Tag: فضائی صنعت

  • سی اے اے فضائی صنعت کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے مدد کرے، ارشد ملک

    سی اے اے فضائی صنعت کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے مدد کرے، ارشد ملک

    کراچی: سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ سی اے اے فضائی صنعت کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے مدد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوی اتھارٹی کو مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے فضائی صنعت کے خسارے،حالات بہتر بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔

    ارشد ملک نے کہا کہ ایئر لائن انڈسٹری تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے،مختلف ایئر لائنز سےملازمین کو فارغ کیاگیا، پی آئی اے نے ریلیف پروازیں چلا کر مشکل حالات سے نمٹنے کی کوشش کی۔انہوں نے حالات میں بہتری تک ایئر لائنز چارجز منجمد کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے پی آئی اے اکیلا نہیں نمٹ سکتا،حکومت اور سی اے اے کے بھرپور مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔

    ارشد ملک کا کہنا تھا کہ سی اے اے فضائی صنعت کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے مدد کرے،یہ عمل ناصرف قومی ائیرلائن کی بقا بلکہ انڈسٹری ملازمین کے لیے مددگار ہوگا۔

    سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر بہت جلد ان حالات پر قابو پایا جا سکے گا۔

  • فضائی صنعت متاثر، TAAP بھی وزیر اعظم کو خط لکھنے پر مجبور

    فضائی صنعت متاثر، TAAP بھی وزیر اعظم کو خط لکھنے پر مجبور

    کراچی: کرونا وائرس کی صورت حال میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پاکستان کی فضائی صنعت بھی بری طرح متاثر ہو چکی ہے، اس سلسلے میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی آف پاکستان (TAAP) نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں فضائی صنعت متاثر ہونے پر ٹاپ نے وزیر اعظم عمران خان کوخط لکھ کر کہا ہے کہ ٹریول ایجنٹس سیکٹر کے لیے بھی معاشی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹریول ایجنٹس ملک میں 90 فی صد فضائی ریونیو حاصل کرتے ہیں، موجودہ صورت حال کے پیش نظر ٹریول ایجنٹس کو ایک سال کے لیے تمام ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے اور بینکوں سے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔

    خط میں وزیر اعظم سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ایس ای سی پی چارجز ایک سال کے لیے معاف کیے جائیں، اور ایک سال تک تمام 17 سو ٹریول ایجنٹس کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کے لیے فی کس اڑھائی ملین ماہانہ بیل آؤٹ پیکج دیا جائے۔

    ٹاپ نے وزیر اعظم سے سعودی بینکوں میں پڑی ٹویول ایجنٹس کی عمرہ ادائیگیاں بھی واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔