Tag: فضا علی

  • "گرمی میں سیکیورٹی گارڈز کے گرم ترین کپڑے، ایجنسیاں اس طرف توجہ دیں”

    "گرمی میں سیکیورٹی گارڈز کے گرم ترین کپڑے، ایجنسیاں اس طرف توجہ دیں”

    شدید گرمی میں سیکیورٹی گارڈز جس طرح کے یونیفارم پہنتے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں، اس معاملے پر اداکارہ فضا علی نے لب کشائی کی ہے۔

    نجی چینل پر پروگرام کی میزبانی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ فضا علی نے کہا کہ آج کل مجھے بھی گارڈ رکھنا پڑا ہے، بیچارے ایک دو گارڈ میرے ساتھ بھی گھوم رہے ہیں، میں روز ان کے کپڑے دیکھ کر کہتی ہوں کہ آپ یہ گارڈ والے کپڑے نہ پہینں، اتنی گرمی میں آپ عام کپڑے پہنیں۔

    فضا علی نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی گارڈز کے کپڑوں سے بڑی الرجی ہورہی ہوتی ہے، میں یہ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں کہ ان کے کپڑوں کو گرمی کے حساب سے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب میں سیکیورٹی گارڈز کو دیکھتی ہوں تو افسوس ہوتا ہے کہ وہ کس طرح اتنی گرمی میں اس طرح کے کپڑے پہن کر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، آپ کبھی ان کی وردی کو چھوکر دیکھیں تو وہ گرمی کے حساب سے ڈیزائن ہیں نہیں ہیں۔

    فضا علی کا کہنا تھا کہ جو بھی سیکیورٹی ایجنسیز ہیں وہ اس طرف توجہ کریں، گرمی کے حساب سے گرمی کے کپڑے ہونے چاہئیں، تاہم سیکیورٹی گارڈز کو بہت گرم کپڑے فراہم کیے جاتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/temperature-felt-in-karachi-reached-46-degrees/

  • خاتون لفٹر نے فضا علی کو لائیو شو میں کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

    خاتون لفٹر نے فضا علی کو لائیو شو میں کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی مقبول اداکارہ اور میزبان فضا علی نے اپنے لائیو شو میں ایک بار پھر اپنی نئی اور دلچسپ اسٹنٹ سے توجہ حاصل کر لی۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ، گلوکارہ و میزبان فضا علی کے مارننگ شو سے ایک کلپ وائرل ہے جس میں اداکارہ کو تین پاور لفٹر کھلاڑیوں، گولڈ میڈل یافتہ بہنوں کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں ان معروف بہنوں کا تعارف کروارہی ہیں، مارننگ شو کے دوران جہاں ان بہنوں کی کہانی نے ناظرین کو متاثر کیا وہیں لائیو ٹی وی پر ایک بہن نے اداکارہ فضا علی کو اپنے کندھوں پر اٹھا لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاور لفٹر کھلاڑی، ورونیکا سہیل نے ناصرف اداکارہ کو اپنے کندھوں پر اٹھایا بلکہ اسکواٹس بھی لگائے ہیں۔

  • فضا علی کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    فضا علی کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    اداکارہ و میزبان فضا علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل اپنی نئی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ریل میں ایک ویسٹرن لک میں نظر آئی ہیں، انہوں نے ایک سیاہ اور پیلا اسکرٹ پہنا ہوا ہے، اور ایک مشہور پنجابی گانے پر ریل کو ریکارڈ کیا ہے۔

    مشہور شخصیت نے انسٹا پوسٹ پر کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے گلوکار کے نام کے ساتھ ہیش ٹیگز ‘فزا علی کور سانگ لکھا ہے۔۔

    وائرل ویڈیو کو  چندگھنٹوں کے اندر ہزاروں دفعہ دیکھا جاچکا ہے ساتھ ہی اداکارہ کو بے شمار لائکس اور تعریفیں موصول ہوئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

    فضا علی اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی جھلک سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    مشہور اداکارہ فضا کو اکثر اپنی اکلوتی بیٹی فرال کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا جاتا ہے اور وہ اپنے دن کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

  • فضا علی نے گانا گا کر سب کو حیران کردیا

    فضا علی نے گانا گا کر سب کو حیران کردیا

    معروف اداکارہ فضا علی نے اپنی مسحور کن آواز میں گنگنا کر مداحوں کو حیران کردیا، مداحوں نے ان کی آواز کی بے حد تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فضا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گانا گنگنا رہی ہیں۔

    فضا علی اپنی خوبصورت آواز میں ’میرے محبوب قیامت ہوگی‘ کا ایک مصرع گنگنا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

    مداحوں نے ان کی آواز کی بے حد تعریف کی اور ان سے اس طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔