Tag: ‘فریضہ حج کی ادائیگی

  • اسلام آباد سے قبل از حج آپریشن کل رات سے شروع ہوگا

    اسلام آباد سے قبل از حج آپریشن کل رات سے شروع ہوگا

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قبل از حج آپریشن کل رات سے شروع ہوگا، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 713 کل صبح 5 بجے 300 سے زائد عازمین کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 4 گھنٹے قبل عازمین ایئرپورٹ پہنچیں گے، ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے سعودی امیگریشن کے کاؤنٹر قائم کردیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد سے 100 سے زائد پروازوں پر 28 ہزار سے زائد عازمین جدہ، مدینہ روانہ ہونگے، ابتدائی پرواز پر وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف، سعودی سفیر و دیگر حکام عازمین کو رخصت کرینگے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے حج آپریشن شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے اور پہلی حج پرواز اتوار 29 اپریل کو اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی۔ 67 ہزار 210 نجی عازمین حج اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے۔

    نجی اسکیم کوٹے کے تحت رواں سال 90 ہزار 830 عازمین نے حج کرناتھا تاہم ان میں سے صرف 23 ہزار 620 پاکستانی ہی اس سال حج پر جا سکیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نجی اسکیم کے تحت صرف 26 فیصد نجی عازمین کو حج کی سعادت نصیب ہوگی اور ہر چار میں سے تین پاکستانی عازمین حج پر نہیں جا سکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزیر اعظم کی ہدایت پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی پیش رفت نہ ہو سکی جب کہ وزارت خارجہ بھی اب عازمین حج کے لیے کوئی رعایت حاصل نہیں کرسکتی۔ دوسری جانب جو 67210 نجی اسکیم کے عازمین حج سے محروم رہیں گے ان کے ذمہ داروں کا بھی تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستان سے مجموعی طور پر 50 ہزار 500 عازمین روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔ ان میں سے اسلام آباد سے 28 ہزار جبکہ کراچی سے 22 ہزار 500 عازمین روانہ ہوں گے۔

    سعودی عرب : عازمین حج سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

    وزارت کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد سے 100 جب کہ کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ حج عازمین کیلیے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز بنائے جائیں گے اور اس پراجیکٹ کے عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔

  • کراچی سے رواں سال  فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی سے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : رواں سال کراچی سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی پری کلیئرنس اور ایمی گریشن جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبہ کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئے پری کلیئرنس اور ایمی گریشن کراچی ایئرپورٹ سے ہوگی۔

    اس سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے سعودی امیگریشن کا وفد جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، وفد کے دورے سے متعلق کراچی ایئرپورٹ پر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

    کراچی ایئر پورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس کیلئے قائم خصوصی کاونٹر پر سسٹم نصب ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی امیگریشن سعودی عملہ کرے گا۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ پرخصوصی کاونٹر قائم کئے جائیں گے اور سسٹم کو سعودی عرب کے ایئرپورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

    رواں سال روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں عازمین کو سہولت میسر ہوگی۔

  • پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان

    پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان

    کراچی : علامہ اقبال ایئرپورٹ پرفریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالےعازمین کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت ایمیگریشن کی سہولت میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئےجانیوالے عازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ، علامہ اقبال ایئرپورٹ پرعازمین کی ایمیگریشن کی سہولت میسرہوگی۔

    روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی ایمیگریشن کا وفد لاہور پہنچ گیا، عازمین حج کی امیگریشن اور پری کلیئرنس کیلئے خصوصی کاؤنٹر پرسسٹم نصب ہوں گے۔

    لاہور سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئےجانےوالے عازمین کی ایمیگریشن عملہ کرے گا اور روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت لاہورایئرپورٹ پرخصوصی کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔

    لاہور ایئرپورٹ منیجر نے سعودی وفد کوبریفنگ دی، روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سسٹم کو سعودی عرب کے ایئر پورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

    اسلام آباد کے بعد عازمین کی ایمیگریشن لاہورسے بھی شروع ہوگا۔

    خیال ریے روڈ ٹومکہ منصوبہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا۔

  • رواں سال کتنے پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے؟

    رواں سال کتنے پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے؟

    کراچی : وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان سے 81 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    ۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج سے متعلق حتمی شکل دینے کا مرحلہ مکمل کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان سے 81 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ رواں سال چالیس فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا جائے گا ، درخوستیں وصول کرنے کی 13مئی آخری تاریخ ہے اور اب تک30 ہزار سے زائد درخواستِن موصول ہوچکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ائیرلائن کا کرایہ 1 لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ 80 ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستانی ائیرلائن حج آپریشن میں حصہ لیں گی،،ذرائع

    ذرائع کے مطابق سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ سے شروع ہوگا۔

    رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے تاہم تمام حجاج کے پاس اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا جبکہ حج کی ادائیگی کے سعودی عرب پہچنے والے تمام عازمین کو مقامی سم اور بمعہ انٹرنیٹ پیکج بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    خیال رہے 2019 میں پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فریضہ حج ادا کیا تھا۔

  • ‘فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے’

    ‘فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے’

    اسلام آباد : سعودی وزیر حج ڈاکٹرصالح بن طاہر نے وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کو حجاج کی رہائش، خوراک،سفری سہولتوں کے معاہدے کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں، نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں کاروبار کے ساتھ مذہبی اجتماعات پر بھی پابندیاں عائد ہے وہیں فریضہ حج کی ادائیگی بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    حج انتظامات سے متعلق سعودی وزیر حج ڈاکٹرصالح بن طاہر نے وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کے نام خط لکھا ، جس میں حجاج کی رہائش، خوراک،سفری سہولتوں کے معاہدے کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ حجاج کی سہولتوں کےحتمی معاہدات اورادائیگیاں فی الحال نہ کی جائیں، پاکستان کورونا کے پیش نظرحتمی معاہدوں کیلئے انتظار کرے۔

    سعودی وزیرحج کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت وائرس کے پھیلاؤ اوراحتیاطی تدابیر کامسلسل جائزہ لے رہی ہے، نئی صورتحال کے مطابق نئی ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    نورالحق قادری نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے، حج کی ادائیگی سے متعلق سعودی حکام مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

    گزشتہ روز سعودی عرب نے پاکستان کوحج معاہدوں سےروک دیا تھا، سعودی حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار 344 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ ست تجاوز کرچکی ہے۔