Tag: فضائی آپریشن

  • پیرس کا فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بری خبر

    پیرس کا فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بری خبر

    کراچی (24 اگست 2025): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ میں پیرس کے لیے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور اور پیرس کے درمیان فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ پیرس سے لاہور کے لیے آخری پرواز 12 ستمبر کو روانہ ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے پیرس کی آخری پرواز 17 ستمبر کو آپریٹ ہوگی، اسلام آباد سے پیرس کے لیے دو طرفہ فلائٹ آپریشن فعال رہے گا، ترجمان نے بتایا کہ ستمبر اور اکتوبر میں جہازوں کی تزئین و آرائش کے لیے آپریشنل بیڑہ محدود کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بیڑے میں 12 بوئنگ 777 طیاروں میں سے 7 طیارے پہلے ہی گراؤنڈ ہیں، اور پی آئی اے یہ طیارے سعودی عرب، پیرس اور ٹورنٹو کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

    پیرس میں طیارہ گراؤنڈ ہونے سے پی آئی اے کو ہزاروں ڈالر کے نقصان کا سامنا

    یاد رہے کہ رواں ماہ پی آئی اے کا پیرس میں ایک طیارہ گراؤنڈ ہونے سے قومی ایئر لائن کو ہزاروں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، طیارے میں فنی خرابی آ گئی تھی، جس پر طیارہ گراؤنڈ کرنا پڑا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بوئنگ 777 طیارے کے ایک انجن میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث طیارے کو پیرس ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا تھا، طیارہ گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے پیرس سے لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا تھا، ہزاروں ڈالر کے نقصان کے علاوہ پاکستان جانے والے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنی پڑی تھی۔

  • پی آئی اے  کا   برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑا اعلان

    پی آئی اے کا برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑا اعلان

    کراچی : برطانوی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی کمپنیوں پر برطانوی پابندی کے خاتمے کے معاملے پر ذرائع نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن نے جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست سے برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے آپریٹ کی جائے گی ، پی آئی اے برطانیہ کیلئے پہلے مرحلے میں ہفتہ واراسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے 3 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ شیڈول اورسلاٹ کی منظوری ملتے ہی پی آئی ا ے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کردے گا۔

    ترجمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ برطانیہ نے پابندی ہٹاکر باضابطہ پروازوں کی اجازت دےدی ہے، امید ہے اگست میں برطانیہ کے لئے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیلئے پروازیں شروع ہونے سے ریونیو جنریشن میں بہتری آئے گی، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ 14اگست سے پروازیں شروع ہوجائیں گی تاہم 14اگست سے پروازوں کا آغاز کرکے عوام کو تحفہ دیناچاہتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پروازوں کے آغاز کیلئے درخواست دیدی ہے، آئندہ چند روز میں حتمی تاریخ مل جائے گی ، پروازوں کے آغاز سے پی آئی اے کو 10 ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔

    عبداللہ حفیظ کے مطابق 16 لاکھ پاکستانی ہیں جو برطانیہ کا سفر کرتے ہیں ، پابندی سے قبل پی آئی اے ہر سال 6 لاکھ لوگوں کو سہولت دیتی تھی تاہم پی آئی اے کا ہفتہ وار برطانیہ کی پروازوں کا ارادہ ہے۔

  • پاکستان  کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال

    پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال

    کراچی : ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا اور دوحہ سے آنے والی غیرملکی ایئر لائن کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس فضائی آپریشن کیلئے کھل گئے ، قطر ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا۔

    قطر ایئر کی پرواز کیو آر 604 دوحہ سے کراچی کی پرواز علی الصبح 4 بجے کراچی ایرپورٹ لینڈ کیا جبکہ قطر ائیر کی واپسی کی پرواز کیو آر 605 کراچی سے واپسی کی پرواز صبح 8 دوحہ لینڈ کر گئی۔

    غیر ملکی ایئر لائن کی دوسری پرواز کیو آر 610 نے کچھ دیر قبل دوحہ سے کراچی لینڈ کیا۔

    پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 روانہ ہوئی، جبکہ پی آئی اے نے صبح 7 بجے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 منسوخ کردی۔

    ایئر سیال، ایئر بلو، فلائی جناح کی اسلام آباد لاہور کی پروازیں روانہ ہوئیں تاہم ایئر عربیہ، فلائی دبئی، ترکش ایرلائن نے تاحال پروازیں بحال نہیں کیں۔

    یاد رہے بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

    بعد ازاں پاک بھارت کشیدگی کے باعث صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

  • یوا ے ای  کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری

    یوا ے ای کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے اہم ہدایات جاری

    کراچی : ایئر لائنز نے یو اے ای کے لیے فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے مسافروں کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یواےای) میں طوفانی بارشوں سےدبئی اور شارجہ کیلئےفضائی آپریشن شدید متاثر ہیں۔

    پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز نے یو اے ای کے لیے فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل کردیا۔

    پی آئی اے نے یوا ے ای کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کیلئےہدایات جاری کر دیں، جس میں ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ پروازوں کو خراب موسم کےباعث تاخیر اورمنسوخی کا سامنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا، متاثرہ پروازوں کے مسافر کال سینٹر سے رابطے میں رہیں۔

  • لاہور ائیرپورٹ پر دھند، فضائی آپریشن شدید متاثر

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند، فضائی آپریشن شدید متاثر

    لاہور : لاہورایئرپورٹ پردھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہے ، جس سے متعدد پروازیں کئی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب خیبرپختونخوا میں دھند کا راج برقرارہے، موٹرویزاور قومی شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی اور دھند کےباعث ائیرپورٹ پرفضائی شیڈول متاثر ہو کررہ گیا۔

    فضائی آپریشن متاثر ہونے کے باعث پی آئی اے کی کویت سےآنیوالی پرواز نوگھنٹے تاخیرسے پہنچے گی۔

    پی آئی اے کی دبئی کیلئے دو طرفہ پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہیں جبکہ پی آئی اے کی دمام جانیوالی پروازچھ گھنٹےتاخیرسے روانہ ہوگی۔

    اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کی جدہ لاہورپروازوں میں چارسے آٹھ گھنٹوں کی تاخیرہے، نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہورآنیوالی پروازمنسوخ کردی گئی۔

    پی آئی اے کی کوئٹہ کیلئے دو طرفہ پروازیں بھی تاخیر سے روانہ ہوں گی جبکہ نجی ایئرلائن کی لاہور جدہ پرواز چھ گھنٹے اور لاہور دوحا پرواز بھی تاخیر کا شکارہے۔

    نجی ایئرلائن کی کراچی لاہور دوطرفہ پروازیں بھی دیرسے روانہ ہوں گی۔

  • تھائی ایئر ویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا

    تھائی ایئر ویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا

    پاکستان اور بنکاک کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی ایئر ویز انتظامیہ نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے، پروازیں 28 مارچ سے شروع ہوں گی اور ہفتے میں 2 پروازیں ہوں گی۔

    لاہور ایئر پورٹ : پاکستان کے پہلے جنرل ایویشن ایرو ڈروم کی تعمیر

    تھائی ایئرویز انتظامیہ کے مطابق فلائٹ اسلام آباد سے بنکاک اور بنکاک سے اسلام آباد کے لیے ہوگی۔

  • لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر آ گئی، قومی ایئر لائن نے فضائی آپریشن بحال کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے لاہور سے اسلام آباد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں پہلی پرواز 8 مارچ صبح ساڑھے 8 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

    قومی ایئر لائن کی پرواز 650 لاہور سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد جائے گی، پی آئی اے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

    کرائے کا تعین بھی ہو گیا ہے، پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 848 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد کے لیے فضائی آپریشن گزشتہ 2 سال سے بند تھا۔

    خیال رہے کہ قومی ایئر لائن میں اصلاحاتی عمل کچھ عرصے سے جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ ماہ اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پی آئی اے کو جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ قومی ادارے کے شیئرز میں قیمت کے ساتھ ساتھ حجم میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    گزشتہ تین ہفتوں کے دوران قومی ایئر لائن کے حصص کی قیمت میں 20 فی صد اضافہ ہوا، حکام کا کہنا تھا کہ شیئر کی قیمت میں یہ اضافہ گزشتہ دو ماہ کے دوران دیکھا گیا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ حصص کی قیمتوں میں اضافہ دراصل پی آئی اے میں ہونے والی اصلاحات اور ملازمین کی تعداد میں کمی بنیادی وجوہ ہیں۔

  • کویت: فضائی آپریشن کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کا امکان

    کویت: فضائی آپریشن کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کا امکان

    کویت سٹی: کویت ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں تاخیر کے امکانات کی توقع کی جارہی ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فضائی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں تاہم مذکورہ مرحلے کے آغاز میں تاخیر کا امکان دکھائی دے رہا ہے۔

    کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایئر لائنز بھی، تجارتی پروازوں کی واپسی کے آپریشنل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کام کے آغاز کی منتظر ہیں، توقع ہے کہ مرحلہ 2021 فروری کے اوائل میں شروع ہوگا جس کے بعد فضائی آپریشن 60 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرے گا۔

    اگست 2021 کے اواخر میں اختتام پذیر ہونے والے اس مرحلے میں 20 ہزار مسافروں کی روزانہ گنجائش ہوگی اور روزانہ 200 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    ایئر لائنز دوسرے مرحلے کے آغاز کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے اور موجودہ صلاحیت سے دوگنی صلاحیت پر دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے تاہم ذرائع کے مطابق 2 نئے کرونا کیسز کے انکشاف کے ساتھ ہی اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلے کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ملک میں آنے والی کرونا وائرس کی نئی لہر اور کویت ویکسی نیشن سینٹر میں وزارت صحت کے ذریعہ ویکسی نیشن کے عمل میں اضافے تک فضائی آپریشن کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا انحصار وزارت صحت کی سفارشات اور وزرا کی کونسل کے فیصلوں پر ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں اور زائرین کی اعلیٰ سطح کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے صحت کے تقاضوں کے لحاظ سے ممالک کے متعدد ہوائی اڈوں کے قوانین پر بھی غور کیا جائے گا۔

    کویت ایئر ویز کے ذرائع کے مطابق کمپنی کارگو پروازوں کے علاوہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ تقریباً 8 سے 10 پروازیں چلائی جاتی ہیں اور موجودہ پروازوں کی تعداد دوگنا کرنے کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

  • سعودی ایئر لائن کا بڑا اعلان

    سعودی ایئر لائن کا بڑا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ نے کل سے جدہ اور ریاض سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، قطر کے ساتھ تمام بری اور بحری سرحدیں پہلے ہی کھولی جاچکی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عربین ایئر لائن (السعودیہ) نے پیر 11 جنوری سے جدہ اور ریاض سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    السعودیہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دوحہ کے لیے پروازوں کی بکنگ اوپن ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت نے قطر کے ساتھ تمام بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سلوی چوکی کو بھی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    سعودی حکام نے کہا تھا کہ قطری مسافروں کی سعودی عرب آمد کے لیے پی سی آر سرٹیفکیٹ، 3 روزہ ہاؤس آئسولیشن یا 7 روزہ ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ضروری ہوگی۔

    پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت میں ہی قطری باشندوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی، سعودی وزارت صحت نے قطر سے ملنے والی سرحدی چیک پوسٹ سلوی پر میڈیکل عملہ تعینات کردیا ہے۔

    قطر ایئر ویز نے بھی پیر 11 جنوری سے سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    قطر ایئر ویز نے ٹویٹ کیا ہے کہ پیر 11 جنوری سے ریاض کے لیے پروازیں بحال ہوں گی، اس کے بعد جمعرات 14 جنوری کو جدہ اور سنیچر 16 جنوری کو دمام کے لیے پروازیں شروع ہوں گی۔

    ریاض اور دمام سے روزانہ جبکہ جدہ سے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔

  • سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن :  پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن : پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

    کراچی: پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی ، نجی ائیرلائن کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی ایئرلائن کو سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی گئی، سعودی ایوی ایشن گاکا نے نجی ایئرلائن سرین ایئر کو لائسنس جاری کردیا۔

    گاگا نے نجی ایئرلائن سرین ائیر کو 2سال کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کیا ،ہرسال تجدید ہو گی ، نجی ائیرلائن کاسعودی عرب کیلئےفلائٹ آپریشن جنوری کے وسط سےشروع ہوگا۔

    انتظامیہ نجی ائیرلائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فضائی آپریشن بحال ہوتےہی پروازوں کاآغاز ہوگا ، پروازیں کراچی ،اسلام آباد لاہور اور ،پشاور سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نجی ائیرلائن پہلے مر حلے میں جدہ ،ریاض کیلئے پروازیں آپریٹ کرے گی اور دوسرے مرحلے میں مدینہ ،دمام و دیگر شہروں کیلئےآپریشن شروع ہوگا۔

    یاد رہے دسمبر میں سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کوانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دی تھی اور نجی ایئرلائن کو فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    نجی ائیر لائن سعودی عرب اور یو اے ای میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی ، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔