Tag: فضائی آپریشن

  • سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

    سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر

    کراچی: سعودی عرب کی ایک اور ایرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کے سلسلے میں اجازت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے نے ’’فلائی عدیل‘‘ کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی درخواست پر اجازت دی، فلائی عدیل پاکستان کے لیے ہفتہ وار 11 فلائٹس کا سلاٹ سول ایوی ایشن کی جانب سے منظور کیا گیا ہے۔

    فلائی عدیل جلد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کردے گی، ڈی جی سی اے اے نے فلائی عدیل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دی،

    ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی نئی ایرلائن کے پاکستان آنے سے زرمبادلہ کمانے اور روز گار کے مواقع میسر آئیں گے

  • پی آئی اے نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا

    پی آئی اے نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر کیلئے اپنا فضائی آپریشن 31 مارچ تک معطل کردیا ہے ، قطر نے پاکستان سمیت چودہ ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دوحہ کیلئے تمام پروازیں 31 مارچ تک منسوخ رہیں گی۔

    یاد رہے قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا ہے، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کروناوائرس کےپھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس ، قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔

    بعد ازاں کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔

  • کویت نے بھارت سمیت 7 ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا

    کویت نے بھارت سمیت 7 ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا

    کویت سٹی: کویت نے 7 ممالک بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن، شام، لبنان اور مصر سے ایک ہفتے کے لیے فضائی آپریشن بند کر دیا ہے، کویت سے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کویت نے 7 ممالک سے ایک ہفتے کے لیے فضائی آپریشن بند کر دیا۔ فلائٹ شیڈول معطل کرنے کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    مذکورہ ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن، شام، لبنان اور مصر شامل ہیں۔ فیصلہ کویت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 7 سے 14 مارچ تک معطل رہے گا۔ ساتوں ممالک کے تمام ویزا ہولڈرز پر کویت داخلے پر پابندی ہو گی، کویت کی شہریت رکھنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    کویت سے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 3 ہزار 412 ہوگئی ہے۔

    مختلف ممالک میں اب تک کرونا وائرس کا شکار 57 ہزار مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

  • برٹش ایئر ویز پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے

    برٹش ایئر ویز پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے

    کراچی : برطانوی ہائی کمیشن نے سیکٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن کیلئے برٹش ائیر کا تین رکنی وفد پا کستان کا دورہ کر ے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تین رکنی وفد نیو اسلام آباد ایر پورٹ کا دورہ کر ے گا۔

    برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملات میں کافی بہتری آئی ہے، برٹش ایئر ویز کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ اور حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

    برٹش ایئر ویز مکمل اعتماد کے ساتھ اپنا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے برٹش ایئر ویز کے وفد کی سربراہی ورلڈ وائڈ ایئر پورٹس ہیڈ پال کاونٹری کریں گے۔

    برٹش ایئر ویز کی تین رکنی ٹیم میں انٹر نیشنل رسک ایڈوائزر ڈیوڈ کریچ اور ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکیریٹی جان مونکس بھی ہوں گے، برٹش ایئر ویز کی ٹیم کے پاکستان آنے کا مقصد سیکیوریٹی اور سیفٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

    رواں ماہ کی 29 اور 30 جنوری کو برطانوی ٹیم نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا دو روزہ دورہ کرے گی، برطانوی وفد کے پاکستان آنے کا مقصد فضائی آپریشن کے ساتھ سیفٹی اور سیکیوریٹی اقدامات پر مکمل تسلی کرنا ہے۔

  • برٹش ایئر ویز نے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے پہلے شرائط رکھ دیں

    برٹش ایئر ویز نے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے پہلے شرائط رکھ دیں

    کراچی : برٹش ایئرویز نے پاکستان سے فضائی آپریشن سے پہلے سیکیوریٹی چیک کی شرائط رکھ دی اور رواں سال جون میں برٹش ایئرویز کی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے پاکستان سے فضائی آپریشن سے پہلے سیکیورٹی  چیک کی شرائط رکھ دی اور رواں سال جون میں برٹش ایئرویزکی پروازیں شروع کرنےکافیصلہ کرلیا ہے، پاکستان اور لندن کے درمیان براہ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    برٹش ایئرویز نےنیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے دورے کی درخواست کر دی ہے جبکہ برطانوی ہائی کمیشن نے سیکٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو تین رکنی وفد کی آمد اور بریفنگ سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔

    برٹش ایئرویز کی نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے دورے کی درخواست

    برطانوی سفارتخانے نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی معاملات میں بہتری آئی ہے، برٹش ایئر ویز مکمل اعتماد کے ساتھ اپنا پاکستان کے لئے فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے، برطانوی وفد کے پاکستان آنے کا مقصد فضائی آپریشن کے ساتھ سیفٹی اور سیکیوریٹی اقدامات پر مکمل تسلی کرنا ہے۔

    برٹش ایئر ویز کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ اور حکام سے ملاقاتیں بھی کی کرے گا، وفد کی سربراہی ورلڈ وائڈ ایئر پورٹس ہیڈ پال کاونٹری کریں گے جبکہ تین رکنی ٹیم میں انٹر نیشنل رسک ایڈوائزر ڈیوڈ کریچ اور ڈائریکٹر سیفٹی اینڈ سیکیریٹی جان مونکس بھی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کے لیے برٹش ایئر ویز کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

    رواں ماہ کی 29 اور 30 جنوری کو برطانوی ٹیم نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا دو روزہ دورہ کرے گی، ٹیم کے پاکستان آنے کا مقصد سیکیوریٹی اور سیفٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

    یاد رہے دسمبر میں برٹش ایئر ویز نے 10 سال بعد پاکستان سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا، برٹش ایئر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

    خیال رہے برٹش ایئر ویز نے 10 سال قبل 2008 میں پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔