Tag: فضائی حدود کی بندش

  • 18 دنوں میں کتنی ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں؟

    18 دنوں میں کتنی ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں؟

    کراچی: پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث گزشتہ 18 روز کے دوران 2 ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کو گزشتہ اٹھارہ روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان ہو چکا ہے، بھارتی ایئر لائنز کو لمبے روٹس کے باعث فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات کی وجہ سے مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔


    بھارت کے درجنوں ایئرپورٹ جنگ بندی کے باوجود تاحال بند


    انڈیگو ایئر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں تاحال بند ہیں، بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنے سے دگنے اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا جانے والی بھاتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔


    بھارتی سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں‌ نے غدار قرار دے دیا


    ادھر کراچی ایئرپورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی ایئر لائن نے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے، سعودی ایئرلائن کی جدہ سے پرواز ایس وی 704 کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ طیارہ کراچی سے حج پرواز ایس وی 3705 کے طور پر جدہ کے لیے روانہ ہوگا۔

  • فضائی حدود کی بندش : کوالالمپور میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    فضائی حدود کی بندش : کوالالمپور میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی : بھارت کی فضائی حدود سے پاکستان آنے والی پروازوں کی بندش کے باعث کوالالمپور میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے دیگرمسافروں کو بھی جلد لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارت کی فضائی حدود سے پاکستان آنے والی پروازوں کی بندش کے معاملے پر اے آر وائی نیوز کوالالمپور میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز بن گیا۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد کوالالمپور سے پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے کنٹری منیجر پی آئی اے کولالمپور کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے150سے زائد مسافروں کو غیر ملکی ایئرلائنز کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا ہے، مزید پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ایک کپتان اور فرسٹ آفیسر سمیت 9 فضائی میزبان کو بھی کل غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس پہنچایا جارہا ہے۔

    پی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے آنے والے وہ مسافر  جو وطن واپس جانا چاہتے ہیں وہ پاکستانی سفارت خانے اور پی آئی اے کے کوالالمپور میں دفاتر سے رابطہ کریں۔

    کنٹری منیجر کا کہنا تھا کہ رہ جانے والے مسافروں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچایا جائے گا،350سے زائد مسافر27فروری سے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پاکستان جانے سے رہ گئے تھے۔

    بھارت کی فضائی حدود سے آنے والے پروازوں کا آپریشن بند ہے، پی آئی اے کوالالمپور نے15اپریل تک ٹکٹوں کی فروخت مکمل طور پر بند کی ہوئی ہے۔

  • فضائی حدود کی بندش : پی آئی اے نے کرایوں میں اضافے کی تیاری کرلی

    فضائی حدود کی بندش : پی آئی اے نے کرایوں میں اضافے کی تیاری کرلی

    کراچی : پی آئی اے نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا، انتظامیہ کا کہنا ہے فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے شہروں کی پرواز کے دورانیے اور اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے معاملہ پر پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں کی پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔

    پرواز کے دورانیے میں آدھے سے ایک گھنٹے کا اضافہ ہوا ہے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی مفادات کے تحفظ کی وجہ سے پروازوں کے اضافی اخراجات پی آئی اے خود برداشت کر رہی ہے۔

    یہ صورتحال اگر کچھ روز مزید جاری رہی تو پی آئی اے ایئرلائن کرائے بڑھانے پرمجبور ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے کوالالمپوراور بنکاک کی پرواز وں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت مکمل طور بند ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

    ٹکٹوں کی فروخت بند ہو نے سے ادارے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس کے علاوہ اسی وجہ سے پی آئی اے سمیت دیگر نجی ملکی ائیر لائنز نے بھی کرایوں میں اضافے پر غور شروع کردیا۔

  • پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان

    پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت کا پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر سعودی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پروازیں بحال ہونے تک عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔

    [bs-quote quote=”سعودی حکومت پروازیں بحال ہونے تک عمرہ زائرین کی میزبانی کرے گی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ائیر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے، عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔

    سعودی سفارت خانے نے مزید کہا ہے کہ مدینے سے سفر کرنے والے زائرین کو مدینے کے ہوٹلوں میں رکھا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا پی آئی اے کی 2 مزید پروازیں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر لینڈ کر گئی ہیں، دونوں پروازوں کو خصوصی طور پر اترنے کی اجازت دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کی 3 پروازوں کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

    پہلی پرواز جدہ سے فیصل آباد جب کہ دوسری جدہ سے سیالکوٹ جا رہی تھی، اس سے قبل دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا۔

    دبئی سے پشاور کی پرواز پی کے 284، مسقط سے تربت آنے والی پرواز پی کے 194 کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر اتارا جا چکا ہے جب کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔

  • پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

    پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی، فضائی حدود جمعے کی دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا، اب فضائی حدود کل دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔

    [bs-quote quote=”غیر ملکی ایئر لائنز کے خالی طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    نوٹم کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر آپریشن یکم مارچ دوپہر ایک بجے تک بند رہے گا۔

    ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، تمام ایئر لائنز نے بھی پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے اور فلائٹ آپریشن کے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سِول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج رات بارہ بجے تک پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کا نوٹم جاری کیا تھا لیکن اس میں اب مزید توسیع کی گئی ہے۔

    دوسری جانب لاہور، پشاور، اور ملتان ایئر پورٹس سے غیر ملکی ایئر لائنز کے خالی طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک بھارت کشیدگی : پاکستانی فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند رہے گی

    غیر ملکی ایئر لائنز نے درخواست کی تھی کہ ان کے خالی طیارے پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر کھڑے ہیں انھیں واپس جانے دیا جائے، اس سلسلے میں دو جہاز لاہور ایئر پورٹ، اور ملتان سے ایک خالی جہاز کو جانے کی اجازت دی گئی۔

    لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے دو جہاز سعودی ایئر لائن کے تھے، سعودی ائیر لائن کے دونوں جہاز جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔