Tag: فضائی حدود

  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

    کراچی : پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کی توسیع کردی، جو 24 اگست تک برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کی فضائی حدود میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے انہیں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز کے ذریعے چلنے والے تمام طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی رہے گی۔

    یہ پابندی مسافر و فوجی دونوں طیاروں پر بھی لاگو ہوتی ہے جبکہ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدوداستعمال نہیں کرسکیں گے۔

    اتھارٹی نے تصدیق کی کہ توسیع شدہ پابندی 18 جولائی کو نافذ ہوئی اور 24 اگست تک برقرار رہے گی۔

    خیال رہے فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیاروں کی پروازوں کو یومیہ 2 سے 4 گھنٹے کے اضافی سفر کا سامنا ہے۔

    سب سے زیادہ متاثرہ ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ وفاقی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ بھی کر چکی ہے، ایئر لائن کے ایک اندازے کے مطابق اگر بندش برقرار رہتی ہے تو اسے ہر سال 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے.

    خیال رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔

  • ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا

    ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا

    ایرانی سول ایوی ایشن ادارے کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود تمام تر ایئرپورٹس سے شیڈول کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    تاہم ایران کے اصفہان اور تبریز کے ایئر پورٹس سے پروازوں کا سلسلہ صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک پروازیں جاری رہیں گی جو ابھی اہم سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایران کے باقی ایئر پورٹس کی طرح مکمل متحرک نہیں ہوسکے۔

    رپورٹس کے مطابق اصفہان اور تبریز کوضروری خدمات کی بحالی کے بعد فوری طور ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرح مکمل فعال کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پروازوں پر پابندی کی تاریخ کو بڑھا دیا گیا۔

    ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جس کا نوٹم جاری ہو گیا ہے۔

    بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کیلئے بڑھائی گئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی2025 تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہیگی۔

    بھارتی ایئرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدوداستعمال نہیں کرسکیں گے۔

    فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیاروں کی 150 پروازوں کو یومیہ 2 سے 4 گھنٹے کے اضافی سفر کا سامنا ہے۔

    پروازوں کی منسوخی : کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش

    سب سے زیادہ متاثرہ ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ وفاقی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ بھی کر چکی ہے، ایئر لائن نے ایک اندازہ لگایا ہے کہ اگر بندش برقرار رہتی ہے تو اسے ہر سال 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، ایئر لائن نے اپنے نقصانات کے تناسب سے ”سبسڈی ماڈل“ مانگا ہے۔

  • ایران اسرائیل جنگ بندی : قطر نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں

    ایران اسرائیل جنگ بندی : قطر نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دیں

    دوحہ : جنگ بندی کے اعلان کے بعد قطرنے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی  ، جس کے بعد قطر ایئرویز نے فضائی آپریشن دوبارہ شرو ع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین فضائی حدود کھول دی۔

    غیرملکی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ قطرائیرویز نے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے، جو قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

    کویت اوربحرین کے ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنزکا کہنا ہے صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، مسافروں کو سفر سے قبل ایئرلائنز سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز قطر نے خطے میں ہونے والی پیش رفت کے درمیان اقدامات کے طور پر فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: خلیجی ملک نے فضائی حدود کو بند کر دیا

    قطری وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ قطربین الاقوامی قوانین کےتحت جواب کاحق محفوظ رکھتا ہے، جلد ہی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کریں گے۔

    قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیارکیں جس کی وجہ سے ایرانی حملہ ناکام ہوا، خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، جس کے خاتمے کیلئے کام جاری رکھیں گے، خطے میں مسلسل کشیدگی دنیا بھرمیں سلامتی اوراستحکام کونقصان پہنچائے گی۔

    خیال رہے ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے تھے، ایران کی جانب سے قطر کی فضا میں 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے جن کا ہدف العدید ایئر بیس تھا، جو خطے میں امریکی فوج کی سب سے بڑی تنصیب ہے۔

  • اسرائیل کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا، اسرائیلی میڈیا

    اسرائیل کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا، اسرائیلی میڈیا

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد اسرائیل کی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود جنگ بندی معایدے کے بعد فلائٹ آپریشنز کے لیے کھول دی گئی ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے باضباطہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ کے تمام اہداف حاصل کرلئے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کیخلاف جنگ کے تمام اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں، سفارتی اور سیکیورٹی سطح پر ایران کے ساتھ مکمل جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچا گیا ہے، یہ معاہدہ بتدریج نافذ العمل ہو گا جس سے بارہ روزہ جنگ کا خاتمہ کرے گا۔

    نیتن یاہو نے واضح کیا اسرائیل اپنے تحفظ کیلئے کہیں بھی اور کسی بھی وقت کارروائی کی آزادی کو برقرار رکھے گا۔

    جنگ بندی کے اعلان کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں، قطر ائیرویز کا کہنا ہے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔

    کویت اور بحرین کے ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز کا کہنا ہے صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسافروں کو سفر سے قبل ایئرلائنز سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا بیان:

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز کے بعد نیا بیان جاری کردیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا کہ دنیا اور مشرق وسطیٰ حقیقی فاتح ہیں، اسرائیل اور ایران میرے پاس آئے دونوں نے امن کی بات کی۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    امریکی صدر نے کہا کہ یہ وقت امن قائم کرنے کا ہے، دونوں قومیں مستقبل میں زبردست محبت، امن، خوشحالی دیکھیں گی، ان کے پاس حاصل کرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔

  • پاکستان کے بعد بھارت کی جانب سے بھی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

    پاکستان کے بعد بھارت کی جانب سے بھی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

    بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کے بعد بھارت کی جانب سے بھی بندش میں توسیع کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے بھی پاکستانی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی۔

    اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فضائی بندش کی مدت 23جون 2025تک ہوگی۔

    پاکستانی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لئے گئے تمام طیارے اس پابندی کی زد میں رہیں گے، پاکستانی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرانتظام پروازیں بھارت کی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی تھی۔

    اس سلسلے میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

    بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔

    یاد رہے کہ 22 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کا الزام فوری طور پر پاکستان پر عائد کرنے کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

  • بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سلسلے میں اہم خبر

    بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سلسلے میں اہم خبر

    کراچی: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو ایک ماہ مکمل ہو گیا، پاکستان نے فضائی حدود بھارت کی جانب سے دریا کا پانی بند کرنے کے بعد بند کر دی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بھارتی پروازوں کے لیے مزید بندش کا فیصلہ کل کیا جائے گا، بھارت کے لیے پاکستانی فضائی کی بندش کو ایک ماہ ہو گیا ہے۔

    فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اب تک 8 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیاروں کی 150 پروازوں کو یومیہ 2 سے 4 گھنٹے کے اضافی سفر کا سامنا ہے۔


    پاکستان نے کتنے بھارتی طیارے تباہ کیے؟ بھارتی سیکریٹری خارجہ کا جواب دینے سے انکار


    بھارتی ایئر لائنز کو 1 ماہ میں ایندھن کی مد میں 5 ارب روپے کے اضافی اخراجات کرنے پڑے، طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو اسٹاپ اوور کی مد میں 3 ارب کے الگ اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    سب سے زیادہ متاثرہ ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ وفاقی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ بھی کر چکی ہے، ایئر لائن نے ایک اندازہ لگایا ہے کہ اگر بندش برقرار رہتی ہے تو اسے ہر سال 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، ایئر لائن نے اپنے نقصانات کے تناسب سے ’’سبسڈی ماڈل‘‘ مانگا ہے۔

  • بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع

    بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی، حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جارہا ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز ٹورنٹو سے مسافروں کو لیکر لاہور اور پھر کراچی پہنچے گی جبکہ نجی ائیر لائنز کا بھی اندرون ملک فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی، فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی، فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا، ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے۔

    رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا، اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں۔

  • بھارت پر حملہ : پاکستانی فضائی حدود سے متعلق بڑا فیصلہ

    بھارت پر حملہ : پاکستانی فضائی حدود سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی : پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملکی فضائی حدود دوپہر بارہ بجے تک ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کی صبح 3:15 سے دوپہر 12:00بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی گئی۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق فضائی آپریشن دوپہر بارہ بجے تک عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں حالیہ بھارتی حملے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ سے قومی اور نجی ائیرلائن کی پروازوں کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی تھیں، اسلام آباد کی فضائی حدود میں فی الحال کوئی پرواز ان روٹ نہیں۔

    لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی، نجی ایئرلائن کی بیرون ملک سے لاہور اور سیالکوٹ ائیر پورٹ پر آنے والی دو پروازیں کوئٹہ موڑ دی گئیں۔

  • لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، پی اے اے

    لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، پی اے اے

    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تریدد کردی ہے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، لاہور کی فضائی حدود محفوظ اور پروازوں کیلئے دستیاب ہے۔

    تاہم لاہور کی فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کیا گیا ہے یہ حصے ہفتہ 10 مئی دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔

    اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹم کے مطابق گلگت، اسکردو ایئرپورٹس کے لیے پرواز سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگی۔ کلیئرنس کے بغیر اسکردو اور گلگت ایئرپورٹس پر پرواز کی پابندی ہوگی۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث آج صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

    https://urdu.arynews.tv/pak-india-tension-cert-issued-important-instructions/

  • لاہور کی فضائی حدود ایک بار پھر بند

    لاہور کی فضائی حدود ایک بار پھر بند

    لاہور کی فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے یہ حصے ہفتہ 10 مئی دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ حصے ہفتہ 10 مئی دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔

    اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

    نوٹم کے مطابق گلگت، اسکردو ایئرپورٹس کے لیے پرواز سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگی۔ کلیئرنس کے بغیر اسکردو اور گلگت ایئرپورٹس پر پرواز کی پابندی ہوگی۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث آج صبح لاہور، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملوں اور پاک فوج کے فوری منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد گزشتہ شب اور آج دن میں بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون بھیجے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-neutralises-12-indian-drones-at-different-location-says-dg-ispr/