Tag: فضائی حدود

  • پی آئی اے کی 3 پروازوں کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

    پی آئی اے کی 3 پروازوں کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی 3 پروازوں نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے، دوپہر میں عارضی ایئر اسپیس کھلنے کی اطلاع پر پروازیں پاکستان کے لیے روانہ ہو چکی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج دوپہر میں فضائی حدود عارضی طور پر کھولنے کے اعلان کے بعد دبئی اور مسقط سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

    دبئی سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 284 اور مسقط سے تربت آنے والی پرواز پی کے 194 کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے، نئے نوٹم کے مطابق فضائی حدود جمعے کی دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

    ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، تمام ایئر لائنز نے بھی پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے اور فلائٹ آپریشن کے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

  • پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

    پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں جمعے تک مزید توسیع

    لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی، فضائی حدود جمعے کی دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا، اب فضائی حدود کل دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی۔

    [bs-quote quote=”غیر ملکی ایئر لائنز کے خالی طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    نوٹم کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر آپریشن یکم مارچ دوپہر ایک بجے تک بند رہے گا۔

    ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، تمام ایئر لائنز نے بھی پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے اور فلائٹ آپریشن کے متعلق مسافروں کو آگاہ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سِول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج رات بارہ بجے تک پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کا نوٹم جاری کیا تھا لیکن اس میں اب مزید توسیع کی گئی ہے۔

    دوسری جانب لاہور، پشاور، اور ملتان ایئر پورٹس سے غیر ملکی ایئر لائنز کے خالی طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک بھارت کشیدگی : پاکستانی فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند رہے گی

    غیر ملکی ایئر لائنز نے درخواست کی تھی کہ ان کے خالی طیارے پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس پر کھڑے ہیں انھیں واپس جانے دیا جائے، اس سلسلے میں دو جہاز لاہور ایئر پورٹ، اور ملتان سے ایک خالی جہاز کو جانے کی اجازت دی گئی۔

    لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے دو جہاز سعودی ایئر لائن کے تھے، سعودی ائیر لائن کے دونوں جہاز جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔

  • بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکرتباہ، چینی میڈیا

    بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گرکرتباہ، چینی میڈیا

    بیجنگ : چینی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔ 

    چینی میڈیا کے مطابق ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کی ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ بھارت نے چینی سرحدی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کی، ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔

    زہنگ شوئلی نے کہا کہ بھارتی ڈرون چین میں جاسوسی کے مقصد سے داخل ہوا تھا۔

    تاہم بھارتی ڈرون نے کب اور کیسے چین کی حدود کی خلاف ورزی کی ، اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب بھارت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  متنازع سرحدی علاقہ: چین اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ


    خیال رہے کہ حال ہی میں ہمالیہ تنازع کے باعث بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور بھارت نے متنازع سرحدی علاقے ڈوکلام میں اپنی فوج اتار دی تھی، چینی فوج سرحد سے متصل جگہ پر سڑک تعمیر کر نا چاہتی ہے جبکہ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی تو وہ خطے میں چین سے اسٹریٹیجک معاملات میں پیچے رہ جائے گا۔

    بعد ازاں اگست کے آخر میں بھارتی فوج نے تنازع ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا تھا جبکہ اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ سے مذاکرات کے بعد ’مفاہمت‘ طے پا گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ریاست آروناچل پردیش کے معاملے پر 1962 میں ایک جنگ ہوچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قومی ایئرلائن کا چین کیلئے پروازوں میں اضافہ

    قومی ایئرلائن کا چین کیلئے پروازوں میں اضافہ

    کراچی: پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے قومی ایئرلائن نے چین کیلئے پروازوں میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن کے قائم مقام سی ای او قاسم حیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے بیجنگ کیلئے ہفتہ وار دو کے بجائے چھ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    قائم مقام سی ای او نے بتایا ہے کہ بیجنگ کیلئے پروازوں میں اضافے سے پاک چین تعلقات میں فروغ اور اقتصادری راہداری کے حوالے پی آئی اے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

    یہ  بھی پڑھیں : شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود پروازوں کے لیے بند

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کا ویژن ہے کہ 2020 تک بیڑے میں جدید 60 طیارے شامل ہوجائیں گے، 2017 تک پی آئی اے کے بیڑے میں جدید ایئربس 330 کے دو طیارے، 777 بوئنگ ، ایئر بس 320 چار طیارے شامل ہوجائیں گے۔

  • شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود پروازوں کے لیے بند

    شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود پروازوں کے لیے بند

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات کے بعد شمالی علاقہ جات کی فضائی حدود پروازوں کے لیے بند کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے اتوار کے لیے مختلف پروازیں ری شیڈول کردیں ہیں جس کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی دو طرفہ پرواز نمبر 607 اور 608 ری شیڈول کی گئی ہیں۔

    تر جمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے گلگت کی دو طرفہ پرواز نمبر 607 اور 608 کو بھی ری شیڈول کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے کابل کی دو طرفہ پرواز نمبر 249 اور 250 بھی ری شیڈول کی گئی ہے۔

    سی اے اے ترجمان کے مطابق ری شیڈول پروازوں کی آمدورفت میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا امکان ہے، مذکورہ پروازیں صرف ایک دن اتوار کے لیے ری شیڈول کی گئی ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ مذکورہ پروازوں کے مسافر ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل انتظامیہ سے معلومات ضرور حاصل کریں۔

  • ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی ہیلی کاپٹرمارگرایا

    ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی ہیلی کاپٹرمارگرایا

    انقرہ: ترکی نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی ہیلی کاپٹرکومارگرانے کا دعوی کیا ہےجبکہ شام کا کہنا ہے کہ وہ نگرانی کرنے والا ڈرون طیارہ تھا۔

    ترکی کے وزیردفاع اسمت یلمازکا کہنا ہےکہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا ہے۔

    اسمت یلمازکا کہنا تھا کہ شامی ہیلی کاپٹرترکی کی فضائی حدود میں سات میل تک اندرگھس آیا تھاجسے وارننگ بھی دی گئی تھی۔

     ترک آرمی کا کہنا ہےدوایف سکسٹین جہازوں نےدراندازی کرنےوالے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے جبکہ شامی حکام کا کہنا ہےکہ اس کا ہیلی کاپٹر نہیں بلکہ نگرانی کرنے والے ڈرون کو تباہ کیا گیا ہے جو کہ غلطی سے ترکی کی فضائی حدود میں داخل گیا تھا۔