Tag: فضائی کارروائی

  • ماسکو: روس کی شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی

    ماسکو: روس کی شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی

    ماسکو: روس نے شام میں فضائی کارروائی کے دوران داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے،فضائی کارروائی میں داعش کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے.

    تفصیلات کےمطابق روس کی شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے،فضائی کارروائی میں داعش کےمتعدد جنگجو بھی بلاک ہوئے.

    روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہناہےکہ روس کے جنوبی علاقے میں واقعے ائیر بیس سےاڑان بھرنے والے طیاروں نے شام میں پالمیرا اور دیگر علاقوں پر کارروائی کی۔ٖفضائی کارروائی کے دوران داعش کا کیمپ،اسلحہ کے تین ڈپو،تین ٹینکس چار فوجی گاڑیاں اور آٹھ دیگر گاڑیاں تباہ کردیں، جبکہ فضائی کارروائی میں داعش کے متعدد جنگجو مارے گئے.

    روسی وزارت دفاع کااپنے بیان میں مزید کہناتھاکہ شام میں دہشت گردوں کےخلاف برسرپیکار امریکی اتحاد کوفضائی کارروائی سے قبل آگاہ کیا گیاتھا.

    *دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    یاد رہے کہ دو روز قبل روس کا میزائل بردار جنگی ہیلی کاپٹر شام کے شہر تدمرکے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے اسے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں دو بائلٹس ہلاک ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی تصدیق کی جبکہ واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار روس کے دونوں پائلٹ بھی مارے گئے،ہلاک ہونے والے پائلٹس میں 51 سالہ کرنل رفغت حبیب العین اور 24 سالہ لیفٹیننٹ ایونگی دولگین شامل تھے.

  • خیبرایجنسی : پاک فضائیہ کی بمباری 23 شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : پاک فضائیہ کی بمباری 23 شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری سے تئیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے تئیس شدت پسند مارے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے وادی تیراہ کے دو مختلف مقامات پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں جمرود کے علاقے میں سترہ اور طور درہ میں سات شدت پسند ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے۔

    فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے  وادی تیراہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کا گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

  • خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،3دہشتگردہلاک،5زخمی

    خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،3دہشتگردہلاک،5زخمی

    تیراہ: خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فضائی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    دہشتگردوں کیخلاف ہر گزرتے روز کیساتھ گھیرا تنگ ہورہا ہے، خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں کا ہر قدم کامیابی کی نئی داستانیں رقم کررہاہے،وادی تیراہ میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔

     فضائی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک پانچ زخمی ہوگئے، کارروائی میں دہشتگردوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا،اس سے پہلے پاک فوج نے دہشتگردوں کی محفوظ گزرگاہ مستول سرنگ پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا تھا ۔

     دہشتگرد اس راستے کو افغانستان سے آمدورفت کے لئے استعمال کرتے تھے، آپریشن خیبر ٹو میں اب تک نوے سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

  • خیبرایجنسی: فضائی کارروائی، 5شدت پسند ہلاک،11زخمی

    خیبرایجنسی: فضائی کارروائی، 5شدت پسند ہلاک،11زخمی

    خیبر ایجنسی: وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں پانچ شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے۔

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کا ہر قدم کامیابی کی نئی داستانیں رقم کررہا ہے،  پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی ۔

    ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پانچ شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

    آپریشن خیبر ٹو میں اب تک اسی سے زائد دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں جبکہ سو سے زائد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور فوج اس وقت دہشت گردوں کی واحد پناہ گاہ وادی تیراہ میں آپریشن کررہی ہے۔

    چند روز پہلے پاک فوج نے وادی تیراہ کےانتہائی اہم درے مستول پر کنٹرول حاصل کرلیا، دہشتگرد اس درے کو افغانستان سے آمدورفت کیلئے استعمال کرتے تھے۔

  • وادی تیراہ: فضائی کارروائی،30  دہشت گرد مارے گئے

    وادی تیراہ: فضائی کارروائی،30 دہشت گرد مارے گئے

    خیبر ایجنسی : وادی تیراہ میں فورسز کی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت تیس شدت پسند مارے گئے۔

    سیکورٹی فورسزکی شدت پسندوں کو زیر کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں تیس دہشتگرد مارے گئے، وادی تیراہ کے علاقے صحابہ میں گاڑی پر میزائل حملہ کیا گیا۔

    جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی سمیت اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے، فضائی کارروائی میں اسلحے کے گودام بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے فضائی کارروائی میں اکیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    دہشتگردی کی خاتمے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

    خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا۔

    سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اکیس شدت پسند مارے گئے۔

    شدت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

    کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں سمیت گولہ بارود کے ذخیروں کوبھی تباہ کیا گیا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق شدت پسند مختلف چیک پوسٹوں پر حملے اور دہشتگری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا ایکشن، 80 دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا ایکشن، 80 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں اسیّ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 80 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑائی میں سات سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔

     

     آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بڑی کارروائی تھی اور پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن میں کامیابیاں ملی ہیں، اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور شدت پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

  • خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،48 دہشت گردہلاک

    خیبرایجنسی: وادی تیراہ میں فضائی کارروائی،48 دہشت گردہلاک

    خیبرایجنسی :وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اڑتالیس دہشت گرد مارے گئے اور انکے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا

    خیبرایجنسی میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے، علی الصباح سیکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی کے دوران وادی تیراہ میں اڑتالیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

    کارروائی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    دہشتگروں کے گرد گھیرا تنگ اور فرار کے تمام راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے، فورسز کی مختلف کارروائیوں میں اب تک درجنوں دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔

    یاد رہے کہ پاک فوج نے 14 جون2014 سے آپریشن ضربِ عضب شروع کیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائیاں، 76دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائیاں، 76دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: تازہ فضائی کارروائی میں تیئس مزید دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی کل تعداد چھہیتر ہوگئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ فضائی کارروائی بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ہوئی، جس میں مزید تیئس دہشت گرد مارے گئے، مرنے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل ایک اور فضائی کارروائی میں غیرملکیوں سمیت تریپن دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، حملے میں دہشتگردوں کے زیرِ استعمال چھ خفیہ پناہ گاہیں، اسلحہ کا ذخیرہ اور بارود سے بھری سات گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں تھیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد چھہیتر ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب مہمند ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تعمیرِ نو اور بحالی کے اقدامات سے حالات بہتر ہوں گے، نوجوانوں کیلئے تعلیم اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے سے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ  علاقے میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

    واضح رہے کہ آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد شمالی وزیرستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، آرمی پبلک اسکول حملے میں 133 بچے سمیت 148 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ پاک آرمی نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں گزشتہ سال 15 جون سے فوجی آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا، جس میں حکام کے مطابق بارہ سو سے زیادہ شدت پسند مارے جاچکے ہیں۔

  • خیبرایجنسی میں 50دہشتگردہلاک، اسلحہ گولابارود برآمد

    خیبرایجنسی میں 50دہشتگردہلاک، اسلحہ گولابارود برآمد

    خیبر ایجنسی: پاک فوج کی زمینی کارروائیوں میں پچاس دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا۔

    سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے خیبر ایجنسی کے علاقےتنگئی سراورکونگانہ قمرمیں کارروائی کے دوران اٹھارہ شدت پسندوں کو ٹھکانے لگایا، ایک اور کارروائی وادی تیراہ میں کی گئی جہاں فورسز کی دہشتگردوں میں اس وقت جھڑپ ہوئی جب وہ پاک افغان سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ورمنگئی اورسپرکوٹ کےمقام پر روکنے کی کوشش کی گئی جس پر دہشتگردوں سےفائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ،فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے، پاک فوج کی تابڑ توڑ کارروائی میں بتیس دہشتگردمارے گئے۔