Tag: فضائی حدود استعمال

  • پاکستان نے نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

    پاکستان نے نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ، اٹلی آنے اور جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی تھی، بھارتی وزیراعظم کے اٹلی آنے اور جانے کے لیے فضائی حدود استعمال ہوگی۔

    گذشتہ روز بھارت کا مسافر طیارہ شارجہ جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود میں آگیا تھا ، پائلٹ نے داخل ہونے سے قبل پاکستانی حکام سے اجازت طلب کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی، ایئر بس 320نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا۔

    ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی، سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

  • افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے  فضائی حدود کا استعمال ، امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب، امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ

    افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے فضائی حدود کا استعمال ، امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب، امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ

    واشنگٹن : امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ  امریکا افغانستان میں فوجی آپریشن کے لئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے امریکا اور پاکستان کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کیلئے باضابطہ معاہدہ ہونے کے قریب ہے۔

    امریکی کانگریس ارکان کو بریفنگ میں بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے جلد باضابطہ معاہدے کرے گا۔

    امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھی ایک ایم او یو پر دستخط کرنے کی خواہش کااظہارکیا ہے اور اس معاہدے کے بدلے میں امریکا سے انسداد دہشت گردی کیلئے اپنے اقدامات اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے تعاون چاہتا ہے۔

    سی این این کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات جاری ہیں تاہم معاہدے کی شرائط کوابھی حتمی شکل نہیں دی جاسکی، اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی فوج افغانستان میں خفیہ معلومات کیلئے بغیرکسی معاہدے کے پاکستانی حدوداستعمال کر رہی ہے۔

  • متعدد ایئرلائنز کا یوکرائن کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

    متعدد ایئرلائنز کا یوکرائن کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان

    یوکرائن : ملائشیا کا طیارہ یوکرائن میں گرنے سے دو سو پچانوے افراد ہلاک ہوگئے، طیارے کے مسافروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ متعدد ایئرلائنز نے یوکرائن کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ملائیشیا کا ایک اور طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، بوئنگ ٹرپل سیون ایئربس ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جارہی تھی کہ یوکرائن کی فضائی حدود میں اس پر مبینہ طور پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز گر کر تباہ ہوا، ملائیشین طیارے ایم ایچ سیونٹین پر عملے کے پندرہ ارکان سمیت دوسو پچانوے مسافر سوار تھے۔

    یوکرائنی وزارت داخلہ نے تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،  یوکرائن کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں جہاز گرکرتباہ ہوا وہ علاقہ روسی سرحد کے قریب ہے، جہاں روسی نواز علیحدگی پسند یوکرائن کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں، یوکرائن نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاز پرمیزائل حملہ روس نے کیا ہے تاہم روس نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے ۔

    ملائشین وزیراعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واقعے کے بعد روس ،فرانس، ترکی سمیت مختلف ممالک نے یوکرائن کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔