Tag: فضائی حدود بند

  • کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود بند، نوٹم جاری

    کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود بند، نوٹم جاری

    پاک بھارت ٹینشن کے دوران کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کی کچھ فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر مخصوص فضائی حدود یکم سے 31 مئی تک بند رہے گی، اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

    حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

  • پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان

    پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پروازیں بحال ہونے تک عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔

    [bs-quote quote=”سعودی حکومت پروازیں بحال ہونے تک عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ائیر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے، عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔

    سعودی سفارت خانے نے مزید کہا ہے کہ مدینے سے سفر کرنے والے زائرین کو مدینے کے ہوٹلوں میں رکھا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا پی آئی اے کی 2 مزید پروازیں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر لینڈ کر گئی ہیں، دونوں پروازوں کو خصوصی طور پر اترنے کی اجازت دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کی 3 پروازوں کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

    پہلی پرواز جدہ سے فیصل آباد جب کہ دوسری جدہ سے سیالکوٹ جا رہی تھی، اس سے قبل دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا۔

    دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284، مسقط سے تربت آنے والی پرواز پی کے 194 کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر اتارا جا چکا ہے جب کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔

  • بھارتی شر انگیزی کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کل رات 12 بجے تک کے لیے بند

    بھارتی شر انگیزی کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کل رات 12 بجے تک کے لیے بند

    اسلام آباد: موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان ایئر اسپیس کل رات 12 بجے تک کے لیے بند کردی گئی، لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سے تمام پروازوں کے لیے آپریشن معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور پاکستان کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کا باقاعدہ ناٹم جاری کردیا۔ تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنوں کو ناٹم کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنوں نے مسافروں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کل رات 12 بجے تک بند رہیں گی۔

    دوسری جانب پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751 اور اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی کے 701 روکی ہوئی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور سے دلی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 270 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ایک روز قبل بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جنگل میں گرا کر چلے گئے۔

    فضائی دراندازی کی کوشش میں بری طرح منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ شہید ہوگئے جبکہ 11 شہری زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر اور جھمپ سیکٹر پر گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔