Tag: فضا

  • اڑن طشتری یا پھر خلائی مخلوق؟ پراسرار شے کی پرواز سے شہری چونک گئے

    اڑن طشتری یا پھر خلائی مخلوق؟ پراسرار شے کی پرواز سے شہری چونک گئے

    واشنگٹن: امریکا میں آسمان پر روشنی کے ہیولے نے شہریوں کو چونکا دیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ پراسرار شے کی یہ پرواز اڑن طشتری ہوسکتی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی فضا میں پرواز کرتی کسی شے کی روشنی دکھائی دی جو مختصر وقت کے بعد منظر عام سے غائب ہوگئی۔ شہریوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ روشنی کے یہ ہیولے اڑن طشتری کے ہوسکتے ہیں تاہم بغیر کسی ثبوت کے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    موٹر وے پر گاڑی میں سوار شہری نے اس پراسرار شے کی پرواز کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کیے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر ایک ساتھ تین روشنیوں کی شعاعیں نمودار ہوئیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماں بھی ٹیکساس میں اسی طرح کی پرواز دیکھی گئی تھی۔

    کئی سوشل میڈیا صارفین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مذکوہ پرواز اڑن طشتری کی نہیں بلکہ جاسوسی طیارے کی ہے۔

    خیال رہے کہ کائنات میں خلائی مخلوق کا بھی تصور پایا جاتا ہے تاہم اب تک اس کے وجود کی حقیقت دلائل کے ساتھ سامنے نہیں آسکی، اکثر و بیشتر دنیا کے کچھ ممالک میں ایسی چیزیں فضا میں اڑتی ہوئی نظر آئیں ہیں جنہیں انسانوں نے اڑن طشتری تصور کرلیا ہے۔ اس سے قبل چین میں بھی اسی طرح کی پرواز کو خلائی پرواز کا نام دیا گیا تھا۔

  • لاہور، طلاق یافتہ خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو قتل کردیا

    لاہور، طلاق یافتہ خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو قتل کردیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں طلاق یافتہ خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کے مطابق محلہ مشن کالونی کے رہائشی مدثر نے شادی شدہ خاتون فضا کو شادی کا جھانسہ دیا تھا۔

    ملزمہ فضا نے مدثر سے شادی کرنے کے لیے اپنے شوہر سے طلاق لی تھی، مدثر فضاء کے بجائے کسی اور خاتون سے شادی کرلی جس پر ملزمہ نے انتقام لینے کے لیے مدثر کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    پولیس نے مطابق ملزمہ فضا خود ہی آلہ قتل سمیت تھانے میں پیش ہوگئی، پولیس نے ملزمہ فضا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز احمر کھوکھر کے مطابق مقتول مدثر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں لاہور کے علاقے لنک روڈ کے رہائشی عثمان کی اپنی بیوی سے ڈھائی سال سے ناراضگی تھی جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بیوی بچے کو مار کر خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ عثمان نے فون کر کے بیوی کو میکے سے بلایا اور بیوی بچے کو لانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بھی خود بھیجی۔

    بیوی عائشہ اور چار سالہ بچہ ارتضیٰ جیسے ہی پہنچے عثمان نے گھر سے نکلتے ہی دونوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • فیصل آباد: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    فیصل آباد: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    فیصل آباد: زیادتی کے بعد قتل کی جانے والے سات سالہ معصوم بچی فضا کا قاتل عبدالرزاق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرایع نے معصوم فضا کے قاتل کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے. ایف آئی اے ذرایع کے مطابق ملزم عبدالرزاق بچی کا قریبی رشتے دار ہے.

    سیکیورٹی ذرایع کے مطابق ملزم عبدالرزاق جدہ فرارہونے والا تھا، ملزم کو اس کی تصویرکی مدد سے گرفتارکیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مقتولہ فضا نور والدین کی اکلوتی اولاد تھی، بچی کے والد روزگار کے سلسلہ میں کویت میں مقیم ہیں۔

    گذشتہ روز سمن آباد کے علاقہ مطفر کالونی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے سات سالہ بچی کو دکان جاتے ہوئے اغوا کیا تھا، گھر والوں کے تلاش کرنے پر رات گئے فضا کی لاش رضا آباد کے علاقے سے ملی۔

    پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا اور اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کر دی تھی.

    بچی کی جسم پر تشدد کے نشانات تھے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں۔

    اب ایف آئی آے ذرایع نے لاہور ایئرپورٹ سے بچی کے قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ‌ کیا گیا ہے.


    فیصل آباد میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پارہ چنار دھماکہ : دوسرے روزفضاسوگوار‘کاروبای اور تعلیمی مراکزبند

    پارہ چنار دھماکہ : دوسرے روزفضاسوگوار‘کاروبای اور تعلیمی مراکزبند

    پشاور: پارہ چنار میں گزشتہ روز کےدھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے،تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پارہ چنار کےعلاقے نور مارکیٹ میں دھماکے کےبعد آج شہر بھرکی فضا سوگوار ہے۔دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے قرآن خوانی کااہتمام کیاگیاہے۔

    پارہ چنار میں دھماکے کےبعد سے سیکورٹی کے سخت انتظاماے کیے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

    دھماکےمیں جاں بحق افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے۔شہر کے تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔


    پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی


    خیال رہےکہ پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام فاٹا کرم ایجنسی کا صدر مقام پارہ چنار جو پشاور سے 80 میل کے فاصلے پر مغرب کی طرف کوہ سفید کے دامن میں واقع ہے۔یہاں سے درہ پیوار سے ہو کر افغانستان کو راستہ جاتا ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز پارہ چنار دھماکے میں 24افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے ،جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی مدد سے شدید زخمیوں کو پشاور کے اسپتال متنقل کیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم نواز شریف نے پارہ چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاتھاکہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے‘ اور بچےکچھے دہشت گردوں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائےگا۔

  • مسلسل 10 ماہ تک اڑنے والا پرندہ

    مسلسل 10 ماہ تک اڑنے والا پرندہ

    آسمان پر پرندوں کو اڑتے ہوئے دیکھنا ایک نہایت خوش کن نظارہ ہوتا ہے۔ رنگ برنگے پرندے اور ان کی چہچہاٹ ہماری فضا کا ایک حصہ ہیں اور ان کے بغیر ہمارے آسمان بہت ویران ہوجاتے ہیں۔

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایک پرندہ ایسا بھی ہے جو زمین پر اترے بغیر مسلسل 10 ماہ تک اڑ سکتا ہے؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گہرے رنگ کے پرندوں والا کامن سوئفٹ نامی یہ چھوٹا سا پرندہ سب سے زیادہ دیر فضا میں رہ سکنے والا پرندہ ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ پرندے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ فضا میں گزارتے ہیں۔

    common-swift-2

    یہ تحقیق سوئیڈن میں کی گئی جہاں سوئیڈش سائنسدانوں نے اس نسل کے 13 پرندوں کی پشت پر ٹیکنالوجی سے مزین ایک چھوٹا سا بیگ پیک نصب کیا۔ صرف ایک گرام وزن کا حامل یہ بیگ پیک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پرندہ فضا میں موجود ہے یا زمین پر ہے۔

    اس بیگ پیک سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی جانچ کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کامن سوئفٹ اپنے انڈے دینے کے موسم کے بعد ہجرت کر جاتے ہیں اور مستقل فضا میں رہتے ہیں، یہاں تک ان کا تولیدی موسم لوٹ آتا ہے اور اس وقت یہ ایک طویل عرصہ بعد زمین پر اترتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ تقریباً 10 ماہ کا عرصہ ہوتا ہے جو یہ مستقل فضا میں اڑتے ہوئے گزارتے ہیں۔ ان کے مطابق کچھ پرندے رات کے وقت زمیں پر اتر جاتے ہیں لیکن بیشتر تمام عرصہ فضا میں ہی رہتے ہیں۔

    common-swift-3

    لیکن زمین پر اترنے والے پرندوں کے ان 10 ماہ کا 99 فیصد سے زائد وقت فضا میں ہی گزرا۔ یہ اپنی خوراک بھی اسی طرح دوران پرواز حاصل کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا تعین تو نہیں کرسکے کہ یہ پرندے سونے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرتے ہیں، تاہم ان کا اندازہ ہے کہ سورج نکلنے سے کچھ دیر قبل اور بعد میں یہ اپنی پرواز دھیمی رکھتے ہوئے ذرا سی جھپکی لے لیتے ہوں گے۔

    ماہرین کے مطابق یہ اب تک معلوم پرندوں میں سے فضا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والا پرندہ ہے۔