Tag: فضائی کمپنی ریاض ائیر

  • سعودی عرب : ریاض ایئر کا خصوصی مسافر طیارے خریدنے کا فیصلہ

    سعودی عرب : ریاض ایئر کا خصوصی مسافر طیارے خریدنے کا فیصلہ

    لندن : سعودی عرب کی اہم فضائی کمپنی ریاض ائیر  نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں کمپنی مناسب تعداد میں خصوصی مسافر طیارے (نیرو باڈی طیارے) حاصل کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اسٹارٹ اپ ائیرلائن کے انتظامی سربراہ ٹونی ڈگلس نے لندن میں ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔

    ٹونی ڈگلس نے کہا کہ امکان ہے کہ ہم آئندہ چند ہفتوں میں اس کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ تاہم انہوں نے اس بارے جواب نہیں دیا کہ ریاض ایئر کتنی تعداد میں نیرو باڈی طیارے خریدے گی۔

    طیارے

    ان کا کہنا تھا کہ یہ معقول تعداد ہوگی، اس بارے میں بہت واضح اشارے ہیں کہ ڈیل ہو جائے گی، یہ قطر ایئر ویز کے بعد سب سے بڑ اسٹارٹ اپ ہوگا۔ نیرو باڈی طیارے 2025 میں ٹیک آف کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

    Riyadh Air

    یاد رہے کہ ٹونی ڈگلس اس سے پہلے اتحاد ائیرویز کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، ان کی خدمات مارچ میں ریاض ائیر کی سربراہی کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔ ڈگلس نے کہا کہ نیرو باڈی جلد ہمارے پاس ہوں گے۔ ہم جلد اپنی نیرو باڈی طیاروں کے لیے مہم کو جلد مکمل کر لیں گے۔