Tag: فضائی سروس

  • چین اور بھارت فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

    چین اور بھارت فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

    چین اور بھارت نے پانچ سال کے بعد براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری سے ملاقات کے دوران براہ راست فضائی سروس دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

    بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے درمیان دوبارہ سے براہ راست پروازیں شروع کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے، چینی بھارتی حکام میں پروازوں کی بحالی فریم ورک پر بات چیت کے لیے ملاقات جلد ہوگی۔

    واضح رہے کہ چین بھارت متنازع سرحدی علاقے میں 2020 کی فوجی جھڑپوں کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

    گزشتہ روز امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

    امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کے ٹیلی فون پر پہلے رابطے میں دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    روئٹرز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز نئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات چیت کی، انھوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات کی سمت اور لہجہ ان کے رہنماؤں نے طے کر دیا ہے، اور انھیں امید ہے کہ مارکو روبیو اس سلسلے میں دونوں ممالک کے عوام کی بھلائی کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے تحت دو اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان پہلی ٹیلی فون کال میں روبیو نے وانگ کو بتایا کہ ٹرمپ چین کے ساتھ ایسے تعلقات کو آگے بڑھانے میں دل چسپی رکھتے ہیں جس میں امریکی مفادات کا تحفظ ہو اور امریکی عوام کو پہلے رکھا گیا ہو۔

    ترک نیوز ایجنسی کے مطابق بات چیت میں چینی فریق نے تائیوان کا مسئلہ اٹھایا اور امریکا سے کہا کہ وہ اسے احتیاط سے ہینڈل کرے، مارکو روبیو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”امریکا ’تائیوان کی آزادی‘ کی حمایت نہیں کرتا، اور امید کرتا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ پرامن طریقے سے اس طریقے سے حل ہو سکتا ہے جو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لیے قابل قبول ہو۔“

    ٹرمپ کا 6 جنوری حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کیخلاف بڑا ایکشن

    امریکی وزیر خارجہ نے ون چائنا پالیسی کا بھی اعادہ کیا، مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اور چین کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں، امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کا مستقبل طے کریں گے۔

  • غیر ملکی ایئر لائن نے خسارے سے نکلنے کے لیے انوکھا پیکج پیش کر دیا

    غیر ملکی ایئر لائن نے خسارے سے نکلنے کے لیے انوکھا پیکج پیش کر دیا

    بینکاک: تھائی ایئر ویز نے خسارے سے نکلنے کے لیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے مسافروں کو ’پائلٹ‘ بنانے کا پیکج متعارف کرا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی فضائی سروس تھائی ایئر ویز نے اب مسافروں کو ’پائلٹ‘ بنانے کا دل چسپ پیکج پیش کر دیا ہے، پائلٹ بننے کا شوق رکھنے والے مسافر اس کے تحت جہاز چلانے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

    تھائی ایئر ویز نے یہ پیکج ادارے کو خسارے سے نکالنے اور اپنے عملے کے حوصلے بلند کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے، اس پیکج کے تحت تھائی ایئر ویز مسافروں کو فلائٹ سیمولیٹر پر وقت فروخت کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ فلائٹ سیمولیٹر ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس پر بیٹھنے والے کو ایسا لگتا ہے جیسے وہ جہاز چلا رہا ہے، پائلٹ بھی ابتدائی طور پر اس ٹیکنالوجی کے ذریعے جہاز اڑانا سیکھتے ہیں۔

    ’پائلٹ ایکسپیرینس‘ کا یہ پیکج چار دن پر مشتمل ہے، فلائٹ سیمولیٹر یوں تو اس پیکج کا حصہ ہے لیکن اس پر پیکج سے ہٹ کر بھی آدھا گھنٹا خریدا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ایئر بس اے 380 پر 20 ہزار بھات یا 640 ڈالرز میں آدھے گھنٹے کے لیے جہاز اڑانے کا لطف بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

    دراصل کرونا وبا کی وجہ سے سفری پابندیوں کی وجہ سے دنیا کی صف اول کی ایئرلائنز میں شمار ہونے کے باوجود تھائی ایئرویز کو بھی مالی خسارے کا سامنا ہے، جس سے نکلنے کے لیے مذکورہ پیکج متعارف کرایا گیا ہے، اب تک تقریباً سو افراد پیکج کے تحت ورچول ٹیک آف کا لطف اٹھا چکے ہیں۔

    پیکج لینے والے پائلٹس کا کہنا تھا فلائٹ سیمولیٹر کا کاک پٹ بالکل اصلی جیسا ہے، یہاں تک کے اس کے بٹن بھی اصلی معلوم ہوتے ہیں۔ پیکج لینے والوں میں 77 برس کے مسافر سے لے کر 7 سال تک عمر تک کے مسافر شامل تھے۔