Tag: فضائی دفاع

  • جے ایف 17 تھنڈر نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں: شاہد لطیف

    جے ایف 17 تھنڈر نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں: شاہد لطیف

    کراچی: دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر کی قابلیت و صلاحیت دنیا کے سامنے آئی ہے، اس نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل (ر) شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر کی قابلیت و صلاحیت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لڑاکا طیارے کے ڈیزائن میں 10 سال لگتے ہیں، پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر طیارہ 3 سال میں مکمل کیا۔

    شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 تھنڈر نے ثابت کر دیا وہ کسی سے کم نہیں، بھارتی طیارے مار گرانے سے ثابت ہوا جے ایف 17 تھنڈر کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا معائنہ، وطن روانہ

    انھوں نے کہا کہ ملیشین وزیر اعظم نے بھی پاکستان دورے کے موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں دل چسپی ظاہر کی، جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی اب دنیا میں مارکیٹنگ ہوگی۔

    واضح رہے کہ آج ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن روانہ ہوئے، روانگی سے قبل اعلیٰ حکام نے انھیں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اہم فیچرز سے آگاہ کیا، مہاتیر محمد نے پاک چین اشتراک سے تیار ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے میں گہری دل چسپی لی۔

  • دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

    دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

    اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کہا ہے کہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا، انھوں نے دشمن کو تنبیہہ کی کہ اگر اس کی طرف سے کوئی جارحیت کی گئی تو یاد رکھے کہ پاک فضائیہ بھرپور جواب دے گی۔

    فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر تعینات پاک فضائیہ کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور نے کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو ہر قیمت پر فضائی دفاع یقینی بنائیں گے۔

    ایئر چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، قومی امنگوں کے عین مطابق دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہمارا پیغام واضح ہے، بری نظر سے دیکھنےکا سوچو بھی نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے بیسز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔