Tag: فرینکفرٹ

  • پاکستان کی ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں تاریخی شرکت

    پاکستان کی ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں تاریخی شرکت

    270 کمپنیوں کے ساتھ پاکستان چوتھے بڑے ملک کی حیثیت سے ’ہیم ٹیکسٹائل‘ نمائش میں ایکسپورٹ بڑھانے کے مواقع تلاش کرے گا۔

    پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں 270 سے زائد نمائش کنندگان کے ساتھ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی شرکت کے لیے تیار ہے، یہ عالمی سطح پر سب سے بڑا ہوم ٹیکسٹائل ایونٹ 14 سے 17 جنوری تک فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہوگا، جہاں پاکستانی کمپنیاں پائیدار ٹیکسٹائل مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔

    نمائش کی اہمیت اور ایکسپورٹ بڑھانے میں چھوٹی کمپنیوں کے کردار کو فروغ دینے کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستانی پویلین قائم کرے گی۔ اس سال پاکستان نے نمائش کنندگان کی تعداد میں 10 فی صد اضافے کے ساتھ چین، بھارت، اور ترکی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

    ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ

    نئے وسیع ہالز 8 اور 9 میں پاکستانی نمائش کنندگان کی منتقلی سے طویل عرصے سے انتظار کرنے والی کمپنیوں کو عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔ پاکستانی نمائش کنندگان اس ایونٹ میں پائیدار اور جدید ٹیکسٹائل مصنوعات پر توجہ مرکوز کریں گے، جس سے برآمدات میں اضافے کی توقع ہے۔

    میسے فرینکفرٹ پاکستان کے جنرل منیجر کلیم بیگ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نئے انتظامات سے بڑھنے والے مواقع پر اعتماد کا اظہار کیا، اور امید ظاہر کی کہ سابقہ ایڈیشنز کی طرح اس سال بھی پاکستانی فرمز اپنی جدید اور ماحول دوست مصنوعات کے ساتھ عالمی خریداروں کی توجہ کا مرکز رہیں گی۔

    نمائش میں پاکستان کی شرکت کو بھرپور بنانے کے لیے جرمن سفارت خانے اور قونصلیٹ نے 400 سے زائد شرکا کے لیے ویزا پراسیسنگ کو آسان بنایا، جس سے تقریباً 2200 پاکستانی پیشہ ور افراد کے اس ایونٹ میں شرکت کی راہ ہموار ہوئی۔

    ہیم ٹیکسٹائل کی ڈائریکٹر، مارگیٹ ہربرتھ، پاکستانی وفد کے لیے خصوصی دورے کا اہتمام کریں گی، تاکہ ان کی خدمات کو سراہا جا سکے اور عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ان کی بڑھتی ہوئی شراکت کو اجاگر کیا جا سکے۔

    یہ تاریخی شرکت پاکستان کی عالمی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم حیثیت کو ظاہر کرتی ہے اور ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں پائیداری اور جدت کے لیے ملک کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

  • ’’پاکستانی پرچم کی توہین کرنیوالوں کومعاف نہیں کیا جائےگا‘‘

    ’’پاکستانی پرچم کی توہین کرنیوالوں کومعاف نہیں کیا جائےگا‘‘

    وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کا پرچم اتارنا ناقابل برداشت ہے، پاکستانی پرچم کی توہین کرنیوالوں کومعاف نہیں کیا جائےگا۔

    وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کا پاکستان کے پرچم کو اتارنا ناقابل برداشت ہے، بیرون ملک مقیم افغان شرپسند میزبانی اور مہمان نوازی کا یہ بدلہ دے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جرمن حکومت شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرے، اس واقعے کے بعد افغان مہاجرین کے حوالے سے ہمیں پالیسی کا جائزہ لینا ہوگا۔

    امیر مقام کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنے شرپسند شہریوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے، ایسے واقعات سے یہاں مقیم افغان مہاجرین کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔

    انھوں نے کہا کہ ایک سفارت خانے کی حفاظت میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے، جرمن حکومت عالمی قانون کے مطابق اقدامات کرے۔

    وفاقی وزیر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدام کرنے والے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کیخلاف سازش کررہے ہیں۔

  • فرنکفرٹ واقعے میں ملوث افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

    فرنکفرٹ واقعے میں ملوث افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

    جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر برائے یورپ میاں مبین اختر نے پاکستانی قونصل خانے میں ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں نے ہنگامہ آرائی کی، جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر برائے یورپ میاں مبین اختر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

    جرمنی میں افغان شہریوں کی پاکستانی سفارتخانے کے باہر ہنگامہ، 2 افغانی گرفتار

    جسٹس ہیلپ لائن کے سفیر برائے یورپ میاں مبین اختر نے کہا کہ جرمن حکومت اس واقعے کا فوری نوٹس لے ساتھ ہی واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف قرار واقعی سزا دی جائے اور انھیں ملک بدر کیا جائے۔

    میاں مبین اختر نے کہا کہ پاکستانی قونصل خانے میں شر پسند عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان جرمن پریس کلب اور شان پاکستان جرمنی فرنکفرٹ کی جانب سے بھی واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 20 جولائی 2024 کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے احاطے میں مشتعل ہجوم نے ہنگامہ کیا جس کے بعد 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

  • امبیانتے 2024 میں 9 پاکستانی نمائش کنندگان کی شرکت

    امبیانتے 2024 میں 9 پاکستانی نمائش کنندگان کی شرکت

    کنزیومرمصنوعات کی 5 روزہ عالمی نمائش ’’امبیانتے‘‘ فرینکفرٹ میں جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے تجارتی حب فرینکفرٹ میں جاری کنزیومر مصنوعات کی نمائش امبیانتے (Ambient) نمائش 30 جنوری تک جاری رہے گی۔

    دنیا کے سب سے بڑے کنز یومر گڈز میلے امبیانتے 2024 میں 9 پاکستانی نمائش کنندگان سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں، جب کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے بھی بھرپور شرکت کی گئی ہے۔

    پاکستان جرمنی، بھارت، چین اور اٹلی جیسے بڑے ممالک کے ساتھ مل کر فخر کے ساتھ اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہا ہے۔

  • جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سب سے بڑی ’ہیم ٹیکسٹائل نمائش‘ کا میلہ سج گیا

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں سب سے بڑی ’ہیم ٹیکسٹائل نمائش‘ کا میلہ سج گیا

    فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں گھریلو مصنوعات کی سب سے بڑی چار روزہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش کا میلہ سج گیا۔

    ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ”ہیم ٹیکسٹائل‘‘ آج سے 12 جنوری 2024 تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری رہے گی، نمائش میں پاکستانی کمپنیاں بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں اس مرتبہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں مصنوعات کی تقریباً 2600 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، ہیم ٹیکسٹائل کی افتتاحی تقریب میں اس سال کے پینل ٹاک کا موضوع ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے ڈیزائن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہے اور اس تجارتی میلے کی اہم ترین خصوصیات اور ٹیکسٹائل صنعت میں حالیہ پیش رفت کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔

    ہیم ٹیکسٹائل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل کی نمائش میں ٹیکسٹائل کے ایکسپورٹرز کے لیے عالمی نئے رابطوں، ملاقاتوں اور وسیع نیٹ ورک کے بہترین مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

    ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی پویلین بھی بنایا گیا ہے جس میں پاکستان سے متعلق گھریلو مصنوعات بھی پیش کی جائیں گی، اس نمائش میں پاکستان چوتھا سب سے بڑا بین الاقوامی نمائش کنندہ ہے۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں فرینکفرٹ انتظامیہ کی جانب سے مندوبین کے لیے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، اس لیے جرمن حکومت کی جانب مندوبین کے لیے 4 روز تک فرینکفرٹ شہر میں ٹرانسپورٹ کی مفت سروس دستیاب ہوگی، جس میں بس، ٹرام اور لوکل ٹرین کی سہولت شامل ہے۔

  • فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش شروع، پاکستان کی بھرپور شرکت

    فرینکفرٹ: جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی 4 روزہ عالمی نمائش ’ہیم ٹیکسٹائل‘ کا آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل ایگزیبشن کا آغاز ہو گیا، یہ نمائش 13 جنوری تک جاری رہے گی، نمائش میں پاکستان کے 260 سے زائد ایکسپورٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

    فرینکفرٹ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین کا کہنا ہے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات 71 سال پرانے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    فرینکفرٹ میں عالمی نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ہالز 10.0 اور 10.3 میں پاکستان پویلین قائم کیا ہے، جہاں 59 کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا پاکستان سے 202 نمائش کنندگان ذاتی طور پر شرکت کر رہے ہیں، جن کی تعداد 261 ہے، کمرشل وِنگ، فرینکفرٹ نے سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی ہیں۔

    زاہد حسین کے مطابق عالمی نمائش میں پاکستان کی ایکسپورٹ سے زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ میسے فرینکفرٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نمائش میں تمام مندوبین کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    قونصل جنرل کے مطابق 4 روزہ عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین غیر ملکیوں کے توجہ کا مرکز بنا رہا، ٹیکسٹائل مصنوعات کی زبردست مانگ دیکھنے میں آئے گی۔

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شریک پاکستانی ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، اور یورپی منڈی میں پاکستانی بیڈ شیٹ، گارمنٹس، تولیہ اور دیگر ٹیکسٹائیل مصنوعات کے زبردست آرڈرز ملنے کے امکانات ہیں۔

  • فرینکفرٹ میں جنگ عظیم دوّم کا بم برآمد، سینکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور

    فرینکفرٹ میں جنگ عظیم دوّم کا بم برآمد، سینکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور

    برلن : جرمنی میں جنگ عظیم دوّم کے زمانے کا برآمد ہونے والا ڈھائی کلو وزنی امریکی بم سیکیورٹی اہلکاروں نے تلف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوسری عالمی جنگ دوران امریکی کی جانب جرمنی پر برسائے جانے والے بم اب بھی ملک کے مختلف علاقوں سے وقتاً فوقتاً برآمد ہورہے ہیں جو جرمن عوام کے مسلسل خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی جرمنی کے شہر فرنکفرٹ کے دریائے مائن سے ڈھائی کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے جسے امریکی فضائیہ نے دوسری عالمی جنگ کے دوران شہر پر گرایا تھا لیکن وہ پھٹ نہ سکا، بم ڈسپوزل اسکورڈ نے بغیر کسی نقصان کے تلف کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرفورس کی جانب سے گرایا گیا 250 کلو وزنی بم، بم ڈسپوزل اسکورڈ کے عملے نے اس وقت برآمد کیا تھا جب انہوں نے دوران تربیت دریا میں چھلانگ لگائی۔

    امریکی ساختہ بم ملنے پر بی دی ایس عملے نے وزارت داخلہ اور شہری حکومت کو مطلع کیا جس کے بعد دریا کنارے آباد شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرکے بم دریا کے اندر ہی تلف کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی جرمنی میں امریکی ساختہ 1800 کلو وزنی بم برآمد ہوا تھا جسے تلف کرنے سے قبل 70 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔

  • سب سے زیادہ درختوں والے شہر

    سب سے زیادہ درختوں والے شہر

    دنیا بھر میں کچھ شہر اپنی بلند و بالا عمارتوں، جھلملاتی روشنیوں، اور مصنوعی آرائش کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ آنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں۔

    تاہم آج ہم کو ایسے شہروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو نہایت سرسبز ہیں اور ان کا زیادہ تر حصہ درختوں پر مشتمل ہے۔


    ایمسٹر ڈیم

    یورپی ملک نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم کا 20.6 فیصد حصہ جنگلات اور درختوں پر مشتمل ہے۔ یہاں کی حکومت نے اس سبزے میں اضافے کے لیے صرف سنہ 2015 میں 34 لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔


    جنیوا

    سوئٹزر لینڈ کا شہر جنیوا سرسبز پارکس کا شہر کہلایا جاتا ہے جس کا 21.4 فیصد رقبہ سبزے پر مشتمل ہے۔


    فرینکفرٹ

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کا 21.5 فیصد حصہ درختوں اور جنگلات پر مشتمل ہے۔


    سیکریمنٹو

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سیکریمنٹو میں دا ٹری فاؤنڈیشن نامی تنظیم اسے شہری جنگل بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اب تک شہر کے 23.6 فیصد حصے پر درخت اگائے جاچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: شہری زراعت ۔ مستقبل کی اہم ضرورت

    یہاں کے خشک موسم کی وجہ سے اکثر و بیشتر جنگلات میں آگ بھی لگ جاتی ہے جو جانی و مالی نقصان کا سبب بنتی ہے۔


    جوہانسبرگ

    جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کا بھی 23.6 فیصد سبزے پر مشتمل ہے۔ پورا شہر 60 لاکھ درختوں سے ہرا بھرا ہے۔


    ڈربن

    جنوبی افریقہ کا ایک اور شہر ڈربن بھی اپنے رقبے کا 23.7 فیصد حصہ سبزے کے لیے مختص کر چکا ہے۔

    یہاں کی آبادی بھی مختصر سی ہے لہٰذا ایک تحقیق کے مطابق اگر اس شہر کے سبز رقبے کو لوگوں کی ملکیت میں دیا جائے تو ہر شخص کے حصے میں 187 اسکوائر میٹر سبز رقبہ آئے گا۔


    کیمبرج

    امریکی ریاست میساچوسٹس کا شہر کیمبرج 25.3 فیصد جنگلات پر مشتمل ہے۔ یہاں موجود ایک آئی ٹری کمپنی گوگل میپس کے ذریعے درختوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔


    وین کور

    کینیڈا کے شہر وین کور کا 25.9 فیصد حصہ سبزے پر محیط ہے۔ یہاں کی مقامی حکومت چاہتی ہے سنہ 2020 تک جب یہاں کے لوگ چہل قدمی کے لیے نکلیں تو ہر 5 منٹ کے فاصلے پر انہیں سبزہ نظر آئے۔


    سڈنی

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 400 پارکس کے علاوہ مختلف مقامات پر 188 ایکڑ کے سبزے کے ساتھ 25.9 فیصد حصہ رقبہ سبزے پر مشتمل ہے۔


    سنگاپور

    پہلے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں کا 29.3 فیصد رقبہ سر سبز اور جنگلات پر مشتمل ہے۔ سنہ 2030 تک یہاں کی 85 فیصد آبادی سرسبز و شاداب مقامات پر رہنے لگے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یورپ کےمختلف شہروں میں یورپی یونین کے حق میں مظاہرے

    یورپ کےمختلف شہروں میں یورپی یونین کے حق میں مظاہرے

    فرینکفرٹ: جرمنی کےشہرفرینکفرٹ میں یورپی یونین کےحق میں مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہالینڈاور فرانس کے عوام انتخابات میں یورپی یونین کو متحدکرنے والوں کوکامیاب بنایاجائے۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز یورپ کے چالیس سےز ائد شہروں میں یورپی یونین کے حق میں مظاہرے ہوئےجس میں مظاہرین نےہالینڈ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بدھ کو ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ دائیں بازو کے خلاف استعمال کریں جو نیدر لینڈ کی یورپی یونین کےساتھ رہنےکےحق میں نہیں ہیں۔

    یورپی یونین کے حق میں کیے جانے والےمظاہرےمیں شامل ہزاروں مظاہرین کا کہنا تھا کہ متحدہ یورپ ہی پیوٹن اور ڈونڈٹرمپ کا جواب ہے۔

    دوسری جانب ہفتے کے روز یورپی یونین میں شرکت کے خواہاں ملک ترکی کے وزیر خارجہ کو راٹر ڈیم میں مظاہرے سے خطاب نہیں کرنےدیاگیاجبکہ خاتون وزیرفاطمہ بتول سایان کایا کوملک بدر کردیاگیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ہالینڈ کی حکومت ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاویش اوغلو کی پرواز کو بھی راٹرڈیم میں اترنے کی اجازت دینے سےمنع کر چکی تھی۔

    یاد رہےکہ ترک وزیر کی ملک بدری پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس ناقابلِ قبول رویےکاسخت ترین طریقےسے جواب دے گا۔

    واضح رہےکہ ہالینڈ کے دو ترک وزرا کو ملک میں تقاریر کرنے سے روکنے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہالینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اسے تعلقات خراب کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

  • بھارت افغانستان میں حالات خراب کررہا ہے،رحمان ملک

    بھارت افغانستان میں حالات خراب کررہا ہے،رحمان ملک

    فرینکفرٹ : سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے عمل کے خلاف لائحہ عمل بنائے تاکہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہوں.

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی دور کے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نےجرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا.

    سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں مداخلت کرکے پاکستان کے خلاف محاذ بنانے میں سرگرم ہے.

    سابق وفاقی وزیر داخلہ نے تقریب میں خطاب کے دوران بھارتی عمل کے خلاف موجودہ حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا.

    فرینکفرٹ میں پاکستانیوں سے خطاب میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمینٹ میں اوور سیز کی نمائندگی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے.