Tag: فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی

  • نیب کا فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ

    نیب کا فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر 2 مینیجرز سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین حافظ عبد البر اورحافظ وقاص کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں نیب سرگرم ہوگئی۔ کراچی میں فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر سوسائٹی کے ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    چھاپے کے دوران نیب نے دفتر میں موجود ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں مینیجر مارکیٹنگ گل منیر، مینیجر آڈٹ شوکت بلوچ اور سابقہ مارکیٹنگ مینیجرابو بکر شامل ہیں۔

    نیب ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین حافظ عبد البراور حافظ وقاص کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کو بھی اس سے قبل گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان پر مختلف الزامات عائد ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فش ہاربر پر کام بند، ماہی گیروں‌ کا احتجاج

    فش ہاربر پر کام بند، ماہی گیروں‌ کا احتجاج

    کراچی: شہر قائد کے ماہی گیر جائز حقوق کے لیے سراپا احتجاج بن گئے، فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ماہی گیروں نے فش ہاربر پر کام بند کر دیا اور چئیرمین کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    احتجاج کرنے والے ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ سمندر کی روزی ہو ائی روزی کہلا تی ہے جس میں کچھ پتا نہیں چلتا کہ وہ کتنا کماسکیں گے اور ماہی گیروں کے حقوق کے لیے بنائی گئی فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کرپشن کا گڑھ بن گئی ہے۔

    fishermen cooperative society
    ماہی گیر فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے

    نئے چیئرمین کی آمد کے بعد سے ماہی گیر سہولتوں سے محروم ہیں، وائس چیئرمین

    فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ نئے چیئرمین کی آمد کے بعد ماہی گیر میڈیکل سمیت دیگر جائز سہولتوں سے محروم ہو گے ہی، ترقیاتی کام ٹینڈر جاری کیے بغیر من پسند افراد سے کرائے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سن کوٹا پر ملازمت فراہم نہیں کی جا رہی اور من پسند افراد کو لاکھوں روپے کی تنخواہوں پر ملازمت دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں حکومت کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

    ماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کے آئین کے مطابق میڈیکل سمیت تما م جائز سہو لتیں غریب ماہی گیروں کو ادا کی جائیں۔