Tag: فضائی معیار

  • کراچی میں فضائی معیار کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز

    کراچی میں فضائی معیار کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز

    کراچی میں فضائی معیار کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں، عوامی صحت کو سنگین خطرات درپیش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں، سندھ ای پی اے کا کہنا ہے کہ بگڑتے ہوئے فضائی معیار سے عوامی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں،

    تعمیراتی سرگرمیوں، انفرااسٹرکچر کی ترقی اور سبزہ زار میں کمی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، ڈی جی سندھ ای پی اے کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ ای پی اے افسران نے شرکت کی۔

    بڑھتی فضائی آلودگی پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

    اجلاس کے دوران آلودگی کیخلاف جنگ اور ماحولیاتی ضوابط کے سختی سے نفاذ کو مزید تقویت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

    ڈی جی ای پی اے نے کہا کہ صنعتوں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں اصلاحی اقدامات اٹھائیں، ماحولیاتی ضوابط کی پاسداری کیلئے ایئر پولوشن کنٹرول سسٹمز کی تنصیب یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-update-30-oct-2024/

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 32 سے  34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر:

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے جبکہ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ صحت

    کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ صحت

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ صحت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔

    کراچی کی فضا میں آلودگی 204 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

    لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 181 ریکارڈ کی گئی جبکہ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، جہاں کا ایئرکوالٹی انڈیکس 293 ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں بھی اسموگ شدت اختیار کرگئی

    کراچی میں بھی اسموگ شدت اختیار کرگئی

    کراچی : شہر قائد کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے، جہاں ایئر کوالٹی 247 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوا، جس کے بعد دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی اسموگ شدت اختیار کرگئی، ہوا میں آلودگی 247 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی، ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب مختلف اقسام کی گیسز اور گرد وغبار کے ذرات فضاء کو زہریلا کر رہے ہیں۔

    کراچی کی فضا بھی آلودہ اور انتہائی مضرصحت ہے اور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے آغاز سے سمندری ہواٸیں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں جبکہ شمال مشرق اور مغرب کی سمت سےہلکی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث آلودگی کےزرات فضا میں جمع ہوجاتے ہیں، کراچی گزشتہ روز آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 100 سے 200 تک فضامیں آلودگی کےزراعت صحت کیلئےانتہائی مضر ہے، شہری باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں آج بھی موسم خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30سے32ڈگری سینٹی گریڈجانےکاامکان ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    لاہور، اوکاڑہ، نارووال، سرگودھا، فیصل آباد اور جھنگ میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں  موسم تبدیل ہوتے ہی فضائی معیار انتہائی خراب

    کراچی میں موسم تبدیل ہوتے ہی فضائی معیار انتہائی خراب

    کراچی: شہر قائد موسم کی تبدیلی سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، شہرکی ہوا میں آلودگی کی شرح 168 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی، ماہرین نے شہریون کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےموسم میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے اور موسم تبدیل ہوتے ہی فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    شہر کی فضا میں آلودگی کی شرح 168 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی، ۔ ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے.

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جانی لگی ہے تاہم دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ 36 سے 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ شام ہوتے ہی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔

    ماہرین ائیرکوالٹی انڈکس کا کہنا ہے کہ سو سے دو سو تک پرٹیکیولیٹ میٹر انسانی صحت کیلئے مضر ہے، شہری غیرضروری باہر نہ نکلیں اور گھروں سے نکلتے ہوئے ماسک استعمال کریں اور گھر کی کھڑکیوں کو کُھلا نہ رکھیں۔

    لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے ، لاہور میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ،جس سے شہری بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں، شہریوں کی آنکھیں خراب اور سانس لینے میں دشواری سمیت دیگر بیماریوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر، لہہ میں درجہ حرارت منفی دو اور اسکردو میں منفی ایک ڈگری تک گرگیا ہے ، محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر با رش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔