Tag: فضائی حملے

  • پاک افغان سرحد پر فوج کی کارروائی،16 دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان سرحد پر فوج کی کارروائی،16 دہشت گرد ہلاک

    خیبر ایجنسی : پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق ملک کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے متصل وادی راجگُل میں شروع کیے جانے والے آپریشن میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے آئی آیس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ زمینی اور فضائی کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے راجگل میں کی گئی جس میں 12 دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی اور زمینی کارروائی میں شدت پسندوں کے 9 اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا یا گیا ہے اور دروں کی گذرگاہیں تباہ کی ہیں جبکہ شدت پسندوں کے نو ٹھکانوں کو فضائی حملوں اور زمینی آپریشن کے دوران تباہ کیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری کیے جانے والے پیغام کے مطابق اس آپریشن کا مقصد خیبر ایجنسی کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں اور ہر موسم میں استعمال ہونے والے دروں میں شدت پسندوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے۔

    پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران خیبر ایجنسی میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

    ان کارروائیوں کے دوران 12 اگست کو خیبر ایجنسی ہی کے علاقے شاہ کس میں ایک کارروائی میں مبینہ طور پر سرحد پار سے آئے چار خودکش حملہ آوروں کو بارود سے بھری پانچ جیکٹوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔
    اس دور افتادہ علاقے میں کئی شدت پسند تنظیمیں سرگرمِ عمل ہیں جن میں لشکرِ اسلام، تحریکِ طالبان پاکستان اور دوسری تنظیمیں شامل ہیں جن کے ارکان علاقے کے جغرافیے سے فائدہ اٹھا کر آسانی سے سرحد کے پار آتے جاتے رہتے ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تنظیموں لشکر اسلام اور تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں کو علاقے سے نکال کر افغانستان کی جانب دھکیل دیا گیا۔

  • دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

    دمشق : شام میں حکومتی افواج اورجنگجوؤں کی کارروائیوں میں شہریوں کی اموات کاسلسلہ جاری ہے،شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق روس کے تعاون سےحکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے،امدادی کارکنوں کاکہناہےکہ مختلف علاقوں میں عمارتوں کےملبے سے اب تک بیس لاشوں کو نکالا گیا ہے.

    دوسری جانب شام کےسرکاری ذرائع ابلاغ کاکہناہےکہ حزب اختلاف کے جنگجوؤں نےحکومت کےزیرکنٹرول علاقوں پر میزائل داغے،سرکاری میڈیاکےمطابق حملے میں متعددافرادہلاک اورکئی زخمی ہوگئے.

    یاد رہے دو روز قبل روس کی فضائی طیاروں کی مدد کے ساتھ شام کی اتحادی فوجوں کے دستوں نے “الرقہ” میں پیش قدمی کی تھی،جہاں جنگوؤں کے ساتھ شامی افواج کی جھڑپیں جا ری ہیں.

    جھڑپوں میں 26 جنگجواور نو فوجی اہلکاروں کی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، دوسری طرف شام کے مختلف شہروں میں باغیوں کے حملوں میں 270 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • عراق کے صوبے انبار میں فضائی حملہ، داعش کا کمانڈر ہلاک

    عراق کے صوبے انبار میں فضائی حملہ، داعش کا کمانڈر ہلاک

    واشنگٹن : عراق کے صوبہ انبار میں امریکی قیادت میں اتحادی فضائی حملے میں داعش کا کمانڈر اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک کا کہنا تھا کہ 6 مئی کو عراق کے صوبے انبار میں فضائی حملہ کیا گیا جس میں داعش کا لیڈر ابو واہب اپنے تین ساتھیوں سمیت ماراگیا.

    پیٹاگون کے ترجمان کے پیٹرکک کےمطابق ابوواہب عراق میں القاعدہ کا سابق رکن تھا، جس نے بعد میں داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی، داعش کے کمانڈر کو متعدد ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا تھا جس میں لوگوں کو قتل کیا جارہا تھا.

    انہوں نے کہا کہ ابو واہب صرف صوبہ انبار کا ہی لیڈر نہیں تھا بلکہ یہ داعش کی اہم قیادت میں سے تھا، داعش کے لیڈر کا حملے میں مارا جانا ایک بڑی کامیابی ہے.

    داعش کا کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت گاڑی میں جارہا تھا اسی دوران اس کو نشانہ بنایا گیا تاہم پیٹاگون کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اسے جنگی جہاز یا ڈرون سے نشانا بنایا گیا.

    ابو واہب کاقتل امریکہ کی جانب سے کی جانے والے فضائی حملوں میں ہوا، امریکہ کی جانب سے اب تک عراق اور شام میں متعدد فضائی حملوں میں داعش کے لیڈرز کو نشانہ بنایاجاچکاہے ، لیکن اب بھی داعش کے قبضے میں عراق اور شام کا ایک بڑا حصہ ہے، امریکہ کی جانب سے داعش کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز آگست 2014 سے کیا گیا تھا.

    امریکی فضائی حملوں میں اب تک داعش کےسینئر لیڈرز کو نشانہ بنایا جاچکاہے جن میں سلیمان عبد شبیب داعش کا جنگی کونسل کا رکن، عبدالرحمن مصطفی،عمر چیچن جو داعش کے وزیر دفاع کےطور جاناجاتا تھا.

    امریکی اسپیشل فورس کی جانب سے فروری میں کئے جانے والے آپریشن میں داؤد سلیمان جو کیمیائی ہتھیاروں کےماہر کے طور پر جانا جاتا ہے اسے گرفتار کیاگیا تھا.

    بعداد فوج کے ترجمان کرنل اسٹیو کا کہنا تھا کہ 2015 کے آغاز سے اب تک 40 لوگوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں داعش اور القاعدہ کے سہولت کار، سیل رہنما اور منصوبہ ساز شامل ہیں.

    امریکی کاروائیوں میں بڑا نقصان پہچانے کے باوجود داعش نے اب بھی عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر رقہ پر قبضہ کیا ہوا ہے.

  • شام کے شہر حلب میں فضائی حملے،200 سے زائد شہری ہلاک

    شام کے شہر حلب میں فضائی حملے،200 سے زائد شہری ہلاک

    دمشق: شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں میں ایک ہفتے میں مرنے والوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    شام میں باغیوں اور حکومت کے درمیان خون ریزتصادم کا سلسلہ جاری ہے،حلب میں اسپتال پر کی گئی بمباری میں بھی ہلاکتوں کی تعداد چونسٹھ تک جا پہنچی ہے۔حلب میں ایک ہفتے کے دوران مرنے والے شہریوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

    امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے شامی فضائیہ کررہی ہے جبکہ اتحادی افواج باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔

  • غزہ:اسرائیلی 2فضائی حملے، فلسطینی گھر مسمار

    غزہ:اسرائیلی 2فضائی حملے، فلسطینی گھر مسمار

    فلسطین میں اسرائیلی بربریت اور گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف اقوام متحدہ نے مذمت کی، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے فوری طور پر کاروائی روکنے پر زور دیا۔

    اسرائیل کی حالیہ کاروائی میں اڑسٹھ افراد متاثر ہوئے، جس میں بتیس بچے شامل ہیں، رواں سال ایک ہزار سے زائد افراد اسرائیلی کاروائی سے بے گھر ہوئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دو فضائی حملے کیے گئے، فضائی حملے ایک اسرائیلی شہری کے ہلاک ہونے کے رد عمل میں کیے گئے، حکام کے مطابق فضائی حملے میں حماس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔