Tag: فریج کا کمپریسر

  • گھر میں فریج کا کمپریسر پھٹ گیا، بچہ جاں بحق

    گھر میں فریج کا کمپریسر پھٹ گیا، بچہ جاں بحق

    کراچی میں گھر کے اندر فریج کا کمپریسر پھٹنے سے بچہ جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا دھماکے سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی صبح کراچی کے علاقے لائنز ایریا جیکب لائن میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود فریج کا کمپریسر اچانک پھٹ گیا۔

    کمپریسر پٹھنے سے قریب موجود بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

    گھر میں دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس اور ریسکیو ادارے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔ لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ سال اے سی کے کمپریسر پھٹنے کے کئی واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

  • فریج کا کمپریسر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، متعدد زخمی

    فریج کا کمپریسر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، متعدد زخمی

    بھارت کے شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں زوردار دھماکے کے نتیجے خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے جوبلی ہلز روڈ نمبر 1 پر ”تلنگانہ اسپائس کچن”نامی ایک ہوٹل واقع ہے۔ اس میں موجود فریج کا کمپریسر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    دھماکے کے باعث ہوٹل کی دیوار بھی گر گئی، پتھر اور ملبہ اڑ کر تقریباً 100 میٹر دور تک جا کر گرا، جس سے چار جھگیاں تباہ ہوگئیں اور کئی برقی کھمبے بھی ٹوٹ گئے۔ جبکہ خاتون سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    جوبلی ہلز پولیس اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچی اور معائنہ کیا۔ ڈی سی پی وجئے کمار اور جوبلی ہلز اے سی پی وینکٹگیری نے ہوٹل کے منتظمین سے گفتگو کی، تاہم ہوٹل کے منتظمین نے میڈیا کو اندر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، جس کے سبب اس واقعے پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    قبل ازیں بھارت میں اتر پردیش میں واقع پٹاخے کی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹاخے کے مذکورہ فیکٹری ضلع بریلی میں غیرقانونی طور پر چل رہی تھی جو کہ ایک رہائشی مکان میں واقع تھی، حادثہ بدھ کی شام پیش آیا، دھماکے کی وجہ سے پٹاخہ فیکٹری سمیت آس پاس کے تقریباً 8 مکانات بھی گر پڑے۔

    اس دھماکہ کے نتیجے میں 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ کچھ لوگ شدید زخمی ہوئے، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اسکی آواز سن کر علاقہ میں دہشت پھیل گئی

    موت کا خوف، نیتن یاہو کا دفتر تہہ خانے میں منتقل

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سرولی تھانہ علاقہ کے کلیان پور گاؤں میں ناجائز طور پر ایک پٹاخہ فیکٹری چل رہی تھی، اس پٹاخہ فیکٹری کے آس پاس رہائشی مکانات بھی بنے ہوئے تھے جس میں لوگ مقیم تھے۔