Tag: فضائی حدود

  • بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان

    بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان

    کراچی: بھارتی ایئر لائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا 13 واں روز ہے، اس بندش کی وجہ سے اب تک 1350 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، اور 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا اسے نقصان پہنچ چکا ہے۔

    لمبے روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئر لائنوں کے فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے، لینڈنگ اور ری فیولنگ سے بھارتی ایئر لائنز کو ایئر پورٹ چارجز کے مد میں بھی یومیہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

    پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگو ایئر کی تاشقند اور الماتی کے لیے پروازیں بند کر دی گئی ہیں، امریکا جانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔


    زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلانِ جنگ تصور ہوگی، پاکستان نے بھارت کو خبردار کر دیا


    پروازوں کی منسوخی سے بھارتی ایئر لائنز کے مسافروں کو تاحال ایئر لائنز سے ری فنڈ نہ مل سکے، دہلی، ممبئی، امرتسر، احمد آباد سے امریکا، برطانیہ، یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔


    پاکستان نے سلامتی کونسل کو بھارتی ممکنہ فوجی کارروائی کی خفیہ اطلاعات سے آگاہ کر دیا


    یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک ماہ کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 2019 میں فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا تھا۔

  • جب تک حکومت پاکستان کا حکم ہے بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند رہیں گی، سمیر سعید

    جب تک حکومت پاکستان کا حکم ہے بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند رہیں گی، سمیر سعید

    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیر سعید نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی ایوی ایشن یونیورسٹی کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بارے میں سمیر سعید کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت پاکستان کا حکم ہوگا، بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند رہیں گی۔


    پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان


    ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کامیاب طلبہ کی تقسیم اسناد کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ ان طلبہ نے دنیا میں صف اوّل کی امریکی ایوی ایشن یونیورسٹی ایمبری-ریڈل ایروناٹیکل یونیورسٹی کے الحاق سے ہونے والے ایوی ایشن کے مختلف کورسز کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔


    ’پاکستان پر بھارتی الزامات بےبنیاد ہیں‘ شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو


  • اشتعال انگیزی کا نتیجہ، بھارتی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے لگیں

    اشتعال انگیزی کا نتیجہ، بھارتی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے لگیں

    پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان کے ذریعے اشتعال انگیزی کے نتیجے میں بھارتی پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا اور پاکستانی فضائی حدود بند کر دی گئیں، جس کی وجہ سے بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا ہے، اور تاحال سنبھل نہیں سکا ہے۔

    طویل فاصلوں سے دہلی امرتسر آمد کی 33 پروازوں میں 2 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، نجی ایئر کی دہلی الماتے کی پروازیں 6 ای 801، 6 ای 802 آج تیسرے روز بھی منسوخ کی گئیں، بھارتی نائب صدر کو روم سے دہلی واپس لے جانے والی خصوصی پرواز کو بھی طویل مسافت طے کرنی پڑی۔


    پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی


    نیویارک، ٹورنٹو، ویانا، لندن سے دہلی کی 8 پروازوں میں 3 سے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی، دمام، فرینکفرٹ، برمنگھم، پیرس، میلان سے دبئی کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، ایمسٹرڈم، کوپن ہیگن، واشنگٹن، شکاگو سے دہلی کی پروازوں میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔

    تبلیسی، پیرس، جدہ، دوحہ، تاشقند سے دہلی کی پروازوں میں بھی 2 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی، جب کہ طویل روٹ سے لندن اور دبئی سے امرتسر کی پروازوں میں بھی 2 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔

  • پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی

    پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی

    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے فیصلے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 898 لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو گئی۔

    پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ملائیشیا پہنچے گی، اس پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار ہیں، نارمل حالات کے دوران پی آئی اے کی ملائیشیا کی پروازیں بھارتی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے پہنچتی تھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور ٹکٹس بھی مہنگے ہو گئے ہیں، بھارت سے یورپ اور امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوا، جس سے پروازوں کے لیے زیادہ ایندھن درکار ہوگا۔


    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ، ٹکٹس بھی مہنگے


    فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے ایندھن لاگت اور آپریشنل پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہوا، جس کے باعث بھارت سے وسطی ایشیا، مغربی یورپ، مغربی ایشیا، برطانیہ اور امریکا جانے والی پروازیں متاثر ہیں۔

    بھارتی فضائی کمپنیوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے سے کروڑوں کا اضافی خرچ اور مسافروں سے محرومی برداشت کرنا پڑ رہی ہے، 24 گھنٹوں میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

  • ایران نے کمرشل پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دیں

    ایران نے کمرشل پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دیں

    ایران نے کمرشل پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کو کھول دیا ہے، ایران نے اپنی فضائی حدود کو اسرائیلی حملے کے بعد بند کردیا تھا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کی ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کو فی الحال ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    یورپ، امریکا سے آنے جانے والی پروازیں مسقط کے ذریعے پاکستان کی حدوداستعمال کررہی ہیں۔

    دوسری جانب سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کو اسرائیلی حملے کے بعد سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    ذرائع سی اے اے کے مطابق کہ ایرانی فضائی حدود کو اسرائیلی حملے کے بعد سے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے، ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے تک بند تھی۔

    ذرائع پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول کے مطابق پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی فصائی حدود سے گزر رہی ہیں، مغربی سمت سے پاکستانی فضائی حدود کی طرف آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

    سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سخت مانیٹرنگ کے بعد پروازوں کوپاکستانی فضائی حدود میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

  • مصر  نے  ایرانی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایت جاری کردی

    مصر نے ایرانی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایت جاری کردی

    ایرانی فضائی حدود کے حوالے سے مصری سی اے اے نے اپنی ایئر لائنز کو نئی ہدایت جاری کر دیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئر لائنز تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پرواز سے اجتناب کریں۔

    ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ مصری ایئر لائنز کے طیارے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پاکستانی وقت کے مطابق 8 اگست کی صبح 6 تا 9 بجے کے درمیان ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں۔

    اس سے قبل ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکارزخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ الاسد ایئربیس پر ہوا ہے۔

    یحییٰ سنوار کے حماس کا نیا سربراہ بننے پر اسرائیل کا اہم بیان

    یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

  • عمان نے اپنی فضائی حدود تمام ممالک کے لیے کھول دیں

    عمان نے اپنی فضائی حدود تمام ممالک کے لیے کھول دیں

    مسقط: عمان نے اپنی فضائی حدود تمام ممالک کے لیے کھول دیں، عمان کا کہنا ہے کہ وہ تمام ملکی اور بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سلطنت عمان میں محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ شرائط پوری کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کے لیے عمان کی فضائی حدود کھلی ہوئی ہیں۔

    عمانی محکمہ شہری ہوا بازی نے اپنے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وہ معاہدہ شکاگو 1944 کی بنیادی دفعات کا پابند ہے، معاہدے پر عالمی شہری ہوا بازی کی تنظیم ایکاؤ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والے 193 ممالک اس کی دفعات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

    عمانی محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ وہ تمام ملکی اور بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے پرعزم ہے، مسافر طیاروں کے ساتھ کسی طرح کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔

    محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ سلطنت عمان کی فضائی حدود ہماری سرحدیں عبور کرنے کے لیے مقرر ضوابط پوری کرنے والی ہر فضائی کمپنی کے لیے کھلی ہیں۔

  • برطانیہ نے روس پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    برطانیہ نے روس پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی

    لندن: برطانیہ نے روس پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی طیارہ برطانوی حدود سے گزرا تو یہ مجرمانہ فعل سمجھا جائے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ نے روس پر فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ روسی طیارہ برطانوی حدود میں آیا تو اسے روک دیا جائے گا۔

    برطانوی وزیر کا کہنا ہے کہ روسی طیارہ برطانوی حدود سے گزرا تو یہ مجرمانہ فعل سمجھا جائے گا اور روسی طیاروں کو تحویل میں لے کر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ یوکرین پر حملوں کے بعد روس پر مختلف ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی جارہی ہیںِ، اس سے قبل امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی لگا دی تھی جن میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارے اور جنگی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں شامل تھیں۔

    امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پر بھی غور شروع کردیا ہے جبکہ یوکرین کا مطالبہ ہے کہ روس کی رکنیت کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

  • ائیر ٹریفک کنٹرولرز ٹوٹی کرسیوں پر اہم فرائض انجام دینے پر مجبور

    ائیر ٹریفک کنٹرولرز ٹوٹی کرسیوں پر اہم فرائض انجام دینے پر مجبور

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سروسز سے متعلق اہم شعبے کو نظر انداز کر دیا، ائیر ٹریفک کنٹرولرز ٹوٹی پھوٹی کرسیوں پر اہم فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جہازوں کو راستہ بتانے اور سنگین حادثات سے بچا نے والے ائیر ٹریفک کنٹرولرز خود بد حالی کا شکار ہیں، ائیر ٹریفک کنٹرولرز ٹوٹی پھوٹی کرسیوں پر بیٹھ کر اپنے فرائض انجام دینے پر مجبور نظر آتے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کو دفاتروں میں بنیادی سہولت کے علاوہ چپڑاسی (آفس بوائے) بھی فراہم نہں کیا گیا، بین الاقوامی قوانین کے مطا بق ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ڈیوٹی کے دوران 2 گھنٹے کا ریسٹ اور سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

    ادھر گلڈ کی جانب سے حکام کو متعدد بار آگاہ کیا جا چکا ہے کہ موجودہ صورت حال سے ایئر ٹریفک کنٹرولز میں بے چینی پائی جاتی ہے، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، اور اس سے پاکستان کی فضائی حدود میں فلائٹ سیفٹی مسائل جنم لے رہے ہیں.

    اے ٹی سی کے صدر نے کہا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر اس سلسلے میں وفاقی محتسب کو خط ارسال کر چکی ہے۔

    پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ائیر ٹریفک کنٹرولر کا کردار انتہا ئی اہم ہوتا ہے، فضاؤں میں کچھ دوری اور بلندی پر اڑنے والے جہازوں کو فضائی روٹ پر متحرک رکھنا مہارت کا کام ہے، جہازوں کی آمد و رفت بالخصوص ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران فضائی حدود کا خیال رکھنا ایک کنٹرولر کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

  • یوکرین، ایران اور امریکی کمپنی کے درمیان جھولتے بلیک باکس میں‌ ہے کیا؟

    یوکرین، ایران اور امریکی کمپنی کے درمیان جھولتے بلیک باکس میں‌ ہے کیا؟

    تہران کے ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والا یوکرین کا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے آٹھ منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار 176 افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

    ایران نے اس طیارے کا بلیک باکس بوئنگ کمپنی یا امریکا کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    یہی بلیک باکس اس فضائی حادثے کی وجوہ جاننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    بین الاقوامی قوانین ایران کو تحقیقات کی سربراہی کا حق تو دیتے ہیں، لیکن اس میں طیارہ بنانے والی کمپنی بھی شامل ہوتی ہے۔ امریکی بوئنگ کے تیار کردہ طیاروں سے متعلق تحقیقات میں اس ملک کی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کا بھی کردار ہوتا ہے۔ یہ ایک عام بات ہے، مگر یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور امریکا کے مابین حالات شدید کشیدہ ہیں۔

    بلیک باکس کیا ہے؟

    تین تہوں پر مشتمل اس باکس کی تیاری میں خیال رکھا جاتا ہے کہ بلندی سے گرنے کے بعد اس میں موجود حساس آلات کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

    بلیک باکس کی بیرونی تہ مضبوط اسٹیل یا ٹائی ٹینیٹم دھات سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ اس باکس کو شدید دھچکے اور دباؤ سے بچاتی ہے۔

    باکس کی دوسری تہ کو ایک انسولیشن خانہ کہا جاسکتا ہے۔

    تیسری تہ باکس کو آگ اور تپش سے محفوظ رکھتی ہے۔

    یہ تینوں تہیں فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ کو ضایع ہونے سے بچا لیتی ہیں۔

    بلیک باکس کو متعدد طریقوں سے جانچنے کے ساتھ آزمائشی مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ ان میں آگ اور حرارت پہنچانا، زیرِ آب رکھنا اور باکس پر مختلف معائعات آزمانا شامل ہے۔

    بلیک باکس کیا بتا سکتا ہے؟

    حادثہ سطحِ زمین پر ہو یا فضا میں، طیارہ کسی سمندر میں گرا ہو تب بھی بلیک باکس کے ریکارڈ شدہ ڈیٹا اور آوازوں سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ طیارہ حادثے کے وقت کتنی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

    اسی طرح پرواز کی سمت اور رفتار کیا تھی۔ ماہرین اس باکس کی مدد سے جان سکتے ہیں کہ اس کے انجن کس حالت میں تھے۔

    ان بنیادی باتوں کے علاوہ کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو سنی جاتی ہے۔ ریکارڈ شدہ آوازوں سے معلوم ہو جاتا ہے کہ حادثہ کے وقت طیارے کے عملے نے آپس میں یا کنٹرول ٹاور سے کیا بات کی تھی۔ اس سے حادثے کی وجوہ کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    محققین کو اہم ترین معلومات فراہم کرنے والا یہ آلہ طیارے کے پچھلے حصّے میں نصب کیا جاتا ہے تاکہ وہ محفوظ رہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عموماً کریش یا کسی دوسری افتاد کا سامنا کرنے کی صورت میں طیارے کا اگلا حصہ ہی کسی پہاڑ، زمین، عمارات وغیرہ سے ٹکراتا ہے۔

    ڈیوڈ وارن نے 1956 میں بلیک باکس کا پہلا نمونہ تیار کیا جو چار گھنٹے کی ریکارڈنگ کر سکتا تھا۔ اسے کئی سال بعد طیاروں کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا۔