع ہو رہا ہے، سپر باکسنگ لیگ کے ذریعے یہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیمز کی تعمیر، باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کردیے


    انھوں نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت محبت ملی جس پر پاکستانی عوام کا بے حد مشکور ہوں۔ خیال رہے آج باکسر عامر خان نے داتا دربار پر حاضر ہو کر دعائیں مانگیں۔

    عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میری والدہ لاہور سے ہیں، 3 سال کی عمر میں لاہور آئی، پاکستان آ کر بہت اچھا لگتا ہے۔‘

  • باکسرعامرخان اورفریال مخدوم کے درمیان لڑائی ختم، نئی زندگی کا آغاز

    باکسرعامرخان اورفریال مخدوم کے درمیان لڑائی ختم، نئی زندگی کا آغاز

    لاہور : پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے کئی مہینوں سے جاری لڑائی ختم کردی اور دونوں نے سب کچھ بھلا کرایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کر کے نئے سرے سے زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان اہلیہ کے درمیان لڑائی کا ڈراپ سین ہوگیا، باکسنگ رنگ کے کنگ نے بیگم کے آگے گلوز اتاردیئے۔

    دونو ں میاں بیوی نے تلخیاں بھلا کر ہنسی خوشی زندگی گزارنا شروع کردی، اس حوالے سے باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ خوشی ہے کہ جھگڑا ختم ہوگیا اور معاملات حل ہوگئے، سال کا اختتام خوبصورت انداز میں ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ باکسر عامر خان کا اہلیہ فریال کے ساتھ شدید تنازعہ چل رہا تھا اور نوبت طلاق تک جاپہنچی تھی۔ گھریلو جھگڑوں سے بات شروع ہوئی اور پھر میاں بیوی کے جھگڑوں تک آپہنچی۔


    مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    عامرخان نے اپنی اہلیہ فریال پرعالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن اینتھونی جوشوا سے دوستی کا الزام لگایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔