Tag: فضول خرچی

  • فضیلہ قیصر نے بیٹے کی شادی پر کسی کو دعوت کیوں نہیں دی؟

    فضیلہ قیصر نے بیٹے کی شادی پر کسی کو دعوت کیوں نہیں دی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضیلہ قیصراور ان کے شوہر اداکار قیصر نظامانی نے بیٹے کی شادی میں کسی کو مدعو نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار قیصر نظامانی نے وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میری والدہ کا انتقال ہوا تھا اور میں نے اپنی بہو کے والدین سے بھی بات کرلی تھی کیونکہ اس غم کی وجہ سے زیادہ خوشی بھی کرسکے اور بہو کو بھی لانا تھا۔

    فضیلہ قیصر اور قیصر نظامانی نے بتایا کہ ہم نے اپنے قریبی دوستوں کو بھی تقریب میں نہیں بلایا صرف گھر کے لوگوں کی موجودگی میں بہو کو لے آئے۔

    اداکارہ فضیلہ قیصر کا کہنا تھا کہ میری پہلے سے ہی یہی سوچ تھی کہ جب میں اپنے بچوں کی شادی کروں گی تو بہت سادگی سے کروگی تاکہ مثال قائم ہو میں نے نہ دکھاوا کیا نہ فضول خرچی۔

    فضیلہ قاضی کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

    حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی فضیلہ قاضی کی جوڑی اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ سراہی گئی اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جلد ہی شادی کرلی تھی اور آج وہ خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔

  • فضول خرچی سے کیسے بچا جائے ؟

    فضول خرچی سے کیسے بچا جائے ؟

    اس ہوشربا مہنگائی میں متوسط طبقہ خصوصاً غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے گھر کا خرچ چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

    لوگوں کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے مگر آمدن وہیں ہے جہاں ایک سال پہلے تھی اور شہریوں کی یہ پریشانی سوشل میڈیا پر بھی دکھائی دیتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کفایت شعاری سے متعلق اہم باتیں بیان کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم بچپن سے دیکھتے آئے ہیں کہ لوگ کفایت شعاری کیلئے اپنے بیٹے اور بیٹی کی شادیاں بھی ایک ہی تقریب میں کرنے کا اہتمام کرتے تھے تاکہ مزید اخراجات سے بچا جاسکے۔

    اب یہ حال ہے کہ ایک شادی میں مایوں مہندی کے نام پر بہت ساری تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جو فضول خرچی کی بڑی مثال ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا سیونگ ریٹ 15 فیصد سے کم ہے جو دنیا کا سب سے کم سیونگ ریٹ ہے لیکن جب ہماری معیشت کو خسارے کا سامنا ہوتا ہے تو حکومت فارن سیونگ پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

    فضول خرچی

    فضول خرچ پر قابو پائیں

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ فضول خرچ ہیں اور آپ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تو یہ تین طریقے آزما کر دیکھیں۔

    خراب یا استعمال میں نہ آنے والی چیزوں کو واپس کروانا ایک مشکل عمل ہے لیکن تھوڑی سی محنت سے آپ خراب چیز واپس کرکے اپنے پیسے بچاسکتے ہیں۔

    اسی طرح وقتاً فوقتاً اپنے گھر کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کون سی اشیاء غیر ضروری ہیں۔ ان غیر ضروری اشیاء کو واپس کروا کر یا بیچ کر آپ پیسے جمع کرسکتے ہیں۔

    صرف برانڈڈ اشیاء خریدنے کی عادت آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ برانڈ ڈ چیزیں مہنگی ہوتی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں تھوڑی سے محنت سے کم قیمت، غیر برانڈڈ مگر معیاری چیز آپ کو مل سکتی ہے۔

    غیر ضروری اور سوچے سمجھے بغیر شاپنگ پر نکل جانا پیسوں کے ضیاع کا بڑا سبب ہے، شاپنگ کرتے ہوئے عقل مندی کا مظاہرہ کریں اور صرف ضروری چیزیں ہی خریدیں۔

  • فضول خرچی کرنے والے افسران کے لیے عثمان بزدار کا دوٹوک پیغام

    فضول خرچی کرنے والے افسران کے لیے عثمان بزدار کا دوٹوک پیغام

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر فضول خرچیوں کی پہلے اجازت دی نہ آئندہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال غیر معمولی نوعیت کا ہے،کرونا جیسی وبا نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیے کرونا سے نمٹنے،علاج کے لیے 25 ارب روپے فوری طور پر دیےگئے، پنجاب حکومت کو مشکل صورت حال میں ہنگامی اقدامات اٹھانا پڑے۔

    عثمان بزادر کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک3 لاکھ 56 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے
    میں ٹیسٹ کی صلاحیت 12 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہلک وبا سے متاثرہ افراد کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے وینٹی لیٹرز،ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں اضافہ کر رہے ہیں،رواں ماہ این ڈی ایم اے 1 ہزار ہائی ڈیپنڈنسی بیڈز فراہم کرے گا۔

    عثمان بزدار نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومتی ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائےگا،جن علاقوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا انہیں سیل کیا جائے گا۔

    ٹدی ڈل سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کے لیے فوری طور پرفنڈز فراہم کیے گئے،اللہ تعالیٰ کے فضل،حکومتی اقدامات سے ٹڈی دل سے زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر فضول خرچیوں کی پہلے اجازت دی نہ آئندہ دیں گے۔

  • مالیاتی رپورٹ کی اشاعت پرفضول خرچی سے گریز کیا جائے، ایس ای سی پی

    مالیاتی رپورٹ کی اشاعت پرفضول خرچی سے گریز کیا جائے، ایس ای سی پی

    اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کو ہدایت کہ ہے کہ کمپنیاں اپنی سالانہ مالیاتی رپورٹ کو شائع کرتے وقت فضول خرچی اور بھاری اخراجات سے اجتناب کریں۔

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق کئی کمپنیاں اپنی سالانہ مالیاتی رپورٹ کو شائع کرنے پر بھاری اخراجات کرتی ہیں اور ان رپورٹوں میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹرز کی بڑی بڑی تصاویر شائع کی جاتی ہیں اور ان کو ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

    مالیاتی رپورٹ کو شائع کرنا ایک قانونی تقاضا ہے لیکن کمپنیوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے میں بھی فصول خرچی سے اجتناب کرنا چائیے۔

    ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ کمپنیاں اپنی ویب سائٹ آپریشنل رکھیں اور کمپنی سے متعلق تمام ضروری معلومات اس پر موجود رہنی چائیں۔

    دوسرا یہ کہ اخراجات کو کم رکھنے کے لئے کمپنیاں زیادہ سے زیادہ معلومات اپنی ویب سائٹ پر مہیا کریں۔