Tag: فضائی حملہ

  • شام، فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہو گئی

    شام، فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہو گئی

    حلب : پُر رونق بازار پر فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب داعش جنگجوؤں کے زیرِ تسلط علاقے حلب میں شام اور اتحادی فوجوں کی فضائی بمبارٹمنٹ کے نتیجے میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے.

    بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگوں کی بڑی تعداد روز مرہ کی خریداری کے لیے بازار میں موجود تھے جن میں اکثریت خواتین کی تھیں جن کے ہمراہ ان کے بچے بھی تھے جو اس اچانک حملے کی نذر ہو گئے، زخمیوں میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے.

    عینی شاہدین نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فضائی حملہ یکے بعد دیگرے تین بار کیا گیا پہلی بار حملے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لیے آنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے.

    تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فضائی حملہ شام کی افواج کی جانب سے کیا گیا یا پھر یہ کارروائی اتحادی فوج نے کی اور نہ ہی اس حملے کی وجوہات تاحال سامنے آ سکی ہیں جب کہ باغیوں کے زیر تسلط ہونے کے باعث علاقے میں میڈیا کی رسائی ناممکن ہے چنانچہ جانی و مالی نقصان کا اندازہ کرنا ناممکن ہے.

  • شامی فوج پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا،امریکہ

    شامی فوج پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا،امریکہ

    واشنگٹن : امریکہ کاکہناہےکہ شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والےشامی فوجیوں پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کاایک بیان میں کہنا ہےکہ امریکی اتحاد کے طیارے رواں سال سترہ ستمبرکوشامی شہردیرالزور میں داعش کو نشانہ بنانے چاہتےتھے تاہم غلطی کی وجہ سےشامی فوجی اس کی زد میں آئے۔

    سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی قابل افسوس ہے اور اس میں شامی فوج کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔حکومتی فورسز پر فضائی حملے میں امریکا، برطانیہ، ڈنمارک اور آسٹریلیا کے جہاز شامل تھے۔

    ادھرشامی صدر نے کہا کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔ روس کا کہنا ہے کہ حملےمیں باسٹھ شامی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    اتحادی فوج کے جہازوں نے اس وقت حملے کو روک دیا جب روس نے معلومات فراہم کیں کہ اس حملے میں شامی فوجی نشانہ بن رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق

    امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جیف ہیریگن نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ہم اس معیار پر پورا نہیں اتر سکیں جو ہم نے اپنا رکھا ہے اور ہم اس سے بہتر کر سکتے تھے۔

    مزید پڑھیں:امریکا نے جان بوجھ کر شامی فوج کو نشانہ بنایا، بشارالاسد

    دوسری جانب شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہےکہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھاجس میں 80 شامی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

    واضح رہےکہ رواں ستمبر میں اس حملے کے بعد اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسے امریکی اتحاد کی قیادت والے طیاروں سے ہونے والے حملے پر افسوس کااظہار کیاتھا۔

  • اقوام متحدہ کا شام میں اسکول پر بمباری کی تحقیقات کامطالبہ

    اقوام متحدہ کا شام میں اسکول پر بمباری کی تحقیقات کامطالبہ

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے رواں ہفتے بدھ کے روز شام کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔حملے میں20سے زائد بچے جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق شام کے شہر ادلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں بدھ کے روز شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 20سےزائد بچے جاں بحق ہوگئے۔

    اقوام کے متحدہ کے مطابق رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے لے کر اب تک پانچ اسکولوں کونشانہ بنایا گیا ہے جس میں کئی معصوم بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں اورمتعدد ان حملوں میں شدید زخمی ہیں۔

    شام میں طبی عملے کا کہناہے کہ ادلب حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 35تک پہنچ گئی ہے اور ان میں اکثریت بچوں کی ہے۔

    دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کونس شینکوف کا کہناہے کہ اسکول پر حملے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ان کا کہناتھاکہ  ایک روسی ڈرون سے جمعرات کو لی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی چھت اب بھی سلامت ہے۔

    مزید پڑھیں:شامی فوج کی حلب میں بمباری،34افرادجاں بحق
    واضح رہے کہ رواں ماہ باغیوں کے زیرقبضہ حلب شہر میں روسی اورشامی جنگی طیاروں نے اسپتال پر بمباری کی تھی جس کے نتیجےمیں 34افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق

    امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق

    ماسکو: روسی آرمی کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ شام کے مشرقی علاقے میں واقع ایئر بیس پر امریکی اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں 80 سے زائد شامی حکومتی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی اتحاد کی جانب سے، ڈیرایزور ایئر بیس میں داعش کے جنگجوؤں سے گِھری ہوئی شامی فورسز کے خلاف 4 فضائی حملے کیے گئے۔

    بیان میں کہا گیا کہ فضائی حملے شام کے پڑوسی ملک عراق سے آنے والے ایف سولہ اور اے ٹین جیٹ طیاروں نے کیے،جس کے نتیجے میں80 شامی فوجی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

    امریکی فضائی حملوں کے جواب میں داعش کی جانب سے بھی کارروائی کی گئی،جس کے بعد دہشت گردوں کے خلاف شدید لڑائی کا آغاز ہوگیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے یہ فضائی کارروائی ہدف کو نشانہ بنانے میں کسی غلطی کا نتیجہ ہے تو اس کے براہ راست اثرات ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: امریکی فضائی حملے میں داعش کا وزیراطلاعات ہلاک

    شامی فوج گزشتہ ایک سال سے حملے کا نشانہ بننے والی ایئربیس کے اطراف میں واقع داعش کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان چند روز قبل ہی شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا،جو اس حملے کی وجہ سے صرف 5 روز تک جاری رہا۔

    واضح رہے کہ روسی فوج کی جانب سے پہلے ہی کہا جاچکا ہے کہ اگر جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہوا توا اس کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

  • امریکی فضائی حملے میں داعش کا وزیراطلاعات ہلاک

    امریکی فضائی حملے میں داعش کا وزیراطلاعات ہلاک

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے ایک فضائی حملے میں شام میں داعش کے ایک سینیئر رہنما وائل عادل حسن سلمان الفیاض کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق داعش کے سینیئر رہنما وائل عادل حسن سلمان الفیاض کو ’ڈاکٹر وائل‘ بھی کہا جاتا تھا۔وہ دولتِ اسلامیہ کے وزیرِ اطلاعات تھا اور قتل کی ویڈیوز بنانے کے شعبے کے سربراہ تھے۔

    پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا کہ ’دولتِ اسلامیہ کے سینیئر رہنماؤں کی ہلاکت سے اس کی علاقوں پر قبضہ کرنے،منصوبہ بندی،مالیات اور علاقے کے اندر اور باہر حملے کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں:داعش کا اہم کمانڈ ابو محمد العدنانی شامی صوبے حلب میں ماراگیا

    فیاض دولتِ اسلامیہ کے جنگی حکمتِ عملی کے ماہر ابو محمد العدنانی کا قریبی ساتھی تھا،جو گذشتہ ماہ ایک اورفضائی حملے میں ماراگیا تھا۔

    یاد رہے کہ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملہ رقہ کے قریب سات ستمبر کو کیا گیا جس میں داعش کا سینیئر رہنما وائل عادل حسن سلمان الفياض مارا گیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے العدنانی کے سر پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر تھا۔

  • یمن میں اسپتال پر فضائی حملہ،11افراد ہلاک

    یمن میں اسپتال پر فضائی حملہ،11افراد ہلاک

    صنعا: یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے ایک اسپتال کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا حملے میں کم از کم 11افراد کی ہلاک ہوئےہیں.

    تفصیلات کے مطابق فلاحی طبی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبہ کے شہر عبس میں کیا گیا جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 19افراد زخمی ہوئے ہیں.

    دوسری جانب عبس کے رہائشیوں اور مقامی طبی عملے کا کہنا ہے اس حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں.

    فللاحی طبی ادارے پر فضائی حملے کے متعلق تاحال اتحادی افواج کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.

    ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز یمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دھماکے سے نو افراد کی فوری ہلاکت ہوگئی جن میں ایم ایس ایف کے عملے کا رکن بھی شامل تھا جبکہ دو مزید مریض دوسرے اسپتال میں منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے.

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں جاری جنگ میں تاحال 6400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں تقریبا نصف عام شہری ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں.

    اس سے قبل پیر کو ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز یمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ عبس میں اسپتال کو ’فضائی حملے میں نشانہ‘ بنایاگیا.

    ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ عبس میں قائم اسپتال میں جولائی 2015 سے 4600 مریضوں کا علاج معالجہ کیا جاچکا تھا.

    فلاحی طبی ادارے کے مطابق گذشتہ سال اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں صوبہ صعدہ میں اس کے ایک مرکز اور جنوبی صوبی تعز میں ایک موبائل کلینک کو نشانہ بنایا گیا تھا.

    واضح رہے کہ صوبہ صعدہ میں رواں سال جنوری میں گرائے جانے والے ایک بم میں چھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی.

  • دمشق: شام میں اسپتال پر فضائی حملہ،10افراد ہلاک

    دمشق: شام میں اسپتال پر فضائی حملہ،10افراد ہلاک

    دمشق: شام کے شمال مغربی شہر کے اسپتال پر فضائی حملے میں بچوں سمیت دس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق باغیوں کے زیر کنٹرول شام کے شہر عدلب سے پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر اسپتال پر فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے.

    خیال رہے کہ شام کی حکومت اور اس کے اتحادی روسی فوجی طیارے بھی شام کے مختلف شہروں میں بمباری کرتے رہے ہیں تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اسپتال پر بمباری کن طیاروں کی جانب سے کی گئی.

    یاد رہے کہ شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے متعدد بار شام میں اسپتالوں پر فضائی حملے نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ شامی اپوزیشن حلقوں کا کہنا ہے کہ شام اور روس کی افواج کی جانب سے اسپتالوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے.

    شامی امریکی میڈیکل سوسائٹی کے مطابق رواں سال جولائی کا مہینہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے بدترین ماہ رہا ہے جس میں متعدد اسپتالوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا.

    واضح رہے کہ رواں سال صرف جولائی کے مہینے میں شام میں صحت کے مراکز پر تینتالیس بار حملے کیے گئے.دن میں ایک سے زائد بار بھی صحت کے مراکز کوفضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا.

  • بیروت : فضائی حملوں میں 25 شہری جاں بحق

    بیروت : فضائی حملوں میں 25 شہری جاں بحق

    بیروت: شام کے شمالی علاقوں میں امریکی اتحادی ممالک اور مقامی فضائیہ کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 25 شہری جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے برطانوی مانیٹرنگ گروپ کا کہنا تھا کہ صدر بشار السد کی حمایتی فورسز نے حلب شہر کے ضلع طارق الباب کی ایک مارکیٹ پر فضائی حملہ کیا،حملے میں گیارہ شہری جان کی بازی ہار گئے.جبکہ شمالی علاقے میں ایک اور فضائی کاروائی میں پانچ شہری جاں بحق ہوئے.

    انسانی حقوق کے برطانوی گروپ کے مطابق شام کے شمالی علاقے مانبیج میں اتحادیوں کے فضائی حملوں میں دو خواتین اور ان کے سات بچے جان کی بازی ہار گئے.

    دوسری جانب شامی حکومت کے زیر انتظام علاقے پر عسکریت پسندوں کے میزائل حملوں میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے.

    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ روز شام کے شمالی شہر حلب میں عسکریت پسندوں کے خلاف حکومتی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں ستر فوجی اور عسکریت پسندجاں بحق ہوئے تھے.

    واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری کشیدگی اور بغاوت کے باعث دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر اطراف کے ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد ہیں.

  • دمشق : روسی طیاروں کی بمباری سے 84 افراد جاں بحق

    دمشق : روسی طیاروں کی بمباری سے 84 افراد جاں بحق

    دمشق: شام کے مشرقی علاقے میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد جاں بحق،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق شام میں داعش کے زیر اثر مشرقی علاقوں میں شامی اور روسی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے.

    شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 3 شامی اور روسی طیاروں نے حصہ لیا جس میں 58 عام شہری بھی ہیں جب کہ باقی 24 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ممکنہ طور پر ان کا تعلق داعش سے ہو سکتا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شام میں روس کے تعاون سے حکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی تھی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے تھے.

    واضح رہے کہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب تک دولاکھ اسی ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں.

  • افغانستان میں ڈرون حملہ آپریشن، 8 طالبان ہلاک

    افغانستان میں ڈرون حملہ آپریشن، 8 طالبان ہلاک

    ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں ڈرون حملے اورفورسزکی کارروائی میں آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دواہم طالبان کمانڈربھی شامل ہیں، ننگرہارکے گورنرکے ترجمان کے نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چھ طالبان ہلاک ہوگئے اوران کا اسلحہ تباہ ہوگیا۔فورسز کی کارروائی میں دوطالبان ہلاک ہوئے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔