Tag: فریحہ پرویز

  • معروف گلوکارہ فریحہ پرویزنے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    معروف گلوکارہ فریحہ پرویزنے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    لاہور : معروف گلوکارہ فریحہ پرویز بالاخر بو کاٹا ہوگئیں، مقبول گیت بوکاٹا سے شہرت پانے والی فریحہ پرویز نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ گلوکارہ نے گلوکاری کے ساتھ ہی پاکستان کو بھی چھوڑ نے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور گیت پتنگ باز سجنا سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوبز کو خیر آباد کہہ دیا، گلوکارہ نے گلوکاری چھوڑ کر پراپرٹی کا کام شروع کردیا۔


    معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوبز کو خیرباد کہہ… by arynews

    گلوکارہ کا بطور پراپرٹی ڈویلپر پہلا پلازہ بحریہ ٹاؤن میں تعمیر ہورہا ہے گلوکارہ فریحہ پرویز سابق شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے بعد امریکہ چلی گئی تھیں، فریحہ پرویز نے دلبرداشتہ ہوکر شوبز کو خیرآباد کہا۔

    fareeha-01

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نعیم حنیف نے بتایا ہے کہ اپنی شادی ناکام ہونے کے بعد فریحہ پرویز کافی مایوسی کا شکار تھیں۔ تیس سال قبل فریحہ پرویز نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔

    fareeha-02

    اس دوران انہوں نے اپنے سات البم ریلیز کئے ان کا ایک گیت بو کاٹا ہر سال بسنت کے موقع پر پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔

    fareeha-03

    فریحہ اپنی نجی زندگی اورکچھ شوبز کے حوالے سے بھی کافی مایوسی کا شکار تھیں، جس کے باعث انہوں نے شوبز سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا۔

  • معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کی درخواست دائر کردی

    معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے خلع کی درخواست دائر کردی

    لاہور: معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوہر سے شدید اختلافات کے بعد فیملی کورٹ میں خلع کے لیے درخواست دائر کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی اپنے شوہر نعمان جاوید کے درمیاں معمولی رنجشیں اب تلخیوں کا روپ دھار چکی ہیں۔آپس میں بڑھتی ہوئی دوریوں کی نوبت طلاق تک آن پہنچی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت میں معروف گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہرنے شادی سے قبل کیے گئے وعدے نہیں نبھائے. نعمان جاوید کے پاس ان کے لیے وقت ہی نہیں اوربہ طور شوہر وہ اپنے فرائض ادا کرنے میں غفلت سے کام لے رہے ہیں۔

    ان شکایات کے باعث فریحہ پرویز کا کہنا تھا کہ ایسی صورتِ حال میں ان کا اپنے شوہر کے ساتھ رہنا ممکن نہیں.لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ ان کی درخواست قبول کر کے خلع دلوائی جائے۔

    عدالت نے درخواست قبول کر کے شوہر نعمان جاوید کو بارہ جون کو طلب کر لیا

    یاد رہے فریحہ پرویز اور نعمان جاوید رواں سال کے پہلے جنوری میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ فریحہ پرویز کے شوہر بھی گلوکار و موسیقار ہیں

    دونوں کے درمیان محض چارماہ پہلے قائم ہونے والی رفاقت اب رقابت میں بدلتی نظر آرہی ہے۔